گھر گھر ہستی
مصنف : ام عبد منیب
صفحات: 115
اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے،جو اپنے پیرو کاروں کو ہر شعبہ حیات میں راہنمائی فراہم کرتا ہے۔اسلام گھر بسانے ،اسے جنت کدہ بنانے ،بیوی اور بچوں کے حقوق ادا کرنے ،اولاد کی اچھی تربیت کرنے ،ہمسائیوں کا خیال رکھنے ،شوہر کی خدمت کرنے ،گھریلو سامان اور اپنی عزت کی حفاظت کرنے سمیت ایک بہترین اسلامی گھر کے تمام اصول بتاتا ہے۔اگر اسلام کے ان بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کر لیا جائے تو یہ دنیا انسان کے جنت بن جاتی ہے اور اگر ان عمل نہ کیا جائے تو یہ دنیا انسان کے لئے جہنم کدے کا منظر پیش کرنا شروع کر دیتی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ” گھر گھر ہستی”معروف مبلغہ داعیہ،مصلحہ،مصنفہ کتب کثیرہ اور کالم نگار محترمہ ام عبد منیب صاحبہ تصنیف ہے ۔ جس میں انہوں نے بڑے ہی خوبصورت انداز میں ایک اسلامی گھر میں انجام دی جانے والی تمام ضرورتوں اور شرعی احکام کو جمع فرما دیا ہے۔یہ کتاب دراصل ان مختلف مضامین پر مشتمل ہے جو مختلف رسائل میں لکھے یا خواتین کے احساس دلانے پر سپرد قلم کر دیئے گئے۔اللہ نے ان کو بڑا رواں قلم عطا کیا تھا،انہوں نے سو کے قریب چھوٹی بڑی اصلاحی کتب تصنیف فرمائی ہیں۔ محترمہ ام عبد منیب صاحبہ محمد مسعود عبدہ کی اہلیہ ہیں ۔ موصوف تقریبا 23 سال قبل جامعہ لاہور الاسلامیہ میں عصری علوم کی تدریس کرتے رہے اور 99۔جے ماڈل ٹاؤن میں بمع فیملی رہائش پذیر رہے ۔موصوف کے صاحبزادے محترم عبد منیب صاحب نے اپنے طباعتی ادارے ’’مشربہ علم وحکمت ‘‘ کی تقریبا تمام مطبوعا ت محدث لائبریری کے لیے ہدیۃً عنائت کی ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کی تمام مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے۔ آمین
عناوین | صفحہ نمبر | |
سخن وضاحت | 4 | |
بچے کی پیدائش اور فوری طور پر کرنے کے کام | 5 | |
ضروریات زندگی اور صحابہ کا معیار | 14 | |
تحریروں والی بے کار چیزیں | 32 | |
بچت کے نبوی اصول | 41 | |
غسل خانے اور بیت الخلا کے احکام | 46 | |
پانی ، بجلی ، سوئی گیس کا استعمال | 51 | |
ضروریات و اخراجات میں گزشتہ اور موجودہ دور کا فرق | 65 | |
بہترین شخص ( شوہر ) کی توجہ کے لیے | 86 | |
بچے حفظ قرآن اور دین سے رغبت | 96 | |
کیا آپ کے بچے تکبیر اولیٰ کے ساتھ نماز ادا کرتے ہیں | 105 | |
بچوں کی تربیت کا بنیادی نقطہ | 110 |