فقہ القرآن برائے ایم اے علوم اسلامیہ کوڈ 4553

فقہ القرآن برائے ایم اے علوم اسلامیہ کوڈ 4553

 

مصنف : مفتی منظور احمد

صفحات: 854

 

قرآن مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے، او ر اسے یہ اعزاز حاصل ہےکہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے  اور پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر دورِ حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیرکرنے کی خدمات سر انجام دیں اور ائمہ محدثین نے کتب احادیث میں باقاعدہ ابواب التفسیر کے نام سےباب قائم کیے ہیں ۔تاکہ خدمت قرآن کے  عظیم الشان شرف سے مشر ف ہوں۔ پاکستانی تعلیمی اداروں میں باقاعدہ قرآن مجید کی تعلیم دی جاتی ہے اور کورسز کروائے جاتے ہیں اور ان کے نصاب کی مطبوعہ کتب موجود ہیں۔ کتاب وسنت ڈاٹ کام پر جہاں مذہبی ، دینی، اور علمی وتحقیقی کتب اپلوڈ کی جاتی ہیں ۔وہاں  مدارس وسکولز اور کالجز ویونیورسٹیز کے طلباء کی سہولت کے لئے نصابی کتب کو بھی ترجیحی طور پر اپلوڈ کیا جاتا ہے، تاکہ طلباء بآسانی ان کتب کو حاصل کر سکیں اور علمی ونصابی تیار بھر پور طریقے سے کر سکیں ۔ زیرتبصرہ کتاب  ” فقہ القرآن برائے ایم اے علوم اسلامیہ ” محترم مفتی منظور احمد صاحب کی کاوش ہے، جس کی نظر ثانی محترم پروفیسر ڈاکٹر محمد باقر خان خاکوانی صاحب نے کی ہے۔ اس کتاب کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، اسلام آباد کے شعبہ قرآن وتفسیر کلیہ عربی وعلوم اسلامیہ نے  بطور سلیبس کے شائع کیا ہے۔یہ کتاب ایم اے علوم اسلامیہ کے لئے تیار کی گئی ہے۔امید واثق ہے  کہ اگر کوئی طالب علم اس کتاب سے تیاری کر کے امتحان دیتا ہے تو وہ ضرور اچھے نمبروں سے پاس ہوگا۔ان شاء اللہ۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مولف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو دنیوی واخروی تما م امتحانوں میں کامیاب فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
طہارت اور اس کے احکام 1
نماز کے احکام 57
روزہ اور اس کے احکام 111
زکوۃ اور دیگر مالی عبادات کے احکام 139
حج 173
جہاد کے احکام 231
قرض کفالہ 263
گواہی کے احکام 295
فیصلوں کے احکام 331
کسب کمائی اور تجارت کے احکام 363
نکاح کے احکام 417
طلاق اور خلع کے احکام 457
طلاق کے احکام 531
قسم ، نذر کفارہ کے احکام 565
مطعومات و مشروبات کے احکام 583
وصیت کے احکام 669
وراثت کے احکام 715
حدود ، قتل اور دیت کے احکام 785

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
14.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

ائمہاحادیثاسلاماللہتجارتترجمہتعلیمخدماتدعاعربیعلامہ اقبالعلمعلمیفقہقرآنکائناتنظر
Comments (0)
Add Comment