فہم القرآن جلد سوم

فہم القرآن جلد سوم

 

مصنف : میاں محمد جمیل ایم ۔اے

 

صفحات: 1035

 

قرآنِ  مجید پوری انسانیت کے لیے  کتاب ِہدایت ہے  او ر اسے  یہ اعزاز حاصل ہے   کہ دنیا بھرمیں  سب   سے زیاد  ہ پڑھی جانے  والی  کتاب ہے  ۔   اسے  پڑھنے پڑھانے والوں کو   امامِ کائنات   نے    اپنی  زبانِ صادقہ سے   معاشرے   کے  بہتر ین  لوگ قراردیا ہے  اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ  تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت  کرتے ہیں۔   دور ِصحابہ سے لے کر  عصر حاضر  تک بے شمار اہل  علم نے  اس کی تفہیم  وتشریح اور  ترجمہ وتفسیرکرنے کی  خدمات   سر انجام دیں اور  ائمہ محدثین نے  کتبِ احادیث میں  باقاعدہ  ابواب التفسیر کے نام سےباب قائم کیے۔اور مختلف ائمہ  نے عربی زبان میں مستقل بیسیوں تفاسیر لکھیں ہیں ۔جن میں سے کئی تفسیروں کے اردو زبان میں تراجم  بھی ہوچکے ہیں ۔ ہر دور اور ہر زبان میں قرآن مجید کی تفاسیر لکھی گئی ہیں۔ یہاں تک کہ  ماضی قریب   میں برصغیرِ   پاک وہند  کے   تمام مکتب فکر کےعلماء نے تراجم اور تفاسیر کا بے شمار ذخیرہ اردو زبان میں پیش کر كے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ تفسیر فہم القرآن ‘‘قائد  ’’تحریک  دعوت  توحید‘‘  میاں  محمد جمیل ﷾ کی تصنیف ہے ۔ میاں جمیل صاحب نے اس تفسیر کا نام سورة الانبیاء کی آیت 79 (  فَفَهَّمْنَاهَا سُلَيْمَانَ ) سے لیا ہے ۔  موصوف نے  اس تفسیر میں درج ذیل باتیں جمع کر نے کی کوشش کی ہے تاکہ عوام الناس ‘ طلبہ اور مبتدی خطباء اس سے آسانی سے استفادہ کرسکیں۔
١ ۔ لفظی اور بامحاورہ ترجمہ٢۔ ربطِ کلام ٣ ۔ ہر آیت کے الگ الگ مسائل کا بیان٤ ۔ تفسیر بالقرآن کے حوالے سے ہر آیت کے مرکزی مضمون سے متعلقہ چند آیات ۔تفسیر ہذا کے مفسر موصوف میاں محمد جمیل بن میاں محمد ابراہیم گوہڑ چک 8 پتوکی ضلع قصور اپریل 1947 ء میں پیدا ہوئے۔ حفظِ قرآن اور سکول کی تعلیم اپنے گاؤں میں حاصل کی۔ تجویدِ قرآن جامعہ محمدیہ اور درس نظامی کی تعلیم جامعہ اسلامیہ گوجرانوالہ سے پائی۔ اور دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ ایم۔ اے اسلامیات اور فاضل اردو کی ڈگریاں بھی حاصل کیں۔ فراغت ِ تعلیم کے بعد لاہور میں کاروبار کرنے کے ساتھ ساتھ جون 1986 ء میں جامع مسجد ابوہریرہ کی بنیاد کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں رکھی اور اعزازی خطابت کی ذمہ داری سنبھالی۔ 1997 ء میں ابوہریرہ شریعہ کالج کا آغاز کیا جس میں طلبہ کو چار سال میں درس نظامی اور بی ۔ اے کروایا جاتا ہے۔ 1987 ء میں مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات اور 1996 ء سے لے کر 2002 تک مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سیکرٹری جنرل رہے۔ اس کے بعد موصوف نے   مرکزی جمعیت کی  آئندہ ذمہ داری سنبھالنے سے معذرت کی اور اپنے آپ کو تعلیم و تصنیف کے لیے وقف کیا۔تفسیر فہم القرآن کے علاوہ متعدد کتب  تصنیف کر کے شائع کیں۔ 2005 ء میں تفسیر فہم القرآن لکھنے کا آغاز کیا۔جو 6 سال کے عرصہ میں مکمل ہوئی ۔اللہ تعالیٰ میاں صاحب  کے علم وعمل اور عمرمیں برکت فرمائے اور ان کی تمام مساعی کو اپنی بارگاہ  میں  قبول فرمائے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
پارہ (11)
تبوک کےموقعہ پر منافقوں کااندازہ سو فیصدغلط رہا 24
منافق کی بڑی نشانیاں 26
اللہ تعالیٰ کےمبارک قدم سےجہنم ٹھنڈی ہوگی 27
اللہ کی رضانبیﷺ کی خوشی کی پابندنہیں 28
حضرت ابراہیم﷤کےباپ کاانجام 29
آپ ﷺکی دعاکےباوجود منافق کاانجام 30
دیہاتیوں کےاجڈپن کےاسباب 31
قرآن مجیدہمیشہ عدل کااصول برقراررکھتاہے 32
کن لوگوں کےلیے نبیﷺکی خصوصی دعا 33
اسلام میں سبقت لینےوالوں کی فضیلت 34
نبی اکرمﷺ کےخلاف منافقین کی آخری سازش 37
توبہ کس وقت قبول ہوتی ہے 41
مسجدقباوالوں کامنفردواعزازاسکےنمازیوں کامقام 46
منافق دنیاکےمفاد کی خاطرکس حدتک گرجاتاہے 49
شہیدکی آرزو 50
اللہ کی راہ میں پہرہ دینےکی فضیلت 51
مومنوں کی بڑی بڑی صفات 52
ایمان سےخالی دل 56
اسلامی حدودکی برکات 57
جہنم میں سبے ہکاعذاب کس کوہوگا؟ 59
نبی اکرمﷺیہ دعااکثرکیاکرتےتھے 63
جہادکس پر فرض نہیں؟ 64
بلاعذرجہادنہ کرنےوالوں کےساتھ نبی اکرمﷺکابائیکاٹ 65
کمانڈرانچیف کاکیاکردارہوناچاہیے؟ 68
اللہ کی راہ میں غبارآلودقدموں کی فضیلت 69
مجاہدکےہم پلہ مومن 70
آئمہ کرام کامتفقہ موقف 72
اللہ تعالیٰ کی رفاقت کےحقدار 75
منافق کی بنیادی بیماری 76
نبی کریمﷺ کی زندگی کامشکل ترین دن 82
نبی کریمﷺکےمخصوص اوصاف حمیدہ 83
مشکل ترین وقت کاوظیفہ 84
سورۃ یونس کاتعارف 86
ایک مفسرکی حددرجہ جہالت 87
جادواورمعجزہ میں بنیادی فرق 88
زمین وآسمان کی تخلیق کتنےایام میں ہوئی؟ 90
ایک دیہاتی کاسوال کہ نبی کون ہوتاہے؟ 91
جب سینگ والی بکری سےبدلہ لیاجائےگا 94
چانداورسورج کی روشنی کےمختلف فوائد 95
انسان اوراس کی مشکلات کانقشہ 97
آپس میں ملاقات کااسلامی طریقہ 100
گناہوں کےطبیعت پر منفی اثرات 102
فضول خرچی کی ممانعت 103
جلدبازی شیطان کی طرف سےہوتی ہے 104
لفظ قرن کےتین معانی 105
اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھنےوالابڑاظالم ہے 108
اہل مکہ کی نبی اکرمﷺ کےبارےمیں شہادت 109
مسئلہ شفاعت کو سمجھنےکےلیے چنداہم نکات 110
ہرمولود فطرت اسلام پر پیداہوتاہے 113
کسی عربی کو عجمی اورعجمی کو عربی پر کوئی فضیلت حاصل نہیں 114
زوال نعمت سےمحفوظ رہنےکی دعا 116
انتہائی مشکل کےوقت مشرک کےجذبات 118
عکرمہ بن ابوجہل کاعجب واقعہ 119
اللہ تعالیٰ کی طرف سے دارالسلام کی دعوت 123
جنت میں سب سے بڑی نعمت کونسی ہے 124
اللہ تعالیٰ کادنیامیں انسان سےمعمولی مطالبہ 125
عقیدہ توحید انسانی فطرت کی آوازہے 130
لاالہ الااللہ کہنےکی عظمت اورفضیلت 133
منکرین حدیث بہانےاورافسانے 135
قرآن مجیدکی پیشن گوئیاں ہمیشہ سچ ثابت ہوں گی 136
نافرمانوں کی ڈھیل دینےکامقصد 138
مکہ والوں کی بدبختی کی انتہا 143
یعنی نقصان پر اختیارنہیں 145
ایک مفسرکی دریدہ ذہنی 146
موت کےوقت کفارکےساتھ ملائکہ کاسلوک 150
قیامت کےدن مجروں کی خواہش 151
قرآن مجیدکےتین مرکزی عنوانات 153
سورۃ البقرۃ کی تلاوت کاکرشمہ یں 156
قرآن مجیدروحانی بیماریوں کاتریاق ہے 158
اولیاءاللہ کاتعارف 163
اولیاءاللہ کامقام 165
طائف میں رسول اکرمﷺ کی دعا 167
رات کےسکون اوردن کی روشنی کی اہمیت 169
کسی کو اللہ کی اولادقراردیناخوناک جرم ہے 173
اللہ کےبارےمیں بدکلامی کرنےوالے 175
حضرت نوح﷤پر قوم کےالزامات 179
حضرت صالح﷤ کی قوم کہاں رہتی تھی؟ 180
حضرت موسیٰ﷤ اورفرعون کادرمیان مکالمہ 186
قوموں کی تباہی کاباعث طبقہ 189

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
20 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آیاتائمہاحادیثاردواسلاماللہانساناہلحدیثپاکستانترجمہتعلیمتفسیرتوحیدحدیثخدماتزبانشفاعتطلبہعربیعلمقرآنمسائلمسجدمشکلاتنظر
Comments (0)
Add Comment