فہم القرآن جلد چہارم
مصنف : میاں محمد جمیل ایم ۔اے
صفحات: 1003
قرآنِ مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے او ر اسے یہ اعزاز حاصل ہے کہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر عصر حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیرکرنے کی خدمات سر انجام دیں اور ائمہ محدثین نے کتبِ احادیث میں باقاعدہ ابواب التفسیر کے نام سےباب قائم کیے۔اور مختلف ائمہ نے عربی زبان میں مستقل بیسیوں تفاسیر لکھیں ہیں ۔جن میں سے کئی تفسیروں کے اردو زبان میں تراجم بھی ہوچکے ہیں ۔ ہر دور اور ہر زبان میں قرآن مجید کی تفاسیر لکھی گئی ہیں۔ یہاں تک کہ ماضی قریب میں برصغیرِ پاک وہند کے تمام مکتب فکر کےعلماء نے تراجم اور تفاسیر کا بے شمار ذخیرہ اردو زبان میں پیش کر كے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ تفسیر فہم القرآن ‘‘قائد ’’تحریک دعوت توحید‘‘ میاں محمد جمیل ﷾ کی تصنیف ہے ۔ میاں جمیل صاحب نے اس تفسیر کا نام سورة الانبیاء کی آیت 79 ( فَفَهَّمْنَاهَا سُلَيْمَانَ ) سے لیا ہے ۔ موصوف نے اس تفسیر میں درج ذیل باتیں جمع کر نے کی کوشش کی ہے تاکہ عوام الناس ‘ طلبہ اور مبتدی خطباء اس سے آسانی سے استفادہ کرسکیں۔
١ ۔ لفظی اور بامحاورہ ترجمہ٢۔ ربطِ کلام ٣ ۔ ہر آیت کے الگ الگ مسائل کا بیان٤ ۔ تفسیر بالقرآن کے حوالے سے ہر آیت کے مرکزی مضمون سے متعلقہ چند آیات ۔تفسیر ہذا کے مفسر موصوف میاں محمد جمیل بن میاں محمد ابراہیم گوہڑ چک 8 پتوکی ضلع قصور اپریل 1947 ء میں پیدا ہوئے۔ حفظِ قرآن اور سکول کی تعلیم اپنے گاؤں میں حاصل کی۔ تجویدِ قرآن جامعہ محمدیہ اور درس نظامی کی تعلیم جامعہ اسلامیہ گوجرانوالہ سے پائی۔ اور دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ ایم۔ اے اسلامیات اور فاضل اردو کی ڈگریاں بھی حاصل کیں۔ فراغت ِ تعلیم کے بعد لاہور میں کاروبار کرنے کے ساتھ ساتھ جون 1986 ء میں جامع مسجد ابوہریرہ کی بنیاد کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں رکھی اور اعزازی خطابت کی ذمہ داری سنبھالی۔ 1997 ء میں ابوہریرہ شریعہ کالج کا آغاز کیا جس میں طلبہ کو چار سال میں درس نظامی اور بی ۔ اے کروایا جاتا ہے۔ 1987 ء میں مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات اور 1996 ء سے لے کر 2002 تک مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سیکرٹری جنرل رہے۔ اس کے بعد موصوف نے مرکزی جمعیت کی آئندہ ذمہ داری سنبھالنے سے معذرت کی اور اپنے آپ کو تعلیم و تصنیف کے لیے وقف کیا۔تفسیر فہم القرآن کے علاوہ متعدد کتب تصنیف کر کے شائع کیں۔ 2005 ء میں تفسیر فہم القرآن لکھنے کا آغاز کیا۔جو 6 سال کے عرصہ میں مکمل ہوئی ۔اللہ تعالیٰ میاں صاحب کے علم وعمل اور عمرمیں برکت فرمائے اور ان کی تمام مساعی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
پارہ(16) | |
حضرت خضرنےبچےکاگلادباکرقتل کردیا | 21 |
حکمرانوں کاوطیرہ ہے | 23 |
صبرکےمعانی | 24 |
حضرت موسیٰخضرکےکاموں پر چپ نہ رہ سکے | 25 |
ماں باپ کےلیے اولادآزمائش ہوتی ہے | 26 |
یتیم کی خدمت کاثواب | 28 |
لفظ تاویل کےمختلف معانی | 29 |
ذوالقرنین کون تھا؟ | 31 |
سورج ڈوبتانہیں | 35 |
کیادیوار چین ذولقرنین کی بنائی ہوئی ہے؟ | 37 |
دیوارذوالقرنین کی تحقیق کےلیےعباسی خلیفہ کی جستجو | 38 |
یاجوج ماجوج کون ہیں؟ | 41 |
سدذوالقرنین کو توڑنےکےلیے یاجوج ماجوج کوششیں | 42 |
قیامت کےدن لوگوں کو آگ اکٹھاکرےگی | 43 |
محشرکےمیدان میں لوگ تین طرح چل کر جائیں گے | 44 |
اللہ تعالیٰ کو شرک کےساتھ کس قد رنفرت ہے | 45 |
سب سےزیادہ نقصان پانےوالے لوگ | 47 |
حساب وکتاب کےحوالے سے تین قسم کےلوگ | 49 |
جب مانگواللہ تعالیٰ سےجنت الفردوس مانگاکرو | 51 |
ایساکلمہ جس کااجرملائکہ نہ لکھ سکے | 54 |
’’اللہ‘‘کےہاں محبوب ترین وظیفہ | 55 |
نبی اکرمﷺ کابارباراقرار کہ میں بشرہوں اس کےباوجود ایک مفسرکی دیدہ دلبری | 57 |
سورۃ مریم کاتعارف | 59 |
حضرت زکریااپنی روزی کس طرح کماتےتھے | 61 |
حضرت زکریاکوکس عمر میں بیٹاعطاکیاگیا؟ | 62 |
یحییٰ کےاوصاف حمیدہ | 67 |
حضرت عیسیٰنےحضرت یحییٰ کو پانچ باتیں یادکروائیں | 69 |
والدین کےساتھ حسن سلوک کرنےکاحکم | 71 |
بہادر سےبہادر انسان بھی گھبراہٹ کاشکارہوجاتاہے | 72 |
حضرت مریمکاسختی کےساتھ پوچھناکہ توکون ہے | 75 |
کاش میں اس سےپہلےمرچکی ہوتی حضرت مریم | 77 |
کون سی نذرمانناجائزنہیں؟ | 79 |
اےہارون کی بہن!تیرےماں باپ برےنہ تھے | 81 |
حضرت عیسیباپ کی بجائےرب کالفظ استعمال کرتےتھے | 84 |
لفظ صدیق کےمعانی | 88 |
حضرت ابراہیمکےاوصاف حمیدہ | 89 |
شیطان کےساتھ کون ؟ | 92 |
انبیاءاورایمان والوں کو مشرکوں کی دھمکیاں | 93 |
موسیٰکےاوصاف حمیدہ | 98 |
اسماعیل کےفضائل اورنبیﷺکاخراج تحسین | 99 |
حضرت ادریسکانسب اورحلیہ مبارک | 102 |
قیامت کےدن جنتیوں کااپنےرب کی زیارت کرنا | 105 |
جب الجزن سےپناہ مانگو | 108 |
خاتون جنت کاحسن وجمال | 110 |
اسم’’اللہ‘‘کی خصوصیات | 114 |
جب جنت کو مومنوں کےقریب کردیاجائےگا | 120 |
جب سورج ایک میل کےفاصلہ پر ہوگا | 130 |
اللہ تعالیٰ کسی بندےکو پسندکرتاہےتو | 133 |
سورۃ طٰہٰ کاتعارف | 135 |
کفارکی گردنیں نیچی ہوں گی اورمظلوم سربلندہوں گے | 137 |
لوح محفوظ میں ہرچیزمحفوظ ہے | 138 |
اللہ کی صفت’’الہ‘‘کی ایک جھلک | 139 |
اللہ نے موسیکوآوازدی | 141 |
فرعون اورابوجہل | 147 |
حق کی اتباع کےلیے انشراح صدرضروری ہے | 148 |
ذکرکےمعانی اوراس کی فضیلت | 150 |
فرعون نےبنی اسرائیل کےبچےکیوں قتل کروائے؟ | 151 |
موسیٰکی والدہ کےبارےمیں نبی اکرمﷺکاارشاد | 152 |
اےموسی مجھےبھولنانہیں(اللہ تعالیٰ کاارشاد) | 154 |
عقل کافائدہ | 162 |
انسانی تخلیق کےمختلف مراحل | 164 |
انبیاءپر الزام اورجادوکی حقیقت | 166 |
فرعون کےساتھ موسیٰکاآخری معرکہ | 169 |
موسیٰ کاموثرترین خطاب | 177 |
بنی اسرائیل کی جلدبازیاں | 182 |
سامری نےبنی اسرائیل کو کس طرح گمراہ کیا | 189 |
جولاالہ اللہ پر مراہ جنت میں ضرور داخل ہوگا | 192 |
قیامت کےدن پہاڑوں کی کیفیت | 195 |
سفارش کےبارےمیں اللہ تعالیٰ کےضابطے | 198 |
جنت کی نعمتوں کی ایک جھلک | 204 |
غنی وہ ہے جس کادل غنی ہوجائے | 208 |
پارہ(17) | |
سورۃ الانبیاءکاتعارف | 219 |
احتساب اورعذاب کاد ن قریب آپہنچا | 221 |
جادوکیاہے؟ | 224 |
شعراورشاعرکی حقیقت | 226 |
قرآن مجیدکےنزدیک عقل وفکرکی اہمیت | 229 |
حق غالب رہنےکےلیے آیاہے | 233 |
بیت المعمورمیں روز کتنےفرشتے نمازپڑھتےہیں؟ | 235 |
’’الہ‘‘ایک ہی ہے | 237 |
سب سے بڑاذکر’’اللہ‘‘کی توحیدہے | 238 |