فہم توحید

فہم توحید

 

مصنف : عبد اللہ بن احمد الحوبل

 

صفحات: 179

 

اخروی  نجات ہر مسلمان کا مقصدِ زندگی  ہے  جو صرف اور صرف توحید خالص پرعمل پیرا ہونے سے پورا ہوسکتا ہے۔ جبکہ مشرکانہ عقائد واعمال انسان کو تباہی کی راہ پر ڈالتے ہیں۔ لہذا شرک کی الائشوں سے بچنا  ایک مسلمان کے لیے ضروری  ہے اس کے بغیر آخرت کی نجات ممکن ہی نہیں ۔ عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے   جہاں نبی  کریم ﷺ اورآپ  کے صحابہ کرا م ﷢ نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں  علمائے اسلام نےبھی عوام الناس کوتوحید اور شرک کی حقیقت سےآشنا کرنے کےلیے  دن رات اپنی  تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو  خوب واضح کیا ۔ہنوز یہ  سلسلہ جاری  وساری ہے۔ زیر نظر کتاب’’فہم  توحید‘‘شیخ عبداللہ بن احمد الحویل کی عربی تالیف  التوحيد الميسر کا اردو ترجمہ ہے شیخ موصوف نے علمائے اسلام کی توحید کے موضوع پر لکھی گئی کتب سے استفادہ کرکے اسے مرتب کیا ہے۔ یہ کتاب اثبات ِتوحید سنت اور ابطال شرک وبدعت کے موضوع پر ایک نہایت منفرد کاوش اور  طالبان صادق کےلیے ایک رہنما کتاب ہے۔اس کتاب کی افادیت کے پیش نظر ڈاکٹر حافظ طاہر اسلام عسکری   صاحب نے  اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم وناشرین کی اس کاوش کوقبول فرمائے ۔آمین

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آخرتاردواردو ترجمہاسلاماللہانسانترجمہتعلیمتوحیدسنتشرکصحابہعبد اللہعبداللہعربیمسلماننظر
Comments (0)
Add Comment