گناہوں سے کیسے بچیں

گناہوں سے کیسے بچیں

 

مصنف : محمد ظفیر الدین

 

صفحات: 402

 

اسلام ایک  مکمل ضابطہ حیات ہے اور زندگی کے ہر شعبےمیں مکمل راہنمائی فراہم کرتاہے ۔  اسلام میں جس طرح مردوں کے لیے تزکیہ وتطہیر کاطریقہ کار دیاگیا  اسی طرح عورتوں کی عفت وعصمت اور پاکدامنی کی طرف بھی توجہ دی گئی ہے ۔ اسلام نے طہارت وپاکیزگی کا ایسا گراں مایہ گوہر عطاء  کیا کہ جس کے باعث اسے قدروقیمت کی نگاہ سےدیکھا جانے لگا۔ اور اسے اخلاقی ودینی اعتبار سے اوجِ ثریا  تک پہنچا دیا  اور گھر کی چار دیواری میں محصور کر کے  ایک انمول موتی اور ہیرا بنادیا ۔ زمانہ جاہلیت کی  طرح آج مغربیت  اور اس کے  دلدادہ افراد عورت کوپھر سے  بازاروں ،چوکوں، چوراہوں،تفریح گاہوں ، فائیوسٹار ہوٹلوں اور  ہواؤں میں اڑا کر شرمناک مناظر دکھانا  چاہتے ہیں ۔اور اس کوانسانیت کے عظیم منصب سےنکال کر حیوانیت کا لبادہ پہنانا چاہتے ہیں ۔تحریک نسوانیت اور تحریک آزادی جیسے  خوشنما اور دل فریب نعروں کے سائے تلے  اسے حیا باختگی اور ایمان سوز مناظر کارسیا بنانا چاہتے ہیں ۔ایسے حالات میں  اسلام کے نظام عفت وعصمت اور پاکیزگی وپاکدامنی کو اجاگر کرنا بہت ضروری ہے  تاکہ بنتِ آدم  قرونِ اولیٰ کی عورتوں کی طرح صاف ستھری اور ایمان کی بلندیوں کو چھونے والی عورت بن سکے ۔ اور ماں بہن ،بیٹی اور بیوی کے مرتبہ عالیہ پر فائز رہتے ہوئے   صالحیت اور نیک نامی سے کنارہ کش نہ ہو۔ زیر نظر کتاب ’’گناہوں سے کیسے بچیں‘‘مولانا محمد ظفیر الدین﷫  کی تصنیف ہے ۔ انہوں نے  موضوع کے تمام گوشوں کوتشنہ نہیں چھوڑا البتہ بعض  مقامات پر کمزور اور ضعیف روایات بھی بیان کردی تھی۔ لیکن  محترم  طاہر نقاش ﷾ نے  اس ایڈیشن  میں کتاب کی تہذیب وتنقیح اور کمزور روایات کو  نکالنے کی بھر پور سعی کی  ہے اور قارئین کو عمدہ اور تشکیک واعتراض سے پا ک مواد فراہم کیا ہے  کتاب ہذا پہلے متعد د بار ’’اسلام کا  نظام عفت وعصمت ‘‘ کے نام سے شائع ہوئی ۔محترم  طاہر نقاش صاحب نے  اس کتاب پر اس انداز سے  تحقیقی وتوضیحی نوعیت کا کام کیا ہے کہ  پاک وہند  میں اس کتاب پر اس طرح کا  کام اس قبل نہیں ہوا تھا ۔کتاب ہر اعتبار سے  اپنی مثال آپ ہے  اور پاکستان وہندوستان میں شائع ہونے والی تمام اشاعتوں پر اپنی افادیت اور اثر پذیری کے اعتبار سے فوقیت حاصل کر گئی ہے ۔ اور اپنے  معیار ،تحقیق وتدقیق کےاعتبار سے سب سے آگے نکل گئی ہے ۔ کتاب  میں  موصوف نے تقریبا 70 صفحات پر مشتمل مفید توضیحی فٹ

 

عناوین صفحہ نمبر
گناہوں سے کیسے بچیں ؟
تقریظ: فضیلۃ الشیخ ابو الحسن مبشر احمدربانی 21
تقریظ : حافظ صلاح الدین یوسف 23
حرف تمنا : محمد طاہر نقاش 27
قبل از اسلام عورتوں کے مقام ومرتبہ
عورتوں کی مظلومیت 32
بچیوں کا بے رحمانہ قتل 34
عفت وعصمت کی بربادی 35
جاہلیت کے نکاح 36
روم و یونان میں 38
یہودی قانون میں 38
ہندوقانون میں 39
مسیحی قانون 43
غیر مذاہب میں ازواجی تعلقات 46
مومنات کےحق میں اسلام کی اصلاحی تدابیر
عورتوں کی حیثیت کا اعلان 48
عورتوں کا مقصد 50
بچیوں کے قتل کی روک تھام 53
میراث میں عورتوں کا حصہ 58
عورت کا ماں کی حیثیت سےحصہ 60
ماں کےروپ میں عورت کا احترام 61
بدکاری کی ہلاکتیں اوربربادیاں 63
زنا اور اس کےمفاسد 66
ایک نوجوان کو رسول اللہ ﷺ کی نصحیت 67
عفت پر بیعت 71
زناجرم عظیم ہے 72
شرک کے بعد بڑا گناہ ’’زنا‘‘ ہے 73
زنا کاری اور عیرت حق 75
پاک دامن یوسف کا اعلان حق 76
زنا مظالم کی جڑ 77
زنا پر کال کوٹھری کو ترجیح 80
زنا کی ہلاکتیں 81
زنا باعث مصیبت 84
زنا کی وجہ سے خشک سالی 85
اسلامی تعلیمات سے بغاوت کاعبرتناک انجام
امریکہ میں زنا اور اس کے نتائج 87
آتشک ، سوزاک اور دوسری برائیان 92
انگلستان میں زنا کی وبا 98
فرانس میں بدکاری 103
’’نکاح ‘‘ پاکدامنی کےتحفظ کا ضامن
نکاح کاحکم 107
نکاح میں تحفظ عصمت 109
نکاح اور پاکدامنی 110
نکاح رسولوں کی سنت ہے 111
غیر شادی شدہ رسول اللہ ﷺ کی نظر میں 112
پاکیزہ نفس عورت رسو ل اللہ کی نظر میں 114
ترغیب نکاح کے ساتھ وعدہ غناء ( مالداری ) 115
صحابہ کرام﷢ کا تاثر 118
حالت فقر میں اجازت نکاح 119
نکاح سے فرار کے نقصانات و بربادیاں
مقاصد نکاح 121
مادہ تولید اور اس کا اخراج 123
آوارگی اورزنا کا راستہ 125
ہم بستری کے فائدے 126
ہم بستری میں اعتدال 126
غیر فطری طریقوں کے نقصانات 127
غیر فطری طریقوں سےتکمیل شہوت اسلام کی نظر میں 129
اجتماعی حیثیت سے نکاح کی افادیت 131
ایک انگریز عورت کی رائے 132
مفربی مفکر کا مشورہ 132
پاکدامنی کاحصول اور نکاح کے مقاصد
نکاح میں چار ضروری شرطیں 139
عفت وعصمت کی اہمیت 142
محبت ورحمت 143
ہیجانی کیفیت کا علاج 144
پاک دامن رہنے کی فضیلت و اہمیت
فلاح کامل کی بشارت 147
عفت جزو نبوت کی حیثیت میں 148
پاکیزہ نفس کامرتبہ 150
پاکدامنی کی تبلیغ 152
روداد عفت اور اس کا اثر 153
صحابہ کرام﷢ کاجذبہ عفت 154
سرور کائنات اوردعائے عفت 156
دشمن عفت پر عذاب الہٰی 157
پاک دامنی کادفاع اور تعدد زوجات
ازواج کے بارے میں عدل و مساوات 161
عدم مساوات میں اندیشہ کےوقت صرف ایک بیوی کا حکم 162
اہل یورپ کا اعتراف حق 163
ہندوؤں کا اعتراف حق 166
اختیاری شے میں عدل 167
مانوس کرنے کےلیے نئی بیوی کے ساتھ رعایت 169
سفر میں لے جانے کے لیے قرعہ 170
اپنے حصہ کا ہبہ اورملنے کی آزادی 171
بیوی کی خوشنودی 171
چند عورتوں سےبیک وقت شادی 172
سارے قوانین کاماحصل عفت وعصمت 173
آئیڈیل دولہا اورآئیڈیل دلہن کا انتخاب
حق انتخاب 175
ظلم وجور کی بیخ کنی 176
ولی کا فریضہ 178
باپ کوبھی جبر کا اختیار نہیں 179
ولی کا حق مشورہ اور اس کا لحاظ 180
قرآن و حدیث کی روشنی میں ایک تبصرہ 183
خود میاں بیوی کا باہمی معاملہ قابل غور ہے 184
اس مسئلہ میں امام نووی ﷫ کی رائے 185
مردوں کو اختیارات 186
محض دولت پرستی 187
نسل و نسب کے بت پر جان دینا 188
حسن پرستی 188
بیوی کا انتخاب اور خلاصہ احادیث 190
شوہر کا انتخاب 192
ہم عمری کا لحاظ 192
کنواری عورت 193
نوجوان عورت کی خصوصیات 194
دین اور حسن کا اجتماع 195
خوبصورتی کا معیار 196
بیوہ عورت سے شادی 196

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آزادیاسلاماللہبیویپاکستانتحریک آزادیتعلیماتحدیثحقحیاحیاتسنتشادیطہارتقانونقوانینکائناتمذاہبمسئلہمساواتنظرنکاحیورپ
Comments (0)
Add Comment