غیرت کا فقدان اور اس کا علاج قرآن و سنت کی روشنی میں
مصنف : رضوان اللہ ریاضی
صفحات: 348
غیر ت آدمی کا اندرونی ڈر اور خوف ہے جو اس لیے رونما ہوتا ہےکہ وہ سمجھتا ہےکہ اس کے بالمقابل ایک مزاحم پید ہوا ہے عربی لغت کے مطابق غیرت خوداری اور بڑائی کا وہ جذبہ ہے جو غیر کی شرکت کو لمحہ بھر کے لیے برداشت نہیں کرتا ۔ غیرت کا تعلق فطرت سے ہے فطری طور پر تخلیق میں غیرت ودیعت کی گئی ہے غیرت سے محروم شخص پاکیزہ زندگی سے محروم ہے او رجس کے اندر پاکیزہ زندگی معدوم ہو تو پھر اس کی زندگی جانوروں کی زندگی سے بھی گئی گزری ہوگی۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اپنی ذات کے سلسلہ میں غیرت مند او رمنفعل بنایا ہے یہی وجہ ہے کہ انسان خواہ کتنا ہی مجبور ولاچار کیوں نہ ہو لیکن آخری دم تک اپنی عزت وآبرو کی حفاظت وصیانت میں جان کی بازی لگائے رکھتا ہے ۔جس قوم کے اندر غیرت وحمیت کا جذبہ موجود ہوگا اس کی نسل اور تعمیری زندگی گزار سکے گی اور وہی معاشرہ حسنِ اخلاق کا پیکر بن کر اعلیٰ اقدار کا مستحق بھی ہوگا۔حدیث کی رُو سے اللہ تعالیٰ کے نزدیک غیرت دو طرح کی ہے غیر ت مبغوض اور غیر محبوب۔محبوب غیر ت وہ ہے جو شک کی بنیاد پر ہو اورجوبغیر شک کے ہو وہ غیرت اللہ کےنزدیک مبغوض اور ناپسندیدہ ہے۔ سب سے محبوب اور قابل ستائش غیرت وہ ہے جو خالق ومخلوق کے درمیان ہوتی ہے ۔ یہی وہ غیرت ہےکہ ایک بندۂ مومن اللہ کی محرمات وحدود کو پامال ہوتے دیکھ کر طیش میں آجاتا ہےاور اس کی غیرت اس کو للکارتی ہے ۔ایک مرد مومن اپنے تیئں سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن محرمات کی پامالی کو لمحہ بھر کے لیے بھی روا نہیں رکھ سکتا ہے۔ایسی صورت میں غیرت مند مومن کے جذبات کا برانگیختہ ہوجانا اور اس کے تن من میں شعلوں کا بھڑک اٹھنا ایک بدیہی امر ہے ۔دینی اعتبار سے سب سے زیاہ قوی وہی شخص ہوگا جس کے اندر اللہ تعالیٰ کی محرمات وحدود پر سب سے زیادہ غیرت وحمیت ہوگی ۔حدیث میں غیرت ایمانی اور غیرت زن کی کئی مثالیں موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ غیرت کا فقدان اوراس کا علاج قرآن وسنت کی روشنی میں ‘‘ جناب رضوان ریاضی صاحب کی تصنیف ہے ۔اس میں انہوں نے عورت کی عزت وآبرو پر غیرت وحمیت کے ایجابی وسلبیاتی پہلو پر واقعات ودلائل کی روشنی میں حقائق بیان کرنے کی بھر پور کوشش کی ہے۔نیز مصنف نے ضمناً اسلامی غیرت وحمیت کےگوشوں کو بھی اجاگر کیا ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر |
تاثرات | 5 |
تقدیم | 11 |
مقدمہ (دوسراایڈیشن) | 14 |
مقدمہ | 15 |
غیرت کی تعریف | 23 |
غیرت کی اقسام | 24 |
غیرت اورفطرت | 24 |
غیرت اورفطرت کی ایک واضح مثال | 27 |
محرمات اور غیرت مومن | 29 |
اللہ اوراس کےرسول کےبارےمیں غیرت مومن کی ایک مثال | 33 |
زمانہ جاہلیت میں عرب کی غیرت | 3939 |
قرآن کریم میں غیرت کےدلائل | 4545 |
احادیث نبویہ میں غیرت کےدلائل | 5252 |
شریعت اسلامیہ میں غیرت کی ایک انوکھی مثال | 5757 |
ابتدائے اسلام کےمسلمانوں کی غیرت | 6363 |
دورحاضر میں غیرت کےعناصر | 7979 |
شریعت اسلامیہ عزت وآبرو کی ہرممکن حفاظت کرتی ہے | 9393 |
غیرمحرم کےساتھ خلوت نشینی سےممانعت | 9595 |
غض بصر(نگاہیں نیچی رکھنا) | 95 |
عزت وآبرو کےتحفظ میں شادی کااہم کردار | 96 |
لچکدار گفتگو سےممانعت | 99 |
گھروں کو لازم پکڑنےکاحکم | 101 |
اظہار زیب وزینت پر پابندی | 102 |
لباس عریاں پر باپندی | 103 |
خوشبو لگا کر نکنے کی مماعت | 104 |
مردوں سے الگ تھلگ ہوکر راستہ چلنے کاحکم | 105 |
اختلاط مرد وزن کی ممانعت | 106 |
اختلاط مرد وزن سےبچنے کےلیے بعض اسلامی احکام کی تبدیلی | 106 |
زنا کی حرمت | 107 |
عزت وآبرو کےتحفظ کےلیے قانون رجم | 108 |
عزت وآبرو کی پامالی پر کوئی معاوضہ قبول نہیں | 110 |
بہتان تراشی کی مذمت اوراس کی سزا | 111 |
ہمارے معاشرے میں فقدان غیرت کی جھلکیاں | 118 |
قریبی رشتہ داروں سےبےاحتیاطی | 118 |
سالی اور بہنوئی کارشتہ | 121 |
جوان نوکروں کی کھلی آزادی | 126 |
دوستی گھرسےباہر | 133 |
محرم کےبغیرعورت کاسفر | 136 |
پردہ سےعدم توجہی | 140 |
دوپٹے کاآنچل ہواکےحوالے | 148 |
مخلوط نظام تعلیم | 151 |
اجنبی مردوں کےساتھ عورتوں کااختلاط | 169 |
دوشیزاؤں اورعورتوں کی مارکیٹنگ | 174 |
نسوائی آرائش وزیبائش اورلباس | 179 |
بیوٹی پارلر | 183 |
لڑکیاں اورٹیلی فون | 186 |
فیشن پرستی | 189 |
فلم بینی اورتقریبات میں شرکت | 192 |
عورت کادائرہ عمل | 202 |
عورت کےعلاج معالجہ میں تساہلی | 211 |
جھاڑپھونک کےنت نئے شیطانی ہتھکنڈے | 214 |
مزاروں اورخانقاہوں پر حاضری اوران کی حقیقت | 219 |
نگینہ کون تھی نیز ایسی نگیناؤں سےدربا اٹا پڑاہے | 234 |
دربا جہاں عورتوں کی بولی لگتی ہے | 236 |
داتا دربار کےنعت گو کی اصل حقیقت | 237 |
نعت خوانی کاکرشمہ جمعرات کو | 239 |
اختراعات جدیدہ کےغیر اخلاقی پروگراموں کی مقبولیت | 240 |
فحش لٹریچر اوراخبارات کی پذیرائی | 245 |
شادی بیاہ میں اسلامی طریقہ اپنانے سے انحراف | 251 |
سیکولرائزیشن کےذریعہ اسلامی تشخص پامال کرنےکی زبردست سازشیں | 265 |
بیوٹی پارلر کلچر | 266 |
سیکس ایجوکیشن کلچر | 267 |
پورنوکلچر | 267 |
مانع حمل کلچر | 267 |
ایڈس کلچر | 267 |
کلچر شو کلچر | 268 |
ڈرامہ کلچر | 268 |
نیشنل فیسٹول کلچر | 268 |
فیشن کلچر | 269 |
بیوٹی کنٹسٹ کلچر | 269 |
کاسمیٹک کلچر | 269 |
پب کلچر | 269 |
شیراسیکورٹی کلچر | 269 |
ملبوسات کلچر | 270 |
کلچر | 270 |
مغربی ممالک میں فقدان غیرت کےبھیانک نتائج | 275 |
فقدان غیرت کےاسباب اوران کاعلاج | 291 |