فکر خوارج خطرناک فتنوں کی حقیقت

فکر خوارج خطرناک فتنوں کی حقیقت

 

مصنف : ڈاکٹر علی محمد الصلابی

 

صفحات: 706

 

ہر وہ شخص جو کسی ایسے امام کے خلاف خروج (بغاوت)کرے جس پرمسلمانوں کی جماعت متفق ہو خارجی کہلاتا ہے خواہ یہ خروج صحابہ کرام ،تابعین یا بعدکے زمانےکے خلفاءکے خلاف ہو ۔او رخوارج وہ لوگ ہیں جوکبیرہ گناہوں کی بنا پر اہل ایمان کو کافر شمار کرتے ہیں اور اپنی عوام پر ظلم وزیادتی کرنے والے امرء المسلمین پروہ خروج وسرکشی کرتے ہیں۔خوارج کی مذمت میں نبی کریم ﷺ سے بہت ساری احادیث وارد بھی ہوئی ہیں ۔ اور اہل علم نے ان کے عقاید ونظریات پر مستقل کتب بھی تصنیف کیں جن میں خوارج کی مختلف تعریفیں بیان کی ہیں جنہیں زیر تبصرہ کتاب میں ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔زیر نظر کتاب ” فکر خوارج” سعودی عرب میں عصر حاضر کے ایک بڑے نامور عالم،ادیب،مؤرخ ڈاکٹر فضیلۃ الشیخ علی بن محمد الصلابی ﷾ کی عربی تصنیف فكر الخوارج والشيعه في ميزان اهل السنة والجماعة کا اردو ترجمہ ہے ۔فاضل مصنف نے اس میں خارجیوں او ر رافضی شیعوں کے انحراف اور انکی فکر وسوچ کےطریق ومسلک کے بارے او ر اسی طرح امیر المومنین حضرت علی کے عہد خلافت میں ان دونوں فرقوں کی اٹھان اوران کے بارے میں حضرت علی ﷺ کے موقف اور عصر حاضر میں ا ن کے اہل اسلام اوراہل السنۃ والجماعۃکے ساتھ تنازعات پر تفصیلی گفتگو کی ہے اور ان احادیث نبویہ ﷺکا بھی ذکر کیا جو ان کی مذمت کو شامل ہیں ۔اور خارجیوں کے ساتھ سیدنا عبداللہ بن عباس کے مناظرہ اور سیدنا علی کا ان کے ساتھ جنگ کرنے کے اسباب کو بھی بیان کیاہے ۔ڈاکٹر صلابی﷾ اس کتاب کے علاوہ مختلف عناوین پرمشتمل بیسیوں کتب کے مصنف ہیں دکتور موصوف کو تاریخ اور الفرق والادیان پر پوری دسترس حاصل ہے مملکت سعودیہ میں بالخصوص اور دیگرعرب ممالک میں بالعموم ا ن کی کتابوں کو بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے اللہ مصنف اور ناشرین کتاب کی مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے اور اس کتاب کوعوام کےلیےنفع بخش بنائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 13
سچی فکر و نظر 19
امن و عدل کا ضامن علم وحی و نظام اسلام 20
علم و معرفت کے ہوتے ہوئے جان بوجھ کر حق سے عداوت کا انجام 25
گمراہوں و گنہگاروں کا تزکیہ وتعلیم 27
طاغوت کی پوجا سے روکنا 28
بد اعمالیوں پر سزا 28
عدل و انصاف 29
نبی ختم الرسل ﷺ کی بعثت کی مزید خصوصی صفات 29
دنیا جہان کے لیے رحمت 29
ساری دنیا کے لیے تاقیامت آخری رسول 30
دین حنیف اسلام کی تکمیل 31
وحی کا آغاز 35
تکمیل شریعت و غلبہ اسلام 37
نبی کریم ﷺ کی جہد مسلسل 39
صحابہ کرام ؓ کی تعریف و توصیف قرآن و حدیث میں 41
جزیرہ عرب سے باہر غلبہ اسلام کی ابتداء 45
دور خلافت 46
خلافت فاروقی کا آغاز و اختتام 49
خلافت عثمانی کا آغاز 51
مقدمہ کتاب 61
عصر حاضر میں خارجیوں کے انحراف و تنازعات کے اسباب 64
اہل تشیع کا فرقہ رافضیہ 64
صحیح منہج 65
اصل منہج 67
گزارش و استدعا 70
پہلا باب خوارج 71
فصل اول خوارج کی ابتدا و نوپیدی اور ان کی پہچان 71
فصل ثانی خوارج کی مذمت میں وارد احادیث صحیحہ 78
تیسری فصل خوارج کا حروراء کی طرف سمٹنا اور عبداللہ بن عباس ؓ کا ان سے مناظرہ 87
چوتھی فصل باقی خوارج کے ساتھ مناظرہ کے لیے امیر المومنین سیدنا علی ؓکا خود نکلنا 96
پانچویں فصل جنگ نہروان 38ھ 106
چھٹی فصل امیر المومنین سیدنا علی ؓکے معرکوں کے فقہی اخبار منقولہ 118
ساتویں فصل خوارج کی اہم نشانیاں 126
آٹھویں فصل خوارج کی بعض اعتقادی آراء 138
نویں فصل خوارج کی بعض صحابہ کے متعلق طعن و تشنیع اور کافر قرار دینا 160
دسویں فصل عصر حاضر میں خوارج کے گمراہ کن راستے اور جھگڑوں والی راہیں 169
دوسرا باب شیعہ اپنی تاریخ ، نظریات وافکار اور افعال کے آئینہ میں 223
فصل اول شیعہ کا لغوی و اصطلاحی معنی اور ’’ رفض‘‘ کا لغوی و اصطلاحی معنی 223
فصل ثانی روافض شیعہ کا آغاز اور ان کی نشوونما میں یہود کا کردار 236
فصل ثالث روافض شیعہ کے مرحلہ وار ادوار 250
فصل رابع رافضی شیعہ کے عقائد میں سے اہم ترین عقیدہ امامت 264
پانچویں فصل قرآن کریم کے بارے میں امامی روافض شیعہ کا موقف 491
چھٹی فصل صحابہ کرام ؓ کے بارے میں امامی روافض شیعہ کا موقف 542
ساتویں فصل نبی مکرمﷺ کی سنت واحادیث مبارکہ کے متعلق روافض کا موقف 605
آٹھویں فصل روافض شیعہ کے ہاں تقیہ کا حکم 619
نویں فصل امام مہدی  کے بارے میں شیعہ اور اہل السنہ کے نظریات میں بنیادی فرق 633
دسویں فصل روافض شیعہ کے نزدیک موت کے بعد واپس دنیا میں آنے کا عقیدہ 643
گیارہویں فصل روافض کا اللہ اور اس کے کسی حکم کے متعلق پہلے سے لاعلم ہونے کا عقیدہ 652
بارہویں فصل اہل بیت کے متعلق شیعہ روافض کا موقف 668
تیرہویں فصل اہل السنہ اور شیعہ روافض کے درمیان قربت کی راہ پیدا کرنے والا نقطہ نظر 675
مصادر و مراجع 694

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
16 MB ڈاؤن لوڈ سائز

احادیثاردواردو ترجمہاسلاماللہامام مہدیامیرتاریختبصرہترجمہحدیثحضرت علیحقخلافتسنتشریعتشیعہصحابہصحابہ کرامعبداللہعربعربیعلمقرآنموتنظرنظریاتوحییہود
Comments (0)
Add Comment