گوتم بدھ راج محل سے جنگل تک

گوتم بدھ راج محل سے جنگل تک

 

مصنف : کرش کمار

 

صفحات: 353

 

بدھ مت دنیا کے قدیم ترین مذاہب میں سے ایک ہے جو عیسوی صدی سے کئی سال بیشتر اس وجہ سے معرض وجود میں آیا تھا کہ ہندومت کی ظالمانہ رسومات ختم کی جائیں ۔ اور معاشرے کے اندر انصاف پر مبنی شفاف ترین تعلیمات کا بول بالا کیا جائے ۔ یہ دنیا کے معرف ترین مذاہب میں سے ایک ہے اس دنیا میں اس کے پیروکاروں کی تعداد لاکھوں میں ہے ۔ یہ مذہب  بنیادی طور پر ترک دنیا کی تعلیم دیتا ہے ۔ اس مذہب کے بانی گوتم بدھ بھی پہلے ایک شہزادہ تھے تصوف و رہبانیت اور مادی آلائشوں سے طبعی نفرت رکھتے تھے ۔ ایک روز غم ، دکھ اور تکلیف کی مختلف تین حالتیں دکھیں جس کی وجہ سے دل برداشتہ ہو کر جنگلات کا رخ کیا ۔ اور وہاں گیان دھیان میں مصر ف ہوگئے ۔  عرصہ دراز کی ریاضت کے بعد انکشاف حقیقت کے مدعی ہو گئے ۔ اور پھر الگ طور پر ایک مذہب کی  بنیاد رکھی ۔ چناچہ یہ ایک حقیقت ہے کہ بدھ مت ایک غیر سماوی اور خود ساختہ مذہب ہے یہ  زندگی کے بنیادی سوالات کے خلا کو جاہلانہ تصورات سے پر کرتا ہے ۔ ظاہر بات ہے جو مذہب سماوی نہیں وہ حقیقت بھی نہیں ہو سکتا بلکہ سماوی دین میں بھی اگر تحریف ہو جائے تو وہ غیرحقیقی بن جاتا ہے چہ جائیکہ ایک دین ہو ہی غیر سماوی ۔
 

عناوین صفحہ نمبر
پہلا حصہ گوتم کی داستان حیات
پہلا باب سدھارتھ کی پیدائش 7
دوسرا باب بچپن کی زندگی 15
تیسرا باب شادی خانہ آبادی 19
چوتھا باب سدھارتھ سنیاس سے پہلے 29
پانچواں باب نواجوان جوگی 41
چھٹا باب عبادت اور ریاضت کا نتیجہ 62
ساتواں باب رشد وہدایت 89
آٹھواں باب بدھ اور موت آمنے سامنے 190
دوسرا حصہ بدھ مت کی مختصر تاریخ
پہلا باب ہندوستان کا تاریخی اور سیاسی منظرنامہ ( زمانہ قبل از تاریخ تا بدھ عہد) 215
دوسرا باب ہندوستان کا مذہب اور مابعد الطبیعیاتی خاکہ ( زمانہ تہذیب تا بدھ عہد) 226
تیسرا باب بدھ مت پہلے اپدیش سے آج تک 238
چوتھا باب بدھ مت کی دنیا 302
ضمیمہ افغانستان طالبان کے ہاتھوں بدھ مجسموں کی تباہی 324
حواشی از مرتب 327
کتابیات 349
آخری بات 351

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
12 MB ڈاؤن لوڈ سائز

تاریختصوفتعلیمتعلیماتدینشادیمذاہبمذہبمصرموتہندوستانہندومت
Comments (0)
Add Comment