فتنہ انکار ختم نبوت
مصنف : مرزا محمد حسین
صفحات: 291
اللہ تعالی نے نبی کریمﷺ کو آخری نبی اور رسول بنا کر بھیجا ہے۔آپﷺخاتم النبیین اور سلسلہ نبوت کی بلند مقام عمارت کی سب سے آخری اینٹ ہیں۔آپ کی آمد سے سلسلہ نبوی کی عمارت مکمل ہو گئی ہے۔آپ کے بعد کوئی برحق نبی اور رسول نہیں آسکتا ہے ۔آپﷺ نے فرمایا کہ میرے بعد متعدد جھوٹے اور کذاب آئیں گے جو اپنے آپ کو نبی کہلوائیں گے۔آپ کے بعد آنے والے متعدد کذابوں میں سے ایک جھوٹا اور کذاب مرزا غلام احمد قادیانی ہے ،جس نے نبوت کا دعوی کیا اور شریعت کی روشنی میں کذاب اور مردود ٹھہرا۔لیکن اللہ رب العزت نے اس کےجھوٹ وفریب کوبے نقاب کرد یا اور وہ دنیا وآخرت دونوں جہانوں میں ذلیل وخوار ہو کر رہ گیا۔ زیر تبصرہ کتاب” فتنہ انکار ختم نبوت “مرزا محمد حسین بی کام کی تصنیف ہے۔موصوف مرزائیوں کے خلیفہ ثانی مرزا بشیر الدین محمود کے خاندان کی مستورات کے اتالیق رہے ہیں اور اس لحاظ سے وہ ان کے گھر کے بھیدی ہیں۔انہیں اس خانہ ساز نبوت کے اندرون خانہ کے حالات دیکھنے کے جو مواقع میسر آئے وہ کسی دوسرے شخص کو میسر نہیں آئے۔انہوں نے مرزا محمود کے گھر کے جو حالات آنکھوں سے دیکھے بعض احباب کے کہنے پر اس کتاب میں جمع دئیے ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اس کتاب میں شریک تمام اہل علم کی اس محنت کو قبول ومنظور فرمائے اور تمام مسلمانوں کو اس فتنے سے محفوظ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
پیش لفظ | 17 |
صدق او رکذب کی قرآنی کسوٹی | 33 |
مولف کاحلف | 46 |
قصر خرافات | 53 |
مضحکہ خیز افتراؤں کاتجزیہ | 67 |
ربوی مجوسیت پر اقبالی ضرب | 78 |
مسلم لیگ میں قادنیوں کی شمولیت کاخطرہ | 88 |
7ستمبر 1974ءکے تاریخی محرکات | 62 |
دین اسلام او رعجمی اسرائیل | 103 |
مولانا محمداسماعیل غزنوی مرحوم کی روایات | 109 |
دین کے پردے میں بھیانک سیاست | 110 |
سوشل بائیکاٹ کی مثالیں | 123 |
خلافتی حکومت کاتفصلی خاکہ | 126 |
خلیفہ کاعسکری نظام | 134 |
نظام بنکاری | 142 |
آزادی رائے پر پہرے | 146 |
خلیفہ جی کی خروجی تدابیر | 149 |
قادیانی خلافت کاغذی پیراہین | 155 |
میں نے مرزائیت کیوں چھوڑی | 163 |
ربوہ کاخلیفہ یا پاکستان کا اسپوتین | 172 |
مرزامحمود کے دو مذہب | 180 |
فطرت کاناگزیز انتقام | 187 |
قادیانی سرکس کے مناظر | 199 |
مالی خیانت کےلازہ خیز انکشافات | 208 |
وظیفہ خوار خلیفہ | 2417 |
شیخ مصری مانفسیاتی جائز ہ | 231 |
محمد یوسف ناز کاخلیفہ کابیان | 274 |
توہین رسالت کاالمیہ | 282 |