گانا اور آلات موسیقی قرآن و سنت اور اقوال صحابہ ؓ کی روشنی میں
مصنف : سعید بن علی بن وہف القحطانی
صفحات: 136
اسلام میں ہر اس چیز کی روک تھام کی گئی ہے جس سے اخلاقی بگاڑ پیدا ہوتا ہو۔ذہنی انتشار اور اخلاقی بگاڑ پیدا کرنے والی مختلف چیزوں میں سے ایک موسیقی ہے جس کو لوگوں نے جواز بخشنے کے لیے روح کی غذا تک کے قاعدے کو لاگو کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ اسلام میں موسیقی اور گانے بجانے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے واضح الفاظ میں اس حوالے سے وعید کا تذکرہ کیاہے۔ فرمانِ رسولﷺ ہے:’’ میرى امت میں سے ایسے لوگ ضرور پیدا ہونگے جو شرمگاہ [زنا] ’ ریشم ’ شراب اور گانا وموسیقی کو حلال کرلیں گے‘‘ یہ دل میں نفاق پیدا کرنے اور انسان کو ذکرالٰہی سے دور کرنے کا سبب ہے۔ ارشادِباری تعالیٰ ہے:﴿وَمِنَ النّاسِ مَن يَشتَرى لَهوَ الحَديثِ لِيُضِلَّ عَن سَبيلِ اللَّهِ بِغَيرِ عِلمٍ وَيَتَّخِذَها هُزُوًا ۚ أُولـٰئِكَ لَهُم عَذابٌ مُهينٌ﴾( سورة القمان)’’ لوگوں میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو لغو باتو ں کو مول لیتے ہیں تاکہ بے علمی کے ساتھ لوگوں کو اللہ کی راہ سے بہکائیں اور اسے مذاق بنائیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کے لیے رسوا کن عذاب ہے”جمہور صحابہ وتابعین اور ائمہ مفسرین کے نزدیک لهوالحدیث عام ہے جس سے مراد گانا بجانا اور اس کا ساز وسامان ہے اس میں آلات ِ موسیقی او رہر وہ چیزجو انسان کو خیر او ربھلائی سے غافل اور اللہ کی عبادت سے دور کردے شامل ہے ۔ زیر نظر کتاب’’گانا اور آلات موسیقی قرآن وسنّت اور اقوالِ صحابہ کی روشنی میں ‘‘ معروف سعودی عالم دین فضیلۃ الشیخ سعید بن علی بن وھف القحطانی کے رسالہالغناء والمعازف في ضوء الكتاب واالسنةواٰثار الصحابة کا اردو ترجمہ ہے۔شیخ مرحوم نے اس رسالہ میں قرآن وسنت، اقوال صحابہ کی روشنی میں موسیقی اور آلات موسیقی کی حرمت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس کے نقصانات کا جائزہ بھی پیش کیا ہے ۔اس کی افادیت کے پیش نظر محترمہ حافظہ سمیرا طاہرہ صاحبہ نے اسے اردو قارئین کے لیے بہت ہی عمدہ انداز میں اردو قالب میں ڈھالا ہے اور اس کے آخر میں موسیقی کےدنیاوی اور اخروی انجام کے متعلق چند مضامین بھی شامل کردئیے ہیں جن سے کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف ، مترجم اور ناشرین کی کو اجر عظیم سے نوازے اور اسے عامۃ الناس کی اصلاح کا ذریعہ بنائے
عناوین | صفحہ نمبر |
حر ف تمنا | 9 |
عرض مترجم | 11 |
مقدمہ | 14 |
باب 1: الغناء اور المعازف کا مفہوم | 17 |
لغوی معنی | 17 |
اصطلاحی معنی | 17 |
باب 2: بغیر علم کے اللہ کے بارے میں کچھ کہنا حرام ہے | 18 |
باب3: گانے کی حرمت ، کتاب وسنت اور صحابہ وتابعین کےاقوال | 23 |
قرآن آلات موسیقی کا استعمال حارم قرار دے کر برے انجام سے ڈراتا ہے | 23 |
سنت نبویہ صحیحہ، موسیقی کو حرام قرار دیتی ہے | 33 |
موسیقی اور آلات لہو ولعب صحابہ کی نظر میں | 40 |
گانا اور آلات موسیقی ائمہ اربعہ کی نظر میں | 46 |
گانا سننے کی حرمت پر اجماع | 49 |
امام احمد | 51 |
موسیقی اور گانا علمائے اسلام کی نظر میں | 53 |
امام ابو عمرو بن صلاح | 53 |
امام فقیہ محدث محمد بن مفلح مقدسی | 53 |
امام عبد العزیز بن عبد اللہ باز | 57 |
علامہ محمد بن صالح عثیمین | 59 |
باب4: گلوکاروں اور موسیقی میں مگن رہنے والوں کے لیے سخت وعید | 61 |
باب5: گانوں اور آلات موسیقی کے نام | 63 |
باب6: گانے کے نقصانات | 69 |
باب7: گانا اور آلات موسیقی کی احادیث کو ضعیف کہنے والوں کا رد | 75 |
باب8: کون سا گانا اور کھیل کود جائز ہے | 80 |
باب9: گانا ، آلات موسیقی اور لغویات پر فتاویٰ جات | 84 |
شیخ الاسلام ابو عباس احمد بن عبد الحلیم بن تیمیہ کے فتاویٰ | 84 |
امام محمد بن ابراہیم آل شیخ | 89 |
’’ان گانوں کا حکم جو مختلف پروگراموں یا مجلسوں کا حصہ ہوتے ہیں ۔‘‘ | 89 |
استدلال | 89 |
استدلال | 91 |
استدلال | 92 |
نشریات میں گانا | 93 |
ائمہ اربعہ کا موقف | 94 |
ریڈیو میں عورت کی آواز اور مردوں کے ساتھ مل کر کام کرنا | 95 |
امام عبد العزیز بن عبد اللہ ابن باز کے فتاویٰ | 100 |
کچھ لوگ موسیقی کو جائز اور مباح سمجھتے ہیں | 101 |
موسیقی کا سماع برائی اور مصیبت کےسوا کچھ بھی نہیں | 102 |
اسلامی شعار (ترانے وغیرہ) کا حکم | 103 |
تقریبات اور محفلوں میں خواتین کا تالیاں بجانا | 104 |
مشاعرے میں مردوں کا تالیاں بجانا اور جھومتے ہوئےر قص کرنا | 105 |
پرسکون ہونے کے لیے ہلکا پھلکا میوزک سننا | 108 |
نکاح کے موقع پر مروج غیر شرعی امور کا حکم | 109 |
سعودی دار الافتاء کی مستقل کمیٹی کے فتاویٰ | 111 |
مردوں کے دف بجانے کا حکم | 111 |
شادی کی تقریب میں مردوں کے رقص کا حکم | 112 |
خوشی کے موقع پر مسجد میں محفل منعقد کرنا | 112 |
نکاح یا دیگر تقریبات میں ڈھول اور دلہا ، دلہن کے لیے سٹیج بنانا | 113 |
شادی کے موقع پر ٹیپ ریکارڈ یا ڈیک کے ذریعے گانے سننا | 114 |
خاص علاقائی رقص اور کھیل | 116 |
بہنوں کو شادی میں شرکت سے روکنا | 119 |
جواں ہیں لات و منات | 120 |
آخری خواہش | 123 |
ابدی سکون یا …چند لمحوں کا سرور؟ | 130 |
صبر کا صلہ | 132 |