غریبوں کا والی ﷺ
مصنف : حافظ محمد سعد اللہ
صفحات: 428
سیرۃ النبیﷺ ایک وسیع وعریض موضوع ہے جس پر گذشتہ چودہ صدیوں سے مسلمان تو مسلمان غیر مسلم بھی سیرت رسولﷺ پر بہت کچھ تحریر کرتے چلے آ رہے ہیں لیکن ابھی تک اس ایک ذات کی صفات کا تذکرہ تکمیل پذیر نہیں ہو سکا اور ہو بھی کیسے ’’ورفعنا لک ذکرک‘‘ کا اعلان تو قیامت تک کے لیے ہے جس کا ظہور یہ ہے کہ ہر زمانے میں آپﷺ کی سیرۃ پاک کے مختلف گوشوں پر مختلف انداز میں آپ کے شیدائی اور نقظہ چین قلم اُٹھاتے رہتے ہیں اور یہ سلسلہ جاری وساری رہے گا۔ان شاء اللہ۔ زیرِ تبصرہ کتاب بھی اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ اس میں نبیﷺ کی حیات مقدسہ کے ایسے واقعات جمع کیے گئے ہیں جن میں آپﷺ کی غریبوں اور بے کسوں سے محبت‘ ان کے لیے ہمدردی اور ان کی کارسازی کے لیے آپﷺ کی بے قرار کا تذکرہ ہے۔آپﷺ نے معاشرے کے گرے پڑے لوگوں کو جس طرح دیگر سوسائٹی کے برابر کرنے پر زور دیا ہے اور اس مسئلہ میں جو تعلیمات اپنی امت کو دی ہیں ان کا اطلاق آپﷺ نے خود کیسے کیا ان سب باتوں کوبیان کیا گیا ہے۔اس کتاب میں چار ابواب قائم کیے گئے ہیں۔ یہ کتاب’’ غریبوں کا والی ‘‘ حافظ محمد سعد اللہ کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
فصل ۔۔ایران میں سلاطین و امراء کی عیاشیا ں اور غربا ء کی زبوں حالی | 45 |
نو شیروان عادل کا ایک ’’عدل ‘‘ | 47 |
نو شیروان عادل کا ایک غریب جوتا ساز | 48 |
سیدنا مغیرہ بن شعبہ ؓ اور رستم کادربا ر | 50 |
فصل ۔۔ یورپ میں غریب غلاموں کا حال | 52 |
فصل ۔۔۔ہندوستا ن میں غریب شودروں کاحال | 55 |
فصل ۔۔۔عرب میں طبقاتی تقسیم اور غریبوں پر مظالم | 57 |
غریب کا ریگروں اور دستکاری کی بے وقعتی | 60 |
ایک ڈوری کی خاطر مزدور کو مار دینا | 61 |
بے چاری بچیوں کا دفن کردیا جانا | 63 |
بیٹی کو زندہ دفن کر دینے کا رقت آمیز واقعہ | 65 |
کمزوں پر ظلم کی عینی شہادت | 66 |
غریبوں پر ظلم کا خلاصہ | 67 |
غریبوں اور بے سہاروں کے لیے ابر رحمت کا ظہور | 69 |
باب دوم۔۔۔۔ولادت تا اعلان نبوت | 75 |
فصل ۔۔آباؤ اجداد | 77 |
نیر نگی قدرت | 77 |
آبا ؤ اجداد ر اخلاقی بلندی | 78 |
آبا ؤ اجداد رغم انسانیت | 81 |
سیدنا ہا شم اور فقراء کے لیے تدبیر معا ش | 84 |
سیدنا عبد المطلب اور غریب یہودی پڑوسی | 84 |
سیدناعبد اللہ اور پاکیزگی اخلاق | 87 |
سیدنا عبداللہ کی وفات اور ترکہ | 90 |
فصل ۔۔۔بوقت ولا دت حضور کی مالی حالت اور رضاعت | 94 |
دودھ پلانے والیوں کا نا دار آمنہ کے لال سے گریز | 96 |
حضور ﷺکی رضاعت کے بہا نے غریب حلیمہ کی اپنی پرورش | 99 |
رضاعی ما ں اور باپ کا احترا م | 105 |
رضاعی ماں کی مالی خدمت | 105 |
ایک ایما ن افروز واقعہ | 106 |
فصل ۔۔ کفالت | 108 |
سیدنا آمنہ کا انتقال پر ملا ل | 108 |
حضورﷺکا ما ں کی قبر پر رونا | 112 |
حضورﷺ کے یتیم ہونے میں پہا ں حکمیتں | 113 |
دادا جان کی وفات غم بالائے غم | 115 |
یتیم بھتیجا کی پرورش کے کقیل غریب چچا کی اپنی پرورش | 117 |
قحط سا لی میں محمدی بر کت | 120 |
ابو لہب کے مقابلے میں ابوطا لب کا سا تھ دینا | 121 |
فصل ۔۔۔غریبوں کا درد اور فکر | 122 |
غریب چچا کے لیے اجرت پر بکریا ں چرانا | 122 |
حقوق مظلو ما ں کے معاہدہ میں شمولیت | 126 |
مغویہ لڑکی کا بر آمد کرنا | 129 |
ایک پر دیسی کو ابو جہل سے سا ما ن کی قیمت دلوا نا | 131 |
منفرد نوجوان | 137 |
غریب چچا کے لیے تجارتی سفر | 147 |
ضرورت مندوں کا احسا س | 141 |
ما لی آسودگی کا خدائی انتظام اور خدمت خلق | 142 |
چچا کا ما لی بوجھ ہلکا کرنے کے لئے سیدنا علی ؓ کوسا تھ ملانا لینا | 146 |
زید کا آزادی پر غلامی محمد ﷺ کو ترجیح دینا | 147 |
غمخواری بے کسا ں | 150 |
غمخواری بے کسا ں پر ایک اہم گواہی | 164 |
باب سوم | 165 |
بعثت تا ہجرت مدینہ (مکی دور ) | |
فصل ۔۔۔اعلان نبوت اور دعوت توحید | 167 |
غریب لوگوں کا ایما ن لے آنا اور اس کی وجوہا ت | 169 |
پہلی وجہ | 170 |
دوسری وجہ | 172 |
پیغمبر کے ابتدائی پروکار ۔ غریب اور کمزور لوگ | 174 |
غریب آدمی کے نبی ہونے پر روساء مکہ کا تعجب | 176 |
طائف کے وڈیرے اور غریب مکہ | 179 |
ابو جہل کے انکا ر کی کہانی ۔ خود اس کی اپنی زبانی | 181 |
فصل روساء مکہ کا اسہزا ء | 184 |
حضور کی غربت کا مذاق | 184 |
غریب مؤمنین کے ساتھ مذاق | 186 |
اللہ کے ہا ں ان غربا ء کا مقا م | 188 |
ایک نا نینا کی خاطر پیغمبر اکرم ﷺ کو تنبیہ الہی | 194 |
این ام مکتوم ؓ کے لیے حضور ﷺ کا چادر بچھادینا | 197 |
ابن ام مکتوم ؓ کی خاطر تواضع | 197 |
فصل | 199 |
عزت وفضیلت کا اسلامی معیار | 199 |
نسلی اور خاندانی بر تر ی کی حیثیت | 205 |
امیر وں اور غریبوں کو لڑایا نہیں | 207 |
فصل غرباء کو کھانا کھلانے اور ان کے ساتھ ہمدردی کی تعلیمات | 209 |
ایک بچے کو قمیص اتار کر دے دینا | 223 |
ایک ضرورت مند کو چادر دے دینا | 225 |
غریت اراشی کو ابو جہل سے اونٹ کی قیمت دلوانا | 225 |
ایک زبیدی کو ابو جہل کے ظلم سے بچانا | 227 |
ابو جہل سے ایک یتیم کو ما ل دلوانا | 229 |
ایک غریب نصرانی کی مدد | 229 |
اپنے غلام سے کما ل وفا | 241 |
باب چہارم آمد مدینہ منورہ تا وصال ( مدنی دور ) | 243 |
غربا ء کی تسکین کے لیے فقیرانہ زندگی | 245 |
بادشا ہی میں فقیری | 245 |
حضور ﷺ کے گھروں میں فا قے کی وجہ | 248 |
دیاندارد | 250 |
از واج مطہرات کے حجرے | 251 |
پغمبر سے ’’بادشا ہ‘‘ کے طعن کا جائزہ | 255 |
اختیاری فقر | 257 |
سونے کےپہاڑوں کی پیشکش | 260 |
ازواج مطہرات اور زیادتی نفقہ کا مطالبہ | 263 |
بصیرت کا ایک نکتہ | 264 |
غرباء کی تسکین کا سا ما ن | 265 |
فصل ذاتی غلاموں اور خدام کے ساتھ حسن سلوک | 274 |
غلام اور خادم ۔ تمہارے بھائی | 276 |
فصل غریت لوگوں کی عزت افزائی دلجوئی اورہمدردی | 305 |
عام مسا ویا نہ برتا ؤ | 306 |
غربا ء وضعفاء کی قدرومنزلت | 311 |
امیر اور غریب میں اخوت ومساوات کا مثالی معاشرہ | 314 |
فقراء کی رفعت شا ن | 316 |
غریب مزدور کا ہا تھ چوم لینا | 330 |
فاقہ کشوں کی مہان نوازی | 347 |
ایک لونڈی کی سفارش فرمانا | 359 |
اصحاب صفہ کی دلداری | 373 |
ایک یتیم کو باغ دلوانا | 387 |
گالی گلوچ سے ممانعت | 394 |
بے جا استعما ل کی ممانعت | 400 |
پریشان کرنے سے مما نعت | 400 |
طاقت سے زیا دہ کا م نہ لینے کی ہدایت | 403 |
ایک شبہ کا ازالہ | 410 |
نیی رحمت ﷺ اور ایک ہرنی | 414 |
بارگاہ نبوی میں ایک اونٹ کا اسعغاثہ | 415 |
ایک محدث کا عجیب قصہ | 416 |
ما خذ ومراجع | 423 |