غلو کے کرشمے
مصنف : عبد الہادی عبد الخالق مدنی
صفحات: 40
اسلام معتدل دین ہے ، جو افراط و تفریط، غلو اور مبالغہ آرائی سے پاک ہے۔اعتدال پسندی ہی کی وجہ سے امت مسلمہ کو بہترین امت قرار دیا گیاہے،سو اہل اسلام کو دین سے شدید وابستہ رہنے اور کتاب و سنت کی تعلیمات سے جڑے رہنے کاپابند کیا گیاہے۔نیز اہل کتاب کی طرح دین میں غلو اور مبالغہ آرائی سے منع کیاہے ،کیونکہ دین میں غلو شرک کا چور دروازہ ہے ،جس سے شخصیت پرستی کا آغاز ہوتاہے اورانبیاء و صلحاء کومقام الوہیت وربوبیت پر فائز کرنے کی احمقانہ جسارت کی جاتی ہے۔صحیح العقیدہ مسلمان کا حق ہے کہ وہ دین میں غلو کی ہلاکت خیزیوں سے واقف ہو اور تقدس کی آڑ میں دین حنیف سے ہاتھ نہ دو بیٹھے،امت مسلمہ کو غلو کی تباہ کاریوں اور حشر سامانیوں سے بچاؤ کے لیے زیر نظر کتاب کا مطالعہ نہایت اہم ہے-
عناوین | صفحہ نمبر | |
مقدمہ | 4 | |
تمہید | 6 | |
غلو کا مفہوم | 8 | |
غلو کی تاریخ | 12 | |
غلو کے اسباب | 15 | |
غلو سے بچنے کے وسائل | 36 |