فہم الریاضی
مصنف : سید شبیر احمد
صفحات: 135
حساب ان علوم میں سے ہے جو بیک وقت قرآن، حدیث اور فقہ کا خادم ہے۔ ان تینوں سے استفادہ کرنے کے لیے بسا اوقات حساب کی ضرورت پڑتی ہے۔ دینی مدارس کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ اس میں حساب سکھایا نہیں جاتا اس لیے بعض ضروری دینی علم تک ان کی رسائی نہیں ہوتی۔ یہ بات کلیتاً تو غلط تھی لیکن جزوی طور پر اس حد تک صحیح تھی کہ یا تو حساب پڑھایا نہیں جاتا تھا یا اگر پڑھایا جاتا تھا تو ان میں دینی تقاضوں کو پیش نظر نہیں رکھا جاتا تھا۔ ضرورت اس امر کی تھی کہ فقط دینی امور پر مشتمل حساب کے لیے ایک کتاب لکھی جائے۔ زیر مطالعہ کتاب اسی مقصد کو سامنے رکھ کر لکھی گئی ہے۔ جس میں ریاضی کے مشکل سوالات سے قطع نظر صرف حساب کے وہ طریقے سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے جس کی ضرورت عام طور پر دینی طلبہ کو رہتی ہے۔ جس کو مرتب کرنے والے صاحب سید بشیر احمد کاکاخیل ہیں۔ جنھوں نے محمد رفیع عثمانی صاحب کی فرمائش پر یہ کام سرانجام دیا ہے جس کا اظہار کتاب کے ٹائٹل پر جلی حروف میں کرنا ضروری سمجھا گیا ہے۔ میں سمجھتا ہے کہ دینی مدارس کے طلبا کے لیے یہ ایک کامیاب کوشش ہے جس کو سراہے جانے کی ایک صورت یہ ہو سکتی ہے کہ دینی مدارس اپنے نصاب میں اس کتاب کو جگہ دیں۔ سوالات کے ساتھ ساتھ کیلکولیٹر کے ذریعے ان کا حل اور کیلکولیٹر کا صحیح استعمال بھی بتایا گیا ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
دیباچہ | 2 | |
تعارف | 4 | |
اعداد کی قسمیں | 4 | |
اعداد کی جمع وتفریق | 5 | |
اعداد کی ضرب وتقسیم | 6 | |
کیلکولیٹر کا استعمال | 7 | |
اعشاری نظام | 8 | |
کسور | 10 | |
عاد اعظم | 11 | |
ذواضعاف اقل | 11 | |
کسور کی جمع تفریق | 12 | |
کسور کی ضرب تقسیم | 14 | |
اکائی کا قاعدہ | 16 | |
فیصد معلوم کرنا | 18 | |
زکوۃ | 18 | |
نفع نقصان | 19 | |
نسبت تناسب | 22 | |
شراکت | 26 | |
مضاربت | 27 | |
اوسط ووسطانیہ | 29 | |
گراف | 32 | |
اعداد کی قوت نما | 35 | |
لوگرتھم(لوک) | 37 | |
تقویم | 40 | |
علم الفرائض | 48 | |
مساوات اور اس کا حل | 88 | |
مساوات کی خاصیتیں | 88 | |
دودرجی مساوات کا حل | 91 | |
علم ہندسہ | 93 | |
نقطہ، شعاع، خط وزاویہ | 93 | |
زاویے کی پیمائش | 94 | |
زاویے کی اقسام | 95 | |
مثلث | 95 | |
مثلث کی اقسام وعلم مثلث | 96 | |
مثلثی نسبتیں | 97 | |
مثلث کا حل وزاویہ معود ونزول | 98 | |
مثلثی نسبت سےزاویہ معلوم کرنا | 105 | |
رقبہ اور حجم | 107 | |
کروی تکونیات | 113 | |
کمپیوٹر کا مدارس میں استعمال | 119 | |
سوالات کے جوابات | 125 | |
مسئلہ: درودہ اور فطرانہ | 127 |