حدیث کی چوتھی کتاب تحقیق و تخریج کے ساتھ

حدیث کی چوتھی کتاب تحقیق و تخریج کے ساتھ

 

مصنف : عبد المجید سوہدروی

 

صفحات: 126

 

زیر تبصرہ کتاب کتب احادیث کا وہ با برکت سلسلہ ہے جو محترم مولانا عبد المجید سوہدروی  ﷫نے بچوں اور نوجوانوں میں حدیث کا شوق پیدا کرنے کے لئے شروع کیا تھا۔جس وقت آپ نے یہ مبارک سلسلہ شروع فرمایا تھا اس وقت بچوں اور نوجوانوں کے لئے اردو میں حدیث کے موضوع پر بہت کم کتب دستیاب تھیں۔بہرحال آپ نے نونہالان چمن کی اصلاح وتربیت کے لئے جو کتب لکھیں اور ان کی جو تشریح فرمائی وہ اپنی سلاست اور افادیت کی بناء پر بہت پسند کی گئیں۔اس وقت کے تقریبا 500 علماء کرام نے ان کتب کی بابت اپنے اچھے ریمارکس دئیے۔بطور نمونہ چند معروف  علماء کرام  کے ریمارکس کتاب کے شروع میں بھی درج کر دئیے گئے ہیں۔جنہیں پڑھ کر اس کتاب کی حیثیت کا اندازہ ہوتا ہے۔یہ حدیث کی کل چار کتب ہیں ۔ہر کتاب میں متعدد احادیث جمع ہیں ۔پہلی کتاب میں 40 احادیث ہیں،دوسری میں 32،تیسری میں بھی 32 اور چوتھی میں 33 احادیث جمع ہیں۔اس طرح یہ نورانی سلسلہ کل 137 احادیث پر مشتمل ہے۔اس کتاب کی تخریج وتحقیق کا کام محترم مولانا محمد ادریس فاروقی صاحب ﷫نے کیا ہے۔یہ کتاب مدارس ،مساجد اور گھروں میں اسلامی تعلیم وتربیت کے حوالے سے ایک کورس کی حیثیت رکھتی ہے۔اس کا ہر گھر میں ہونا ضروری ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 7
پیش لفظ 9
دیباچہ 11
مسلمان کو کافر کہنے کی سزا 13
دین پر استقامت کی مثال 15
کیسی بیوی کا انتخاب کرنا چاہیے 17
سب سے بہتر صدقہ 19
اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی فضیلت 21
ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر حقوق 23
شرک بڑا ظلم ہے 27
کسی پر لعنت بھیجنا 30
کھانے کی قدر کیجیے 33
بھول چوک کی معافی ہے 35
دینا سے دل نہ لگاؤ 37
سیرت و کردار اچھا بناؤ 39
نافرمان امتی کون 43
اہل و عیال سے ہاتھ کھینچنا 47
قرآن سے تعلق استوار کرنے کا فائدہ 49
مے خواری کی آفت 52
تبلیغ دعوت کے ترک کی سزا 55
آب زمزم کے فوائد و ثمرات 58
غیبت و چغلی کی مذمت 63
مریض کی عیادت کا ثواب 65
مساجد کا احترام 70
مومن کی مثال 74
سات آدمی اللہ کے سائے میں 76
چند بد نصیب افراد 90
تواضع و انکساری کی اہمیت 93
سرور انبیاء ؑ کا عجزہ و انکسار 97
مردوں کو برا کہنے کی مذمت 100
ہاتھ کی کمائی کی فضیلت 103
قحط کسے کہتے ہیں 105
نماز با جماعت کی فضیلت 108
نماز میں آمین کہنا 115
بیوی سے عداوت رکھنا 118
غصے پر قابو پانے کی فضیلت 120

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment