فقہ الاقلیات۔ مسلم اقلیتوں کو درپیش مسائل کی بابت شرعی راہ نمائی
مصنف : ڈاکٹر یوسف القرضاوی
صفحات: 283
اسلام شرفِ اِنسانیت کا علمبردار دین ہے۔ ہر فرد سے حسن سلوک کی تعلیم دینے والے دین میں کوئی ایسا اصول یا ضابطہ روا نہیں رکھا گیا جو شرف انسانیت کے منافی ہو۔ دیگر طبقات معاشرہ کی طرح اسلامی ریاست میں اقلیتوں کو بھی ان تمام حقوق کا مستحق قرار دیا گیا ہے، جن کا ایک مثالی معاشرے میں تصور کیا جاسکتا ہے۔ اقلیتوں کے حقوق کی اساس معاملات دین میں جبر و اکراہ کے عنصر کی نفی کرکے فراہم کی گئی ہے۔جس طرح مسلمان رعایا کی عزت و آبرو اور جان و مال کی حفاظت اور ان کی خوشحالی اسلامی حکومت کا فریضہ ہے اس طرح غیر مسلم اقلیت کا تحفظ اور خوشحالی بھی اسلامی حکومت کا فرض ہے۔ غیر مسلم اقلیت معاشی طور پر بھی آزاد ہوتے ہیں جو پیشہ چاہے اختیار کریں، اقلیتوں کو ہر طرح مذہبی آزادی حاصل ہوتی ہے بشرطیکہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو اس سے ٹھیس نہ لگتی ہو، اقلیتوں کو مسلمانوں کے ساتھ معاشرتی مساوات بھی حاصل ہوتی ہے۔ اس کے برعکس غیر اسلامی ممالک میں بسنے والی مسلم اقلیتیں بے شمار مسائل سے دوچار ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب “اسلام اور اقلیتیں” عالم عرب کے مشہور ومعروف اسلامی اسکالر اور مفکر محترم ڈاکٹر یوسف القرضاوی صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے مسلم اقلیتوں کے مسائل کے حوالے سے شرعی راہ نمائی فرمائی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس عظیم خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
مقدمہ | 9 |
فقہ الاقلیات ،چند بنیادی مباحث | 15 |
تمہید | 17 |
مسلم اقلیتیں اوران کےفقہی مسائل | 23 |
اقلیات کااصطلاحی مفہوم | 23 |
اسلامی اقلیتیں | 25 |
مغرب میں مسلم اقلیتیں | 26 |
مشرق میں مسلم اقلیتیں | 28 |
مغربی مسلم اقلیتوں کی اسلام سےتعلق کی تاریخ | 30 |
مسلم اقلیتوں کےفقہی مسائل | 34 |
فقہ الااقلیات ،اہداف ،خصوصیات اورمصادر | 42 |
فقہ الاقلیات کی بابت چند حقائق | 43 |
اس فقہ کی خصوصیات | 49 |
اس فقہ کےمصادر | 51 |
فقہ الااقلیات کی بنیادیں | 57 |
مضبوط امعاصراجتہاد کےبغیر کوئی فقہ وجود میں نہیں آسکتی | 57 |
کلی فقہی قواعد کی رعایت | 59 |
مسائل کاصحیح فہم | 63 |
افراد سےزیادہ مسلم جماعت کاخیال | 66 |
تیسیرا کامنہج اختیار کرنا | 69 |
قاعدہ :تغیرالفتوی بتخیر موجباتھا ‘‘کی رعایت | 72 |
قانون تدریج کی رعایت | 75 |
انسانی حاجات وضرورات کااعتراف | 79 |
مسلکی تصلب کاترک | 82 |
فقہ الااقلیات کی چند تطبیقات | 89 |
عقائد وعبادات سےمتعلق فقہ الااقلیا ت کی چند تطبیقات | 90 |
کیاادیان کےدرمیان تقریب جائز ہے؟ | 91 |
تقریب کاناقابل قبول تصور | 91 |
تقریب کاقابل قبول تصور | 94 |
زوال شمس سےپہلے یاعصر کےوقت میں جمعہ کی نماز | 101 |
ابتدائے وقت میں حنابلہ کی توسیع | 101 |
جمعہ کےآخری وقت میں مالکیہ کی توسیع | 106 |
بعض ممالک کےموسم گرما میں مغرب وعشاء کےدرمیان جمع | 108 |
اموال زکاۃ سےاسلامی اداروں کی تعمیر | 112 |
عیسائیوں کےقبرستان میں مسلمانوں کی تدفین | 116 |
گایوں اوربکریوں میں وہابی امراض پائے جانےکی وجہ سے یورپ میں قربانی نہ کرنا | 118 |
عائلی قوانین کی بابت فقہ الااقلیات کےچند تطبیقات | 121 |
کمیونٹ مرد سےمسلم خاتون کی شادی | 123 |
غیرمسلم خاتون سےمسلمان کی شادی | 126 |
مشرک خاتون سےشادی کی حرمت | 127 |
ملحدہ سے شادی | 128 |
مرتد خاتون | 130 |
بہائی خاتون | 132 |
جمہور مسلمانوں کےنزدیک کتابی خاتون سےشادی جائز ہے | 133 |
حضرت ابن عمرؓ بعض دیگر مجتہدین کی رائے | 133 |
جمہورکی رائے راجح ہے | 134 |
کتابی خاتون سےشادی کی چند شرطیں | 135 |
ایک اہم وضاحت | 145 |
صرف بیوی کااسلام قبول کرناکیازوجین کےدرمیان تفریق کی بنیادہے؟ | 148 |
زیرنظر مسئلہ میں ابن قیم نےنوآراء نقل کی ہیں | 149 |
زیرنظر مسئلہ کی بابت ابن قیم کی تحقیق | 153 |
فوری علاحدگی کےقائل حضرات کےچند دلائل | 159 |
ان حضرات کودیگر علماء کاوجواب | 161 |
ابن قیم کی تحقیق پر ایک نظر | 169 |
ابن قیم کےکلام پر ایک نظر | 172 |
صحابہ وتابعین کےفتاوی پر ایک نظر | 169 |
ابن قیم کےکلام پر ایک نظر | 172 |
تین معتبر اقوال | 175 |
اقوال صحابہ وتابعین کےمطابق فتوی دینےکاجواز | 176 |
کیامسلمان غیرمسلم کاوارث ہوسکتاہے؟ | 181 |
شیخ الاسلام ابن تیمیہ اورابن قیم کی رائے | 184 |
اشیائے خوردنوش کی بابت فقہ الاقلیات کی چند تطبیقات | 191 |
شراب سےبنائے گئے سرکے کاحکم | 193 |
خنزیر سےبنائے گئے انزائمس کاحکم | 202 |
سماجی تعلقات ومعاملات کی بابت فقہ الاقلیات کی چند تطبیقات | 205 |
اہل کتاب کےتیوہاروں پر انہیں مبارکباد دینا | 207 |
عیرمسلم ممالک میں غیر مسلم پڑوسی کےساتھ مسلمان کارویہ | 217 |
مغربی ممالک میں بینکوں کی مدد سےرہائشی گھروں کی خریداری | 222 |
عرض مسئلہ | 226 |
رہائشی گھر کی ملکیت کےفوائد | 229 |
غوروفکر اوربحث وتحقیق کےمتقاضی چند سوالات | 231 |
اس مسئلہ کی بابت عصر حاضر کےعلماء کی آراء | 232 |
انٹرنیشنل اسلامک فقہ اکیڈمی کافتویٰ | 235 |
کویت کافتوی | 235 |
علامہ مصطفیٰ زرقاکافتوی | 238 |
شیخ زرقا کےفتوے کےبارےمیں چند باتیں | 242 |
حنفی مسلک امت کی نگاہ میں معتبر مسلک ہے | 250 |
المجلس الاوربی للافتاءوالبحوث کافتویٰ | 251 |
بعض ارکان مجلس کااستدراک | 258 |
امریکاکابیان | 264 |
ایک سوال اوراس کاجواب | 267 |
ڈاکٹر نزیہ حماد کامقالہ | 268 |
ڈاکٹر عبدالستار ابوعذہ کےتجویز کردہ چندحل | 270 |