فہم القرآن جلد پنجم

فہم القرآن جلد پنجم

 

مصنف : میاں محمد جمیل ایم ۔اے

 

صفحات: 975

 

قرآنِ  مجید پوری انسانیت کے لیے  کتاب ِہدایت ہے  او ر اسے  یہ اعزاز حاصل ہے   کہ دنیا بھرمیں  سب   سے زیاد  ہ پڑھی جانے  والی  کتاب ہے  ۔   اسے  پڑھنے پڑھانے والوں کو   امامِ کائنات   نے    اپنی  زبانِ صادقہ سے   معاشرے   کے  بہتر ین  لوگ قراردیا ہے  اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ  تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت  کرتے ہیں۔   دور ِصحابہ سے لے کر  عصر حاضر  تک بے شمار اہل  علم نے  اس کی تفہیم  وتشریح اور  ترجمہ وتفسیرکرنے کی  خدمات   سر انجام دیں اور  ائمہ محدثین نے  کتبِ احادیث میں  باقاعدہ  ابواب التفسیر کے نام سےباب قائم کیے۔اور مختلف ائمہ  نے عربی زبان میں مستقل بیسیوں تفاسیر لکھیں ہیں ۔جن میں سے کئی تفسیروں کے اردو زبان میں تراجم  بھی ہوچکے ہیں ۔ ہر دور اور ہر زبان میں قرآن مجید کی تفاسیر لکھی گئی ہیں۔ یہاں تک کہ  ماضی قریب   میں برصغیرِ   پاک وہند  کے   تمام مکتب فکر کےعلماء نے تراجم اور تفاسیر کا بے شمار ذخیرہ اردو زبان میں پیش کر كے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ تفسیر فہم القرآن ‘‘قائد  ’’تحریک  دعوت  توحید‘‘  میاں  محمد جمیل ﷾ کی تصنیف ہے ۔ میاں جمیل صاحب نے اس تفسیر کا نام سورة الانبیاء کی آیت 79 (  فَفَهَّمْنَاهَا سُلَيْمَانَ ) سے لیا ہے ۔  موصوف نے  اس تفسیر میں درج ذیل باتیں جمع کر نے کی کوشش کی ہے تاکہ عوام الناس ‘ طلبہ اور مبتدی خطباء اس سے آسانی سے استفادہ کرسکیں۔
١ ۔ لفظی اور بامحاورہ ترجمہ٢۔ ربطِ کلام ٣ ۔ ہر آیت کے الگ الگ مسائل کا بیان٤ ۔ تفسیر بالقرآن کے حوالے سے ہر آیت کے مرکزی مضمون سے متعلقہ چند آیات ۔تفسیر ہذا کے مفسر موصوف میاں محمد جمیل بن میاں محمد ابراہیم گوہڑ چک 8 پتوکی ضلع قصور اپریل 1947 ء میں پیدا ہوئے۔ حفظِ قرآن اور سکول کی تعلیم اپنے گاؤں میں حاصل کی۔ تجویدِ قرآن جامعہ محمدیہ اور درس نظامی کی تعلیم جامعہ اسلامیہ گوجرانوالہ سے پائی۔ اور دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ ایم۔ اے اسلامیات اور فاضل اردو کی ڈگریاں بھی حاصل کیں۔ فراغت ِ تعلیم کے بعد لاہور میں کاروبار کرنے کے ساتھ ساتھ جون 1986 ء میں جامع مسجد ابوہریرہ کی بنیاد کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں رکھی اور اعزازی خطابت کی ذمہ داری سنبھالی۔ 1997 ء میں ابوہریرہ شریعہ کالج کا آغاز کیا جس میں طلبہ کو چار سال میں درس نظامی اور بی ۔ اے کروایا جاتا ہے۔ 1987 ء میں مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات اور 1996 ء سے لے کر 2002 تک مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سیکرٹری جنرل رہے۔ اس کے بعد موصوف نے   مرکزی جمعیت کی  آئندہ ذمہ داری سنبھالنے سے معذرت کی اور اپنے آپ کو تعلیم و تصنیف کے لیے وقف کیا۔تفسیر فہم القرآن کے علاوہ متعدد کتب  تصنیف کر کے شائع کیں۔ 2005 ء میں تفسیر فہم القرآن لکھنے کا آغاز کیا۔جو 6 سال کے عرصہ میں مکمل ہوئی ۔اللہ تعالیٰ میاں صاحب  کے علم وعمل اور عمرمیں برکت فرمائے اور ان کی تمام مساعی کو اپنی بارگاہ  میں  قبول فرمائے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
نمازسب سےبڑاذکرہے 21
نمازکےفوائد 23
سب کاایک ہی الہٰ ہے 26
ایمان کی مبادیات اوران کامرکزی تقاضا 27
رسول معظمﷺ لکھنااورپڑھنانہیں جانتےتھے 30
ہرپریشان حال کو دعاضرورکرنی چاہیے 32
کوئی بھاگناچاہیےتوبھاگ نہ سکے 34
حضرت عمروبن عاص﷜رسول کریمﷺ سےضمانت مانگتےہیں 36
آپﷺ نےایک چوکورخط کھینچ کریہ مسئلہ سمجھایا 37
جنت کی ایک جھلک 38
رزق کےبارےمیں اپنےرب کایہ اصول یادرکھو 40
نبی اکرمﷺنےچڑھاوااکھانےسےانکارکردیا 43
ضمیرکافیصلہ ہےکہ آدمی شرک سےاجتناب کرے 44
آج کامشرک مکہ والوں سےزیادہ زیادہ سخت ہے 47
سورۃ روم کاتعارف 51
حضرت ابوبکرصدیق﷜ کی ابی بن خلف سےروم کےبارےمیں ایک شرط 54
جب روم میں رومی اوربدرمیں مسلمان فتحیاب ہوئے 57
قیامت کےدن ظلم کاکس طرح بدلہ چکایاجائےگا 60
نافرمان طاقتور لوگوں کادنیامیں انجام 61
معبودوں کااپنی عبادت سےانکارکرنا 63
جنتیوں کےانعامات اورجہنمیوں کی سزائیں 65
نبی اکرمﷺ نےنمازوں کےاوقات مقررفرمائے 67
بارش کےحوالےسےمردوں کےزندہ ہونےکی دلیل 68
میاں بیوی کی محبت اللہ تعالیٰ کی قدرت کاکرشمہ ہے 70
زبان بھی اللہ تعالیٰ کی عظیم قدرت ہےاوردنیامیں چھ ہزار نوسوسےزیادہ زبانیں بولی جاتی ہیں 72
عشاءکےبعدجلدی سونےکےمیڈیکل فوائد 73
سونےکےشرعی آداب 74
قدرت کی سولہ عظیم نشانیاں 78
دین اسلام فطرت انسانی کےمطابق ہے 82
الدین کی اہمیت اوراس کےمعانی 84
عقیدہ توحید وحدت فکر کاترجمان ہے 85
رزق ہمیشہ ایک مقدار اوررفتار سےنہیں ملتا 90
سودی معیشت کےصرف ایک ہی اصول کارفرماہوتاہے 93
فساد فی الارض کےبنیادی اساب 98
اےمعاذبن آپ سےمحبت کرتاہوں نبی کریمﷺ کاارشاد 101
آندھی کےوقت نبی اکرم گھٹنوں کےبل بیٹھ جاتےاوردعاکرتے 106
مردسےنہیں سنتے 108
انسانی زندگی کےمختلف مراحل 110
قیامت کےدن مجرمین کی حسرت التجائیں 112
سنبھل جاؤورنہ پچھتاواہوگا 113
حضرت لقمان کی اپنے بیٹےکو گیارہ وصیتیں 115
قرآن مجیدکےمقابلے میں فحش لٹریچردرآمدکیاگیا 119
جنت کس میٹریل سےتیارکی گئی ہے 122
حضرت لقمان کی دانائی کاسب سےبڑاثبوت 127
شرک کی قباحتیں 130
مشرک والدین کےساتھ بھی تعاون کرناچاہیے 132
بیٹازمین پر اکڑکرنہ چلناحضرت لقمان کی وصیت 139
مضبوط کڑاکیاہے؟ 143
اللہ تعالیٰ کوکوئی فرق نہیں پڑتا 146
ہردورکامشرک اس حقیقت کااعتراف کرتارہےگا 147
قیامت کےدن حضرت ابراہیم﷤کی بےبسی 155
جن باتوں کو اللہ تعالیٰ کےسواکوئی نہیں جانتا 156
سورۃ السجدہ کاتعارف 160
دنیاکاایک ہزارسال قیامت کےایک دن کےبرابرہے 165
لوگوں کامزاج اوررنگت زمین کےمطابق ہے 168
موت کےبعدجی اٹھنےکےدلائل 170
جہنمیوں کی جہنم میں آہ وزاریاں 174
نماز تہجد کی فضیلت 178
بارش اللہ تعالیٰ کی رحمت کاسرچشمہ ہوتی ہے 188
سورۃ الاحزاب کاتعارف 190
ازواج مطہرات کےبارےمیں ایک فرقہ کی یادگوئی 198
سربراہ مملکت کاجھوٹ سب سےبڑاشمار ہوتاہے 207
حضرت ابن عباسؓ کو نبی کریمﷺ کی خصوصی نصیحت 209
غزوہ خندق کےناگفتہ حالات 212
نبی کریم ﷺکی زندگی کاایک ایک لمحہ امت کےلیے اسوہ حسنہ ہے 221
پارہ(22)
نبی﷤کو ازدواجی پابندیوں سےاستثناءحاصل تھا 225
عہدیدار کو دہراثواب اوردہراگناہوگا 226
پردہ عورت کےوقاراوراحترام میں اضافہ کرناہے 228
اہل بیت میں ازواج مطہرات بھی شامل ہیں 229
ایک فرقہ کی اہل بیت کےبارےمیں ستم ظریفی 231
گھروں میں نمازاورتلاوت کرنےکاحکم 234
اللہ اوراس کےرسول کی اطاعت کاعجب واقعہ 242
معنی بیٹےکی شرعی حیثیت 244
ختم نبوت کےبنیادی دلائل 247
ذکرالہیٰ کی رفعت وفضیلت 252
نبی﷤کی عظمت وشان کی ایک جھلک 253
ازدواجی راز بتلانے والاذلیل ہوتاہے 256
بیویوں کےحقوق 259
نبی﷤ اورآپ کےاہل خانہ کااحترام 265
غلطی درست کرنی ہے 267
کن مسلمان عورتوں کوجنت کی خوشبونصیب نہیں ہوگی 267
درودپڑھیں مگرمسنون پڑھیں 269

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
19 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آیاتائمہاحادیثاردواسلاماصولاللہاہلحدیثبیویپاکستانترجمہتعلیمتفسیرتہجدتوحیدخدماترومیزبانشرکطلبہعربیعلمقرآنقیامتمسئلہمسائلمسجدمسلمانمعیشتنظر
Comments (0)
Add Comment