غم نہ کریں ( جدید ایڈیشن )
مصنف : ڈاکٹر عائض القرنی
صفحات: 483
دنیا دارالامتحان ہے اس میں انسانوں کو آزمایا جاتا ہے ۔آزمائش سے کسی مومن کوبھی مفر نہیں۔ دنیا میں غم ومسرت اور رنج وراحت جوڑا جوڑا ہیں ان دونوں موقعوں پر انسان کو ضبط نفس اور اپنے آپ پر قابو پانے کی ضرورت ہے یعنی نفس پر اتنا قابو ہوکہ مسرت وخوشی کے نشہ میں اس میں فخر وغرور پیدا نہ ہو اور غم وتکلیف میں وہ اداس اور بدل نہ ہو۔ انسان کو اس جہاں میں طرح طرح کی مشکلات اور پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑتاہے۔ قسم قسم کےہموم وغموم اس پر حملہ آور ہوتے ہیں ۔اور یہ تمام مصائب وآلام بیماری اور تکالیف سب کچھ منجانب اللہ ہے اس پر ایمان ویقین رکھنا ایک مومن کے عقیدے کا حصہ ہے کیوں کہ اچھی اور بری تقدیر کا مالک ومختار صر ف اللہ کی ذات ہے ۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سےجنہیں چاہتا ہے انہیں آزمائش میں مبتلا کردیتا ہے تاکہ وہ اطاعت پرمضبوط ہوکر نیکی کے کاموں میں جلدی کریں اور جوآزمائش انہیں پہنچی ہے ۔اس پر وہ صبر کریں تاکہ انہیں بغیر حساب اجروثواب دیا جائے ۔ اور یقیناً اللہ کی سنت کا بھی یہی تقاضا ہےکہ وہ اپنے نیک بندوں کوآزماتا رہے تاکہ وہ ناپاک کوپاک سےنیک کو بد سے اور سچے کوجھوٹے سے جدا کردے ۔ لیکن جہاں تک ان کے اسباب کا تعلق ہے تو وہ سراسر انسان کے اپنے کئے دھرے کا نتیجہ سمجھنا چاہیے جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے’’جوکچھ تمہیں مصائب پہنچتے ہیں وہ تمہارے ہی کردار کا نتیجہ ہیں جبکہ تمہارے بے شمار گناہوں کو معاف کردیا جاتا ہے ‘‘ زیر نظر کتاب ’’غم نہ کریں‘‘ڈاکٹرعائض القرنی کی مقبول ترین عربی کتاب لاتحزن کا اردو ترجمہ ہے۔اس کتاب کو عالم ِعرب اور یورپ میں شاندار کامیابی ومقبولیت حاصل ہوئی ہےاس کی دس لاکھ کاپیاں کچھ عر صہ میں ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئیں۔پوری دنیا میں اس کتاب نےاپنی مقبولیت کےبے مثال ریکارڈ قائم کیے ہیں ۔ یورپ میں یہ کتاب Don’t Be Sad اور عرب میں لاتحزن برصغیر پاک و ہند میں غم نہ کریں کےنام سے مختلف ناشرین نے شائع کی ۔ زیر تبصرہ کتا ب محترم غطریف شہباز ندوی کا سلیس ورواں ترجمہ ہے جسے محترم طاہر نقاش ﷾ نے (مدیر دالابلاغ ،لاہور ) حسنِ طباعت سے آراستہ کیا ہے ۔ مؤلف نے اس میں وہ تمام شرعی ہدایات کہ جن کومدنظر رکھتے ہو ے مایوسی اور پریشان کن کیفیت سےدور رہا جاسکتا ہے، ذکر کردیئے ہیں اور یہ ہدایات قرآن و حدیث کی نصوص سے مزین ہیں۔روحانی و قلبی قوت کےلئے کتاب لائق مطالعہ ہے۔ اور حزن وملال او رخوف ووحشت کے طوفانوں میں گھرے ہوئے دلوں کے لیے باعث ٹھنڈک وشفا ہے۔اللہ تعالیٰ مصنف،مترجم کی مساعی جمیلہ کوقبول فرمائے اور اور اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطافرمائےمحترم محمد طاہر نقاش ﷾ کو اور ان کے علم وعمل ،کاروبار میں برکت او ران کو صحت وتندرستی والی زندگی عطائے فرمائے کہ وہ اصلاحی وتبلیغی کتب کی اشاعت کے ذریعے دین ِاسلام کی اشاعت وترویج کے لیے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے اپنے ادارے’’ دار الابلاغ‘‘ کی مطبوعات مجلس التحقیق الاسلامی کی لائبریری اور کتاب وسنت ویب سائٹ پر پبلش کرنے کے لیے ہدیۃً عنائت کی ہیں۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
حرف تمنا | 5 | |
مقدمہ | 7 | |
کچھ اس کتاب کے بارے میں | 24 | |
مقدمہ طبع اول | 9 | |
سوچیں اور شکر بجالائیں | 13 | |
بے جا تنقید کا سامنا کیسے کریں | 18 | |
عسر کے ساتھ یسر بھی ہے | 24 | |
بدلہ صرف اللہ دیتا ہے | 28 | |
نماز | 35 | |
قسمت پر راضی رہیں | 40 | |
غم نہ کریں | 54 | |
جذبات پر قابو | 63 | |
جو کھوگیا اس پر افسوس نہ کریں | 78 | |
لوگوں کی حرکتیں دیکھ کر پریشان نہ ہوں | 86 | |
خوش رہنے کے قاعدے | 98 | |
رنج وغم اور حسد کے اثرات | 112 | |
خاموشی اچھی غذا ہے | 123 | |
گردش ایام | 133 | |
موت کا ایک دن معین ہے | 145 | |
افسردگی خودکشی کا دروازہ ہے | 162 | |
خوش نصیبی کے عناصر | 178 | |
عبودیت کا تقاضا | 188 | |
ایمان ہی راہ نجات | 206 | |
اپنا احتساب کیا کیجیے | 222 | |
گناہ سے دور رہیں | 233 | |
چار چیزوں سے دور رہیں | 236 | |
کلام الہٰی کو سنیے | 244 | |
مظلوم کی دعا | 257 | |
کتابیں بہترین ساتھی ہیں | 274 | |
رضا مندی کے فائدے | 295 | |
ناراضگی شیطان کی شکار گاہ ہے | 300 | |
دنیا کی زندگی سب کچھ نہیں | 313 | |
خیر کے کام برے نتائج سے بچاتے ہیں | 331 | |
ولی کون ہیں؟ | 352 | |
اولیاء کی کرامات | 263 | |
جیسا کروگے ویسا بھرو گے | 397 | |
منتخب اشعار کا ترجمہ | 459 | |
فہرست مضامین | 465 |