ہدایۃ المستفید (اردو ترجمہ) – جلد1
مصنف : عبد الرحمن بن حسن آل شیخ
صفحات: 716
اخروی فلاح کا معیار توحید وعقیدہ توحید سے شدید وابستگی اور شرک سے براءت پر منتج ہے۔روز قیامت وہی شخص سرخرو ہوگا جس کا دامن توحید سے منور اور شرک کی ظلمتوں سے پاک ہوگا۔اس اعتبار سے ہر شخص پر لازم ہے کہ وہ عقیدہ توحید پر مضبوطی سے کاربند ہو اور شرک کی ظاہری وباطنی آلائشوں سے پاک ہو۔اللہ تبارک وتعالیٰ نے توحید کی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لیے انبیاء ورسل مبعوث فرمائے ۔پھر علمائے حق نے اس ذمہ داری کو بطریق احسن انجام دیا اور تعلیم وتدریس ،تالیف وتصنیف اور دروس وخطبات کے ذریعے شمع توحید کو فروزاں رکھا اور اس کی ضیاپاشیوں سے جہالت میں گری امت کو عقیدہ کی روشنی فراہم کی ۔توحید کے موضوع پر بہترین کتاب کتاب التوحید ہے جو اس اسلام کے عظیم سپوت اور قاطع شرک وبدعت شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب ؒ کی شاہکار تصنیف ہے ۔کتاب ہذا شرک میں ملوث فرقوں کے خلاف شمشیر بےنیاز ہےاس کتاب کی تشریح کئی علماء نے کی جن میں سے مقبول عام کتاب فتح المجید ہے ۔جو فضیلت الشیخ عبدالرحمن بن حسن آل شیخ کی مرتب کردہ ہے۔اس کتاب کا اردو ترجمہ عطاء اللہ ثاقب نے ہدایۃ المستفید کے نام سے ترتیب دیا ہے۔توحید کی تعلیمات سے بہرہ ور ہونے اور شرک کی تباہ کاریوں سے آگاہی کے متعلق یہ کتاب ایک بہترین انسائیکلوپیڈیا ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
حیات امام الدعوۃ | 79 | |
رحلت | 80 | |
دعوت | 81 | |
سیرت | 83 | |
مخالفت | 84 | |
تصنیفات | 89 | |
وفات | 94 | |
حیات امام الموحدین العلامۃ الشیخ عبدالرحمن بن حسن | 95 | |
ولادت | 95 | |
شیوخ | 95 | |
تلامذہ | 97 | |
تصنیفات | 99 | |
وفات | 99 | |
باب فضل توحید وما یکفر من الذنوب | 183 | |
باب الخوف من الشرک | 281 | |
باب الدعاء الی الشہادۃ ان لاالہ الا اللہ | 297 | |
باب تفسیر توحید | 329 | |
باب شرک | 367 | |
باب جھاڑ ،پھونک ،تعویذ | 385 | |
باب ذات انواط کے بارے میں | 407 | |
باب غیراللہ کے نام کا ذبح کرنا | 429 | |
باب نذر پوری کرنے پر پابندی | 452 | |
باب اللہ کی نشانیاں | 461 | |
باب خوف اور ڈر کے بارے میں | 471 | |
باب شفاعت کے بارے میں | 583 |