فہم القرآن جلد دوم
مصنف : میاں محمد جمیل ایم ۔اے
صفحات: 907
قرآنِ مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے او ر اسے یہ اعزاز حاصل ہے کہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر عصر حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیرکرنے کی خدمات سر انجام دیں اور ائمہ محدثین نے کتبِ احادیث میں باقاعدہ ابواب التفسیر کے نام سےباب قائم کیے۔اور مختلف ائمہ نے عربی زبان میں مستقل بیسیوں تفاسیر لکھیں ہیں ۔جن میں سے کئی تفسیروں کے اردو زبان میں تراجم بھی ہوچکے ہیں ۔ ہر دور اور ہر زبان میں قرآن مجید کی تفاسیر لکھی گئی ہیں۔ یہاں تک کہ ماضی قریب میں برصغیرِ پاک وہند کے تمام مکتب فکر کےعلماء نے تراجم اور تفاسیر کا بے شمار ذخیرہ اردو زبان میں پیش کر كے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ تفسیر فہم القرآن ‘‘قائد ’’تحریک دعوت توحید‘‘ میاں محمد جمیل ﷾ کی تصنیف ہے ۔ میاں جمیل صاحب نے اس تفسیر کا نام سورة الانبیاء کی آیت 79 ( فَفَهَّمْنَاهَا سُلَيْمَانَ ) سے لیا ہے ۔ موصوف نے اس تفسیر میں درج ذیل باتیں جمع کر نے کی کوشش کی ہے تاکہ عوام الناس ‘ طلبہ اور مبتدی خطباء اس سے آسانی سے استفادہ کرسکیں۔
١ ۔ لفظی اور بامحاورہ ترجمہ٢۔ ربطِ کلام ٣ ۔ ہر آیت کے الگ الگ مسائل کا بیان٤ ۔ تفسیر بالقرآن کے حوالے سے ہر آیت کے مرکزی مضمون سے متعلقہ چند آیات ۔تفسیر ہذا کے مفسر موصوف میاں محمد جمیل بن میاں محمد ابراہیم گوہڑ چک 8 پتوکی ضلع قصور اپریل 1947 ء میں پیدا ہوئے۔ حفظِ قرآن اور سکول کی تعلیم اپنے گاؤں میں حاصل کی۔ تجویدِ قرآن جامعہ محمدیہ اور درس نظامی کی تعلیم جامعہ اسلامیہ گوجرانوالہ سے پائی۔ اور دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ ایم۔ اے اسلامیات اور فاضل اردو کی ڈگریاں بھی حاصل کیں۔ فراغت ِ تعلیم کے بعد لاہور میں کاروبار کرنے کے ساتھ ساتھ جون 1986 ء میں جامع مسجد ابوہریرہ کی بنیاد کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں رکھی اور اعزازی خطابت کی ذمہ داری سنبھالی۔ 1997 ء میں ابوہریرہ شریعہ کالج کا آغاز کیا جس میں طلبہ کو چار سال میں درس نظامی اور بی ۔ اے کروایا جاتا ہے۔ 1987 ء میں مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات اور 1996 ء سے لے کر 2002 تک مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سیکرٹری جنرل رہے۔ اس کے بعد موصوف نے مرکزی جمعیت کی آئندہ ذمہ داری سنبھالنے سے معذرت کی اور اپنے آپ کو تعلیم و تصنیف کے لیے وقف کیا۔تفسیر فہم القرآن کے علاوہ متعدد کتب تصنیف کر کے شائع کیں۔ 2005 ء میں تفسیر فہم القرآن لکھنے کا آغاز کیا۔جو 6 سال کے عرصہ میں مکمل ہوئی ۔اللہ تعالیٰ میاں صاحب کے علم وعمل اور عمرمیں برکت فرمائے اور ان کی تمام مساعی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
پارہ۔6 | |
مظلوم کو اخلاقی حدود میں رہتےہوئے ظالم کےخلاف بات کرنےکاحق ہے | 24 |
اللہ تعالیٰ والوں کی شان درگزرکرناہے | 25 |
ایمان کی تین بنیادی اجزاء | 26 |
کفر کی ایک صورت یہ ہے کہ اللہ اوراس کےرسول میں تفریق کی جائے | 27 |
رسول معظمﷺ کی رسالت کامنکرجہنم میں داخل ہوگا | 27 |
نبوت عطاکرنا اللہ تعالیٰ کااپنا انتخاب ہے | 30 |
بےمقصدسوال کرنےسے اجتناب کرناچاہیے | 31 |
حضرت عیسیٰ کےمعجزوں اورمعصومانہ گواہی کےچرچے سارےعالم میں | 34 |
حضرت عیسیٰ سے غداری کرنےوالے کی سزا | 35 |
ختم نبوت کےبارےمیں مرزائی اوریہودی ہم عقیدہ ہیں | 37 |
یہودونصاری کےمظالم | 39 |
راسخٰ العلم حضرات کی صفات | 40 |
ایمان کی مبادیات اور راسخ العلم | 41 |
انبیائے کرام کااجتماعی ذکر | 44 |
انسان کو کم ازکم اتنی عقل ضروری دی گئی ہے | 45 |
کفرکاکیامعنیٰ ہے | 47 |
حق سے مراد نبی کی ذات اورآپ کاپیغام | 49 |
رسول محترم ﷺ کامرتبہ ومقام | 50 |
عیسیٰ اللہ کلمہ اورروح ہونےکامفہوم | 52 |
عبد کامعنیٰ اورمفہوم | 55 |
حضرت عیسیٰ کااقرار کہ میں اللہ کابندوں ہوں | 57 |
نبی اکرمﷺ نےصراط مستقیم کانقشہ سمجھایا | 59 |
کلالہ کی تعریف | 61 |
سورۃ المائدۃ کاتعارف | 62 |
عقد اورعہد کامفہوم | 64 |
شعائر اللہ کامعنی | 66 |
حرمت والےمہینوں کی حکمت | 66 |
دین کےمعانی | 69 |
مذہب اوردین میں بنیادی فرق | 71 |
اسلام کامعنیٰ اورمفہوم | 71 |
نبی اکرمﷺ سےپوچھےگئےسوالات کاقرآن میں تذکرہ | 74 |
سدھائے ہوئےکتے کاپکڑاہواشکار کھاناجائزہے | 75 |
اہل کتاب کی عورتوں سےکب نکاح کرناجائزہے | 77 |
وضو کاشرعی طریقہ | 79 |
تیمم کامسنون طریقہ | 80 |
صحابہ کی نبی اکرمﷺ سےمحبت | 82 |
ووٹ کاسٹ کرناایک شہادت ہے | 84 |
اللہ تعالیٰ اپنےبندوں کےگمان کےمطابق سلوک کرتاہے | 87 |
بنی اسرائیل سے لیےگئے عہدکی شرائط | 89 |
یہودیوں پر لعنت کےاسباب | 92 |
ایک مفسرکی غلط بیانی | 96 |
تمام انبیاء بشراوربندے تھے | 96 |
عیسائیوں کاعیسیٰ کےبارےمیں عجب عقیدہ | 98 |
شرک میں مبتلاقوم کی گمراہی کی حدنہیں رہتی | 99 |
رسول معظم ﷺہرکالے اورگورے کےلیے نبی بنائےگئےہیں | 102 |
نیک اوربدترین حکمرانوں کی نشانیاں | 104 |
یہودی پر لےدرجے کےگستاخ ہیں | 107 |
صحرائے سیناکاحدوار بعہ | 108 |
قربانی کامعنیٰ اوراس کامفہوم | 109ذ |
قرآن مجید میں قربانی کابیان | 110 |
حضرت آدم کےچھوٹے بیٹے کی بڑےبھائی کو پانچ نصیحتیں | 111 |
نفس انسانی کےتین اورتین حالتیں | 113 |
قاتل قتل کرنےکےبعد ضرور پریشان ہوتاہے | 114 |
عربی گرائمر مین لفظ’’من ‘‘کامفہوم | 116 |
اخلاقی مقدمات میں قصاص نہیں | 120 |
وسیلہ کامعنی اورحقیقت | 122 |
وسیلہ کےاخلاقی اوردینی نقصانات | 123 |
اس عقیدہ کےبارےمیں اخلاص اورانصاف کےفیصلہ کیجیے | 123 |
اللہ تعالیٰ کےاسماءاورصفات کو وسیلہ بنائیں | 124 |
جہنم میں کافر کاجسم اوراس کےدانت کتنے بڑےہوں گے | 127 |
چوری کرنےوالے پر اللہ کی لعنت | 128 |
توبہ کی شرائط | 130 |
یہودیوں کی بدترین عادت | 132 |
شادی شدہ زانی کو سنگسار کرنے پر قرآن اورتورات کااتفاق | 136 |
جس قوم میں انصاف نہ ہووہ ہلاک ہوجاتی ہے | 138 |
مظلوم کوحق نہ دلوانے کےنقصانات | 140 |
تورات اورانجیل کی تائید میں قرآن کی گواہی | 143 |
قرآن کےمطابق فیصلے نہ کرنےوالے مجرم ہیں | 145 |
جمہوریت کی کیا حیثیت ہے | 147 |
یہودونصاری کودوست نہیں بناناچاہیے | 149 |
مومنین کی پانچ صفات کاتذکرہ | 154 |
اسلام ہمیشہ غالب رہےگا | 156 |
بےعقل لوگ کون ہیں؟ | 159 |
مسلمانوں میں بندروں کی طرح شریر اورخنزیروں کی طرح بے حمیت لوگ کون؟ | 161 |
رشوت لینےاوردینے والے پر غدارکی لعنت | 164 |
حضرت عمارہ بن رؤیبیہ کی حکمران کےسامنے حق گوئی | 165 |
یہودی زبان رازی میں اپناثانی نہیں رکھتے | 167 |
دنیا میں سب سے زیادہ قاتلانہ حملے نبی کریمﷺ پر ہوئے | 171 |
یہودونصاری کی اندرونی حالت | 176 |
شرک کرنے میں مسلمان یہودونصاری کومات کرگئے | 182 |