غنیۃ الطالبین

غنیۃ الطالبین

 

مصنف : عبد القادر جیلانی ؒ

 

صفحات: 664

 

شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کی کتب کاجائزہ لیا جائے تو وہ ایک عالم باعمل اور عقیدہ اہل السنۃ پر کاربند نظر آتے ہیں۔ شیخؒ کی طرف بہت سی کرامات منسوب کی جاتی ہیں لیکن ان میں سے بہت سی ایسی ہیں جن کو ان کے عقیدت مندوں نے بلادلیل ان کی طرف منسوب کر رکھا ہے۔ شیخ صاحب مجموعی طور پر عقیدہ سلف کے حامل ہیں اگرچہ ان کے کچھ تفردات ہیں،  جس کا معاملہ ہم اللہ پر چھوڑتے ہیں۔ ’غنیۃ الطالبین‘ شیخ عبدالقادر جیلانی کی وہ شہرہ آفاق کتاب ہے جس میں انہوں نے متعدد فقہی مسائل پر اپنی قیمتی آراء کا اظہار کیا ہے۔ کتاب کا اردو ترجمہ حافظ مبشر حسین لاہوری نے کیا ہے اور بعض فوائد کا بھی اضافہ کیا ہے۔ اس ایڈیشن کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اس میں تمام قرآنی آیات اور احادیث و آثار وغیرہ کی تخریج بھی قلمبند کی گئی ہے۔ شیخ عبدالقادر جیلانی نے اپنے مخصوص انداز میں نماز، روزہ، حج، زکوۃ، اذکار و ادعیہ اور فضائل اعمال وغیرہ پر روشنی ڈالی ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 17
مقدمہ ازمصنف 51
ایمان واسلام کا بیان 53
زکوۃ کا بیان 62
روزوں کا بیان 67
حج کا بیان 71
آداب کا بیان 83
آداب دعا 129
آداب نکاح 140
تبلیغ دین اور وعظ ونصیحت کا بیان 151
اللہ رب العزت کا تعارف 155
ایمان اور اسلام میں فرق 171
محمدﷺ اللہ کے آخری رسول ہیں 195
گمراہ فرقوں کا بیان 211
قرآ ن وحدیث سےوعظ ونصحیت کی چندمثالیں 229
جنت اور جہنم  کےبیان میں 317
جمعہ کی فضیلت کا بیان 451
فضائل رمضان 375
ہتفہ کے دنوں اور ایام بیض کے  روزوں کے فضائل ووظائف 473
رات کی عبادت اور اذکار 481
دن کےوظائف 503
نمازپنجگانہ کے اوقات اور فضائل 511
نمازجمعہ،عیدین،استسقاء،کسوف،نمازقصر،نمازجنازہ وغیرہ کابیان 546
راتوں کی نمازوں کی فضیلت 571
پنجگانہ نماز کے بعد کی دعائیں 581
مریدوں کے آداب 591

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
ڈاؤن لوڈ سائز

آیاتاحادیثاردواردو ترجمہاسلاماللہترجمہدینسلفعبدالقادر جیلانیفضائلمسائلنظرنماز
Comments (0)
Add Comment