فتنہ اور فساد میں سلامت روی اور استقامت کے رہنما اصول
مصنف : صالح بن عبد العزیز بن محمد آل شیخ
صفحات: 48
جیسا کہ صاحب عقل و فہم جانتے ہیں کہ موجودہ دور فتنات کا دور ہے جس میں مسلمانوں کو ثقافتی، سیاسی اور سماجی سطح پر بے شمار مسائل کا سامنا ہے۔ نیکی اور بھلائی ایک اجنبی چیز سمجھے جانے لگے ہیں۔ ایسے میں اس بات کی شدت سے ضرورت ہے کہ ان فتنوں سے بچاؤ کی تدابیر کی جائیں۔ کیونکہ قرآن کی ایک آیت کا مفہوم یہ ہے کہ جب فتنے سر اٹھاتے ہیں تو صرف ظالم ہی اس کا شکار نہیں ہوتے بلکہ اس کے دائرہ میں سارے لوگ آ جاتے ہیں اور جب یہ فتنے برپا ہو جاتے ہیں تو کسی کو کچھ کہنے کا موقع ہی نہیں دیتے۔ زیر نظر مختصر سے کتابچہ میں فضیلۃ الشیخ صالح بن عبدالعزیز آل شیخ نے ایسے قواعد و ضوابط کو ترتیب کےساتھ بیان کر دیا ہے جو فتنہ اور فساد میں ایک مسلمان کے لیے مشعل راہ ہو سکتے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالرحمٰن بن عبدالجبار الفریوائی نے نے اس کا اردو ترجمہ کیا ہے۔ 48 صفحات پر مشتمل اس کتابچے پر طارق علی بروہی نے نظر ثانی کی ہے۔ کتابچہ میں فتنات سے بچاؤ کے لیے جو 9 قواعد بیان کیے گئے ہیں ان سے ہر خاص و عام کا مطلع ہونا بہت ضروری ہے۔
پاسورڈ
عناوین | صفحہ نمبر | |
مقدمہ | 3 | |
مذکورہ قواعد وضوابط کی پابندی سے حاصل ہونے والے فوائد | 8 | |
فتنہ کے ایام میں واجب الاتباع شرعی قواعد وضوابط | 11 | |
پہلا قاعدہ | 11 | |
دوسرا قاعدہ | 15 | |
تیسرا قاعدہ | 19 | |
چوتھا قاعدہ | 21 | |
پانچواں قاعدہ | 24 | |
حاکم کے لیے دعائے خیر | 32 | |
چھٹا قاعدہ | 33 | |
ساتواں قاعدہ | 38 | |
آٹھواں قاعدہ | 43 | |
نواں قاعدہ | 46 | |
خاتمہ | 48 |