فکر اسلامی کی اصلاح امکانات اور دشواریاں

فکر اسلامی کی اصلاح امکانات اور دشواریاں

 

مصنف : ڈاکٹر طہ ٰ جابر فیاض العلوانی

 

صفحات: 143

ڈاکٹر طہ جابر علوانی (1935-2016) عراق کےشہر فلوجہ میں پیدا ہوئے ۔ڈاکٹر موصوف علمی دنیا کا ایک اہم نام ہے۔ فقہ اسلامی اور فکر اسلامی دونوں میں انہوں نے اپنی ایک پہچان بنائی اور اپنے اجتہادی فکر و فلسفہ کے ذریعہ دونوں کو ہم آہنگ کرنے کی بھر پور کوشش کی۔ ابتدائی تعلیم تو وطن(عراق) میں ہی حاصل کی لیکن ثانویہ سے لے کر ڈاکٹریٹ کی ڈگری تک کی تعلیم جامعہ ازہر قاہرہ میں حاصل کی، اور فقہ و اصولِ فقہ کو ہی اپنی تحقیق و دراسہ کا میدان بنایا اور مقاصد شریعت کے موضوع کو اُجاگر کرکے اپنی وسعتِ فکری کو جلا بخشی اور تقریباً ساٹھ سالوں تک اپنی خطابت و کتابت سے علمی دنیا کو سیراب کرتے رہے۔ آپ سن 1981 میں ہیر نڈن ، ورجینیا، امریکہ میں قائم ہونے والے ادارے المعہد العالمی للفکر الاسلامی (IIIT) کے بانیوں میں سے ہیں1984 سے 1986 تک اس ادارہ کے نائب صدر اور اس ادارہ کے تحت قائم شعبہ ریسرچ واسٹڈیز کے صدر کے عہدے پر فائز رہے۔ زیر نظر کتاب ’’فکراسلامی  کی اصلاح امکانات اور دشواریاں ‘‘ ڈاکٹر طہٰ جابر علوانی کی ایک عربی کتاب کا ترجمہ ہے  موصوف نے یہ کتاب   ’’المعہد  العالمی للفکر الاسلامی‘‘  کے زیر اہتمام 1989ء  میں منعقد ہونےوالے ایک سیمینار میں پیش کی۔اس کتابچہ کے اولین مخاطب ادارہ کے تحقیقی مشیران اور معاونین تھے ۔اس کتاب کے اندر جو افکار وخیالات پیش کیے گئے ہیں وہ ان تمام لوگوں کو اپیل کرتےہیں   جنہیں فکری وثقافتی بحران کے سلسلے میں ہموم واحزان اور غور فکر  کاذرہ بھی حصہ ملا ہے ۔

عناوین صفحہ نمبر
تمہید 4
مقدمہ 7
علم وآگہی کے اسلامیانے  کا قضیہ۔ امت کے سامنے پیش کرنے کےاسباب ومحرکات 16
بحران کی تاریخی بنیادیں 35
تحریک کی فکر اور فکر کی تحریک 56
اصول ومبادی اور طریقہ کار 59
بنیادی امور 60
ترجیحات 61
نصب العین 62
موجود اسلامی حالات کے تکوینی عناصر 68
حکمراں طبقہ 69
سیکولرعناصر 70
عمل اسلامی سے منسلک جماعیں 73
تقلیدی رجحان 81
تلفیق اور سطحی بنانے والےرجحانات اورکاوشیں 91
جمہور اور عوام الناس 102
ذیلی معرکے 108
ریسرچ وتحقیق کےحلقے 111
ذاتی غلطیاں 128
خاتمہ 136

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اسلامیاصلاحامریکہتحقیقترجمہتعلیمشریعتعربیعلمیفقہفلسفہنظر
Comments (0)
Add Comment