فقہ السنہ ایم اے علوم اسلامیہ ( تخصص فی الحدیث)
مصنف : پروفیسر ڈاکٹر علی اصغر چشتی
صفحات: 946
نبی کریم ﷺ کی حیات مبارکہ تمام مسلمانوں کے لئے اسوہ حسنہ ہے۔ہر مسلمان پر فرض ہے کہ قرآن مجید اور حدیث نبوی کی تعلیم حاصل کرے۔پاکستانی تعلیمی اداروں میں سنت نبوی پر باقاعدہ کورسز کروائے جاتے ہیں اور ان کے نصاب کی مطبوعہ کتب موجود ہیں۔ کتاب وسنت ڈاٹ کام پر جہاں مذہبی ، دینی، اور علمی وتحقیقی کتب اپلوڈ کی جاتی ہیں ۔وہاں مدارس وسکولز اور کالجز ویونیورسٹیز کے طلباء کی سہولت کے لئے نصابی کتب کو بھی ترجیحی طور پر اپلوڈ کیا جاتا ہے، تاکہ طلباء بآسانی ان کتب کو حاصل کر سکیں اور علمی ونصابی تیار بھر پور طریقے سے کر سکیں۔ زیر تبصرہ کتاب ” فقہ السنہ، ایم اے علوم اسلامیہ (تخصص فی الحدیث)” محترم ڈاکٹر علی اصغر چشتی صاحب، محترم ڈاکٹر ضیاء الحق صاحب اور محترم معین الدین ہاشمی صاحب کی مشترکہ کاوش ہے ۔اس کتاب کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، اسلام آباد کے شعبہ حدیث وسیرت، شعبہ اسلامک لاء (فقہ) نے بطور سلیبس کے شائع کیا ہے۔اس کورس میں احادیث نبویہ کی روشنی میں طہارت، نماز، روزہ، حج ، زکوۃ تجارت، وصیت، وراثت، نکاح، طلاق، جہاد، حدود وتعزیرات نذر وغیرہ کے مسائل کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔امید واثق ہے کہ اگر کوئی طالب علم اس کتاب سے تیاری کر کے امتحان دیتا ہے تو وہ ضرور اچھے نمبروں سے پاس ہوگا۔ان شاء اللہ۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مولف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو دنیوی واخروی تما م امتحانوں میں کامیاب فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
پیش لفظ | 9 |
کورس تعار ف | 9 |
طہارت کےاحکام ومسائل | 15 |
طہارت اروصلاۃ کےاحکام | 61 |
نماز کےاحکام | 111 |
نماز کےاحکام ومسائل | 157 |
کتاب الجنائز | 201 |
زکوۃ کےاحکام ومسائل | 245 |
کتاب الصوم | 281 |
حج کے احکام ومسائل | 323 |
خرید فروخت کے احکام ومسائل | 385 |
خرید وفروخت کےاحکام | 423 |
وصیت اوروراثت کےمسائل | 509 |
احکام النکاح | 555 |
احکام الطلاق | 631 |
جنایات (قصاص ودیت)کےاحکام | 713 |
حدود تعزیرات کےاحکام | 753 |
جہاد کےمسائل | 809 |
کتا ب الایمان والنذور | 845 |
کتاب الامارۃ کتاب القضاء کتاب الشہارۃ | 891 |