فرقہ ناجیہ اور فضیلت اہل حدیث

فرقہ ناجیہ اور فضیلت اہل حدیث

 

مصنف : امام ابو حامد احمد بن محمد ابراہیم النیسا پوری

 

صفحات: 25

 

مسلمانوں کی فرقہ بندیوں کا افسانہ بڑا طویل اورالمناک ہے ۔مسلمان پہلے صرف ایک امت تھے ۔ پہلے  لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کہہ کر ایک شخص مسلمان ہوسکتا تھا  لیکن  اب اس کلمہ کے اقرار کے ساتھ  اسے حنفی یا شافعی یا مالکی یا حنبلی بھی ہونے کا  اقرار کرنا ضروری  ہوگیا ہے ۔ضرورت اس امر کی   مسلمانوں کو  اس تقلیدی  گروہ بندی سے نجات  دلائی جائےاور انہیں براہ راست کتاب وسنت کی تعلیمات پر عمل کرنے کی دعوت دی جائے ۔مسلک اہل حدیث در اصل  مسلمانوں  کوکتاب وسنت کی بنیاد پر اتحاد کی ایک  حقیقی دعوت  پیش کرنےوالا مسلک ہے ۔ اہل حدیث کے لغوی معنی  حدیث والے  اوراس سے مراد وہ افراد ہیں  جن کے  لیل ونہار،شب وروز،محض قرآن وسنت کےتعلق میں بسر ہوں او رجن کا کوئی قول وفعل اور علم، طور طریقہ اور رسم ورواج قرآن وحدیث سے الگ نہ ہو۔گویامسلک اہل حدیث  سے  مراد وہ دستورِ حیات  ہےجو صرف  قرآن وحدیث سے عبارت ،جس پر رسول اللہﷺ کی مہرثبت  ہو۔اور اہل حدیث وہ  جماعت ہے  جو قرون اولی سے لےکر اب تک موجود ہے اور یہی فرقہ ناجیہ ہے ۔اور جماعت اہل حدیث کی فضیلت  اورعظمت کےمتعلق متقدمین اور متاخرین علماء کرام کے اقوال  اور فرمودات کو اسلامی تاریخ نے محفوظ کیا ہے بلکہ بعض علماء اور ائمہ کرام نے اہل  الحدیث کی فضلیت بیان کرنے میں مستقل کتابیں تصنیف کی ہیں ۔ زیر نظر کتابچ’’ فرقہ ناجیہ اور فضیلت اہل حدیث ‘‘ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے ۔یہ کتابچہ  چوتھی صدی ہجری  کے ایک عالم اور محدث  ابو حامد الواعظ المقرٰی ﷫ کے تصنیف کردہ  عربی رسالہ بعنوان’’ الفرقة الناجيةمن الناروبيان فضيلة اهل الحديث على سائر المذاهب ومناقبهم ‘‘ کا مخلص  اردو ترجمہ ہے  امام موصوف نے اس کتابچہ میں فرقہ ناجیہ اہل حدیث کی فضیلت کو بخوبی بیان کیا ہے  اور   اس موضوع کے تمام پہلوؤں پر قرآن وحدیث کے دلائل سے جامع روشنی ڈالی ہے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض مترجم 2
مقدمہ 4
مصنف کے حالات 6
اصول 7
دلیل اصول 8
کتاب اللہ کے دلائل 8
احادیث رسول کے دلائل 9
فرقہ ناجیہ کون؟ 11
کیا قرآن کوحدیث کہا جاتا ہے؟ 11
رسول اکرمﷺ کو اتباع وحی کا حکم 12
اتباع رسول اللہﷺ کا حکم 14
شبہ وازالہ 15
چند اہم سوالات 16
چند فرقوں کی وجہ تسمیہ 17
عقلی دلیل 19

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
1.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

ائمہاردواردو ترجمہاسلامیاسلامی تاریخاللہاہل حدیثتاریخترجمہتعلیماتحدیثدلائلرسالہعربیعلماءقرآنمسلماننظروحی
Comments (0)
Add Comment