گناہوں کے مٹانے والے اعمال

گناہوں کے مٹانے والے اعمال

 

مصنف : محمد ارشد کمال

 

صفحات: 139

 

انسان کی خصلت ہے کہ وہ نسیان سے محفوظ نہیں رہ سکتا۔ اس کے تحت وہ دانستہ یا نادانستہ گناہ کر بیٹھتا ہے۔ بہترین انسان وہ ہے جسے گناہ کے بعد یہ احساس ہو جائے کہ اس سے غلطی ہوگئی ہے۔ اگر اس نے توبہ نہ کی تویہ غلطی اس کے خالق و مالک کو اس سے ناراض کردے گی۔ اس سےاپنے معبود ومالک   کی ناراضگی کسی صورت بھی برداشت نہیں ہوتی۔ اسی لیے وہ فوری طور پر اللہ کریم کے دربار میں حاضر ہو کر گڑگڑاتا ہے اور وہ آئندہ ایسے گناہ نہ کرنے کا پکا عزم کرتے ہوئے توبہ کرتا ہے کہ اے مالک الملک اس مرتبہ معاف کردے آئندہ میں ایسا کبھی نہ کروں گا۔ گناہ کے بعد ایسے احساسات اور پھر توبہ کے لیے پشیمانی وندامت پر مبنی یہ عمل ایک خوش نصیب انسان کےحصہ میں آتا ہے۔ جب کہ اس جہاںمیں کئی ایسے بدنصیب سیاہ کار بھی ہیں جن کوزندگی بھر یہ احساس نہیں ہوتا کہ ان کا مالک ان سے ناراض ہو چکا ہے اور وہ ہیں کہ دن رات گناہ کرتے چلے جاتے ہیں اور رات کوگہری نیند سوتے ہیں یا مزید گناہوں پر مبنی اعمال میں مصروف رہ کر گزار دیتے ہیں۔جبکہ اللہ کریم اس وقت پہلے آسمان پر آکر دنیا والوں کو آواز دیتا ہے کہ: اے دنیا والو! ہے کوئی جو مجھ سے اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کرے… ہے کوئی توبہ کرنے والا میں اسے ا پنی رحمت سے بخش دوں…؟ بہت کم ایسے خوش نصیب ہیں کہ جن کو مرنے سے قبل توبہ کی توفیق نصیب ہوتی ہے اور وہ گناہوں بھر زندگی سےتائب ہوکر ہدایت کوروشن شاہراہ پر سفر کرتے ہیں، پھر شیطان لعین اورانسا ن نما شیاطین کےحملوں سےبچ کر باقی زندگی گزارتے ہیں۔ اور یوں اللہ کریم کو خوش کرنے کے بعد جنتوں کےحقدار بن جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے حضرتِ انسان پر بہت بڑا احسان کیا کہ انسان سے سرزد ہونے والے گناہوں کی معافی کے لیے ایسے نیک اعمال کی کی ترغیب دلائی ہے کہ جس کے کرنے سےانسان کے زندگی بھر کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔ احادیث مبارکہ میں ان اعمال کی تفصیل موجود ہے اور بعض اہل علم نے اس موضوع پر مستقل کتب بھی تصنیف کی ہیں۔ زیرتبصرہ کتاب ’’گناہوں کو مٹانے والے اعمال‘‘ فاضل نوجوان متعدد کتب کے مصنف مولانا محمد ارشد کمال﷾ کی تصنیف ہے ۔اس کتاب میں انہوں نے حسن کمال کے ساتھ کتاب وسنت کے بکھرے ہوئے حسین و جمیل پھولوں کو چن کر ایک ایک شاندار گلدستہ مرتب کردیا ہے۔ یہ کتاب گناہوں کو مٹانے والے اعمال کا شاندار خزینہ، عقیدہ وعمل کا آئینہ اور اخروی نجات کا دفینہ ہے اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اسے عوام الناس کے نفع بخش بنائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 7
مجھے بھی پڑھیے 9
عرض مولف 12
فصل (1)
گناہوں کی اقسام 15
کبیرہ گناہ 15
کبیرہ گناہوں کی نشانیاں 16
کبیرہ گناہ کی اقسام 16
کبیرہ گناہوں کاخاتمہ کیسے 17
توبہ کی شرائط 18
صغیرہ گناہ 18
فصل (2)
سلام 23
اتباع رسول 24
حالت اسلام میں بالوں کاسفید ہونا 25
فصل (3)
وضو کابیان 27
مسنون وضو 35
مسنون وضو کاطریقہ 37
فصل (4)
نماز کابیان 40
نماز پنجگانہ 41
سورہ فاتحہ کےبعد آمین کہنا 47
سمع اللہ لمن حمدہ کاجواب دینا 49
کثرت سجود 50
تحیۃ الوضو 53
نماز جمعہ 54
نماز تراویح 57
نماز تسبیح 59
صحیح نماز نبوی کاطریقہ 61
فصل (5)
روزوں کابیان 80
رمضان کےروزے 81
یوم عرفہ کاروزہ 82
فصل (6)
حج وعمرہ کابیان 85
حج 86
حجراسود اورکن یمانی کوچھونا 88
عمرہ 90
فصل (7)
جہاد فی سبیل اللہ کابیان 92
شہادت 94
فصل (8)
اذکار ودعاؤں کابیان 89
تسبیح تکبیر تہلیل 98
کفارہ مجلس کی دعا 105
کھانا کھانے کےبعد اورنیا کپڑا پہننے کی دعا 107
فصل (9)
توبہ واستغفار کابیان 109
فصل (10)
تکلیف پر صبر کرنے کابیان 113
فصل (11)
گناہ کےبعد نیکی کرنے کابیان 121
فصل (12)
کفارات کابیان 125
قسم کاکفارہ 125
نذرکاکفارہ 126
ظہار کاکفارہ 126
حالت روزہ میں جماع کاکفارہ 126
قتل خطاکاکفارہ 127
غلام کوناجائز تھپڑمارنے کاکفارہ 127
حالت احرام میں شکار کرنےکاکفارہ 127
مسجد میں تھوکنے کاکفارہ 128
فصل (13)
تقوی وپرہیز گاری کابیان 129
کبیرہ گناہوں سےبچنا 131
فصل (14)صدقہ وخیرات کابیان 132
زکوۃ 136
فصل (15)
متفرقات 137
ہجرت 137
میت کےعیب چھپانا 137
جسےجرم کی سزا دنیا میں مل جائے 138
صدقہ وخیرات کابیان 132
مدینہ میں 139

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

احادیثاسلاماللہانسانتوبہروزہسفرعلمنمازوضو
Comments (0)
Add Comment