فقہائے پاک و ہند تیرھویں صدی ہجری جلد اول

فقہائے پاک و ہند تیرھویں صدی ہجری جلد اول

 

مصنف : محمد اسحاق بھٹی

 

صفحات: 358

فقہائےکرام﷭نے امت کو آسانی و سہولت پہنچانے کی خاطر قرآن و حدیث میں غور و فکر فرماکر ایسے اصول و جزئی مسائل مرتب کئےکہ جن پرہم  صدیوں سےعمل کرتے ہوئے یہاں تک پہنچے،اورآج بھی ہم اُنہی کی وجہ سےآسانی کے ساتھ حقیقی دینِ اسلام پر عمل کررہے ہیں، اور جدید وجزئی مسائل میں اُن کے رہنمایانہ اصول و ضوابط کی روشنی میں بآسانی مسائل کا حل تلاش کررہے ہیں۔یہ فقہاء ہمارے محسن ہیں ۔اور امت  کا ہر ہر فردان  کا احسان مند ہے۔امت کے ان اسلاف نے ہمیں شریعت سے راہنماءی حاصل کرنے کے اصول بتا دءیے ہیں ،جن پر عمل کر کے ہم اصولی نصوص سے فروعی مسائل اخذ کر سکتے ہیں اور عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق امت کی راہنمائی کر سکتے ہیں۔ان اسلاف کی سیرت اور حالات زندگی سے آگاہی حاصل کرنا ہمارے لئے بہت زیادہ ضروری ہے تاکہ ہم ان کے نمونہ کو اپنا سکیں اور اپنے لئے راہنمائی کا بندوبست کر سکیں۔ زیر تبصرہ کتاب ” فقہائے پاک وہند ” پاکستان کے معروف عالم دین مورخ اہل حدیث محترم مولانا محمد اسحاق بھٹی صاحب ﷾کی تصنیف ہے، جو متعدد جلدوں پر مشتمل ہے۔مولف موصوف نے اس کی متعدد جلدوں پر مشتمل کتاب میں پہلے صرف ہندوستان کے فقہاء کرام کا تفصیلی تعارف کروایا ہے اور پھر پاکستان بن جانے کے بعد پاکستان اور ہندوستان  دونوں ممالک کے فقہاء کرام کی سیرت وسوانح کو تفصیل سے بیا ن کیا ہے۔پہلی سات جلدوں کا نام فقہاء ہند جبکہ آخری تین جلدوں کا نام فقہاء پاک وہند رکھا گیا ہے،اور یہ ایک ہی کتاب کی دس جلدیں اور ایک ہی سلسلے کی دس کڑیاں ہیں۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف﷾ کی اس کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائےاور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 1
اکبر شاہ ثانی 3
سید احمد شہید کی تحریک جہاد 5
شاہ عبدالعزیز کافتویٰ 7
بنگال کی فرائضی تحریک 9
نثار علی عرف ٹیٹومیر 10
بہادر شاہ ظفر 11
1857ء کی جنگ آزادی اور اس کے اسباب و وجوہ 12
جہاد کا فتویٰ اور اس کے لائق احترام مفتی 14
جنگ آزادی میں علماء کا حصہ 17
نوابوں اور تعلقہ داروں کی شرکت 20
جنگ آزادی اوروہابی 25
بخت خاں مخلصانہ کردار 26
بہادر شاہ کی حوالگی 28
گرقتاری 29
شہزادوں کی گرفتاری اور قتل 30
شاہی خاندان کے افراد کا قتل ،پھانسی اور قید 32
دہلی میں لوٹ مار اور قتل وغارت 34
مسلمانوں کی بربادی اور ہندوؤں کی خوش نصیبی 35
بہادر شاہ کا مقدمہ اور فیصلہ 37
جلا وطنی 40
وفات 42
قبر 43
بہادر شاہ ظفر … ولادت سے وفات تک 45
سلطنت مغلیہ کا آغازاور انجام 46
کچھ اس کتاب کےبارے میں 47
الف
مولانا آدم مدراسی 49
سید آل حسن موہانی 50
شیخ ابراہیم باعطظہ سوتی 51
مولانا ابو الحیات پھلواردی 53
شیخ ابوسعید مجددی دہلوی 54
حکیم ابوعلی امر و ہوی 56
سیدابو القاسم تستری نواب میر عالم خاں 57
مفتی احسان علی پھلواروی 63
شیخ احمد گجراتی 64
شیخ احمد رام پوری 66
شیخ احمد کشمیری 67
مفتی احمد فرنگی محلی 68
سید احمدحسن عرشی قنوجی 69
مولانااحمد سعید مجددی دہلوی 73
مولانا احمد علی سہارن پوری 77
سید احمد علی محمد آبادی 85
مولانا احمد علی چریاکوٹی 86
حافظ احمد الدین بگوی 88
شیخ احمد اللہ انامی 91
مولانا اسلم کاشمیری 93
مفتی الہٰی بخش کاندھلوی 94
سیدہ امۃ الغفور دہلوی 97
مفتی امیر حیدر بلگرامی 106
مفتی انور علی آروی 108
بعض اور فقہائے کرام 116
ب
حافظ بارک اللہ لکھوی 119
آباد اجداد 119
قدیم وطن 120
لاہور میں قیام 120
فیروز سے سکونت 121
حصول تعلیم 122
کھیتی باڑی 124
تلامذہ 125
ایک اورواقعہ 128
سید جعفر علی سےملاقات 129
فارسی حواشی 131
حواشی کااردوترجمہ 135
وفات 137
اولاد و احفاء 137
مولانا باقر مدراسی 139
مولانا برہان الدین دیوی 143
قاضی بشیر الدین قنوجی 145
بعض دیگر فقہائےکرام 151
ت
مولانا تراب علی لکھنوی 154
ث
قاضی ثناء اللہ پانی پتی 157
شاہ ولی اللہ کےحلقہ درس میں 157
شاگردی اور تدریس 158
کثرت مطالعہ 162
مرشد کےدل پر مرید کی ہیبت 163
اوصاف گوناگوں 164
تصنیفات 167
فتنہ معاسرت سےپاک لوگ مسائل میں نقطہ نظر 172
وصیت 178
وفات 180
اولاد 180

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آزادیاسلافاسلاماصولاللہامیراہل حدیثپاکستانتبصرہحدیثحلدعادینسیرتشریعتعلماءفتویٰقرآنمحمد اسحاق بھٹیمسائلہندوستان
Comments (0)
Add Comment