فتنہ غامدیت کا علمی محاسبہ
مصنف : پروفیسر محمد رفیق چودھری
صفحات: 450
اسلامی تاریخ کے مختلف ادوار میں جنم لینے والے بعض فتنوں مثلاً خوارج،معتزلہ،باطنیہ،قادیانیت اور انکار حدیث کی طرح دور حاضر میں ایک بڑا فتنہ تجدد پسند الحادی فکر ہے جس کا مقصد امت مسلمہ کو اس کے ماضی سے کاٹ دینا اور اسے دین اسلام کی چودہ سو سالہ متفقہ اور متوارث تعبیر سےمحروم کر دینا ہے۔جناب جاوید احمد غامدی اسی تجدید پسند الحادی فکر کے علمبر دار ہیں اور تحریر و تقریر اور میڈیا کے ذریعے اس فکر کو پھیلانے میں سر گر م عمل ہیں۔موصوف اسلامی جہاد کے مخالف ہیں،قرآن مجید کی معنوی تحریف کرتے ہیں،حدیث و سنت کی حجیت کو نہیں مانتے اور حدیث کو دین کا حصہ تسلیم نہیں کرتے۔اجماع امت کے منکر ہیں،شرعی اصطلاحات کے معنی بدلتے ہیں اور مغربی تہذیب کو مسلم معاشرے میں رائج کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔زیر نظر کتاب میں غامدی صاحب کے افکار و تطریات کا علمی و تنقیدی جائزہ لیا گیا ہے،جس سے قارئین کو غامدی تصورات کی حقیقت جاننے کا موقع ملے گا۔اس کتاب سے بحیثیت مجموعی اتفاق کے باوجود انداز تحریر اور بعض مندرجات سے اختلاف ممکن ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
مقدمہ | 11 | |
باب نمبر1:ایمانیات | ||
کیا صرف خدا اور آخرت پر یقین رکھنے والا جنتی ہے؟ | 18 | |
کیا موجودہ توریت،زبور،انجیلیں خدا کی کتابیں ہیں؟ | 19 | |
کیا صرف رسولوں کے جھٹلانے والوں پر عذاب آتا ہے؟ | 21 | |
نزول عیسیٰ ؑ کے عقیدے کا انکار | 23 | |
کیا کوئی رسول کبھی قتل نہیں ہوا؟ | 25 | |
تکفیر یعنی کسی کو کافر قرار دینے کا مسئلہ | 30 | |
باب 2:قرآنیات | ||
کیا قرآن مجید کی صرف ایک ہی متواتر قراءت ہے؟ | 31 | |
کیا قرآن میزان ہے؟ | 46 | |
کیا سورہ النصر مکی ہے؟ | 50 | |
کیا قرآنی الفاظ کے صرف معروف معنی لینا درست ہے؟ | 57 | |
محکم اور متشابہ آیات | 62 | |
کیا قرآن کی سورتوں کا شان نزول خودان کے اندر موجود ہے؟ | 64 | |
قرآنی عبارت میں حذف کی بحث | 66 | |
سورہ الفیل کی غلط تاویل | 81 | |
نظم کلام کا نظریہ | 96 | |
’سبع مثانی‘اور ’نظم قرآن‘ | 108 | |
قرآن فہمی کی نادر مثالیں | 118 | |
’جمال و کمال‘کیا کیسا دعویٰ؟ | 122 | |
باب نمبر3:حدیث و سنت | ||
سنت کیا ہے اور کیا نہیں ہے ؟ | 127 | |
کیا احادیث کی حفاظت اور تبلیغ اشاعت کا اہتمام نہیں کیا گیا؟ | 139 | |
کیا حدیث دین کا حصہ نہیں ہے؟ | 151 | |
کیا سنت کا تعلق صرف عمل سے ہے ؟ | 159 | |
کیا سنت کے ثبوت کے لیے اجماع اور تواتر شرط ہے؟ | 168 | |
کیا حدیث کو قرآن کی روشنی میں سمجھا جائے گا؟ | 177 | |
کیا حدیث سے قرآن کے کسی حکم کی تخصیص یا تجدید نہیں ہو سکتی؟ | 188 | |
پرویزصاحب اور غامدی صاحب کی مماثلت | 197 | |
باب 4:عبادات | ||
کیا تیمم کا حکم پہلی امتوں میں بھی موجود تھا؟ | 198 | |
کیا نماز غیر عربی زبان میں بھی جائز ہے؟ | 200 | |
امام کی غلطی کی اصلاح کا کیا طریقہ ہے؟ | 201 | |
کیا عورت کی امامت جائز ہے؟ | 202 | |
رویت ہلال کا مسئلہ | 203 | |
زکوۃ کا نصاب اور اس سے استثنیٰ | 207 | |
مصنوعات پر زکوۃ کا طریقہ | 210 | |
طواف وداع کی شرعی حیثیت | 212 | |
باب نمبر5:معاشرت | ||
کیا بیواؤں کے حق میں ایک سال تک نا ن و نفقہ کی وصیت کا حکم منسوخ نہیں ہے؟ | 213 | |
پھوپھی بھتیجی یا خالہ بھانجی کا بیک وقت کسی مرد کے نکاح میں ہونا حرام ہے | 217 | |
عورت کے پردے کے بارے میں مغالطہ انگیزیاں | 221 | |
باب 6:سیاسب و ریاست | ||
اسلامی ریاست کے اختیارات کامسئلہ | 234 | |
کیا اسلام میں مرتد کے لیے قتل کی سزا نہیں ہے؟ | 246 | |
کیا شادی شدہ زانی کے لیے رجم(سنگساری)کی حد(سزا)نہیں ؟ | 263 | |
چوری کے جرم پر حد | 277 | |
اسلام میں سزائے موت کا قانون | 279 | |
کیا کفار کے خلاف جہاد و قتال کا حکم منسوخ ہو چکا ہے؟ | 302 | |
مرزا قادیانی اور غامدی میں مماثلت | 302 | |
مال غنیمت کی بحث | 348 | |
کیا غیر مسلم ذمیوں سے جزیہ لینا جائز نہیں؟ | 351 | |
باب7:فقہی مسائل | ||
کھانے پینے کی کون کون سی اشیاء حرام ہیں؟ | 354 | |
کیا کافر کسی مسلمان کا وارث ہو سکتا ہے؟ | 359 | |
’کلالہ‘کی غلط تعریف | 361 | |
شہید کے غسل کا مسئلہ | 363 | |
باب نمبر8:متفرقات | ||
کیا’معروف‘اور ’منکر‘ کا تعین انسانی فطرت کرتی ہے ؟ | 369 | |
شریعت اور عمل صالح کا فرق | 372 | |
دعوت کے’قانون‘کی تلقین و نصیحت؟ | 375 | |
کیا تصوف اسلام سے الگ الگ متوازی دین ہے؟ | 376 | |
طالب علم غامدی صاحب کی ’قطعیات‘،شطحیات اور دعاوی | 377 | |
غامدی صاحب کی عربی دانی | 381 | |
دوسروں کے خلاف طنز اور طعن و تشنیع کا انداز | 382 | |
باب نمبر9:فکری تضادات | ||
نجات کے لیے مطلوب ایمان میں تضاد | 384 | |
سنن کی تعداد میں تضاد | 386 | |
حدیث پر غور کرنے میں تضاد | 392 | |
کیا امام زہری ؒ غیر ثقہ راوی ہیں اور معتبر بھی؟ | 395 | |
قرآن و سنت کے مقدم و مؤخر ہونے میں تضاد | 397 | |
نماز فرض بھی سنت ہے مگر اس کی رکعتیں فرض ہیں؟ | 398 | |
روزہ سنت بھی ہے ،فرض بھی اور قانون بھی؟ | 398 | |
حج سنت بھی ہے،فرض بھی اور اللہ تعالیٰ کے لیے حمیت و حمایت بھی؟ | 399 | |
عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ سنت بھی ہیں اور رسوم و آداب بھی؟ | 400 | |
وراثت کے حق میں وصیت جائز بھی ،ناجائز بھی ؟ | 401 | |
کبھی صرف قرآن میزان ہے تو کبھی سنت بھی میزان؟ | 402 | |
حدیث سے قرآنی حکم کی تحدید ہونے میں تضاد | 402 | |
قرآنی الفاظ کے صرف معروف معنی مراد لینے میں تضاد | 404 | |
تکفیر کے مسئلے میں تضاد | 407 | |
باب نمبر 10:متفقہ اسلامی عقائد و اعمال سے تقابل | ||
غامدی صاحب کی تحریروں کے حوالہ جات | 417 | |
ضمیمہ جات:1،2،3 | 43084348442 | |
(غامدی نامہ،غزل،تضمین بر شعر اقبال،صاحب اشراق کے اسرار ورموز،’ہم سفر‘کے جواب میں) | 442 |