فیہ ذکر کم جلد اول ( پارہ 1 تا 10 )
مصنف : نگہت ہاشمی
صفحات: 486
قرآن مجید اللہ تعالی کی وہ آخری کتاب ہے،جسےاس نے اپنے آخری پیغمبر جناب محمد رسول اللہ ﷺ پر نازل فرمایا۔ یہ کتاب قیامت تک آنے والے لوگوں کےلئے ذریعۂ ہدایت و رُشد اور راہ نجات ہے۔ یہ کتاب ایک ایسی گائیڈ بک ہے ،جو کسی بھی انسان کے لئے ہرقسم کے حالات وواقعات میں شاندار اور کامیاب راہنمائی کرتی ہے۔ یہ کتاب آسمانی وزمینی علوم کا احاطہ کرنے والی ہے۔ اس کائنات میں کیاہوا، کیا ہوچکا اورکیا ہونے والاہے،اس کے بارے میں تمام معلومات اس کتاب میں موجودہے۔ صرف یہ نہیں بلکہ اس کتاب میں دنیا میں رونما ہونے والے کسی بھی قسم کے حالات وواقعات کے اسباب اور وجوہات کا تذکرہ تفصیلی طور پر گیا ہے۔ اللہ کی نازل کردہ اس کتاب میں اور بھی بہت کچھ ہے،جس کا احاطہ کرنا کسی انسان کے لئے ناممکن ہے۔اس کتاب میں انسان جتنا غور وفکر کرکے پڑھے گا، اتنا ہی اس کتاب سے استفادہ کرکے اس کے اسرار ورموز اور معلومات سے آگاہ ہوسکے گا۔ یہ دنیا کی وہ تنہا معجزاتی کتاب ہے، جسے بار بار پڑھنے سے بوریت اوراکتاہٹ کی جھلک بھی محسوس نہیں ہوتی اور ہر بار پڑھتے وقت اس کلام کی گہرائی کا ادراک ہوکر نئی معلومات انسان کے ذہن کو ملتی ہے۔اس کتاب کی حقانیت کے لئےصرف ایک ہی دلیل کافی ہے کہ اس کتاب میں جو کچھ لکھا ہے، آج تک اس میں سے ایک حرف کی معلومات کو کوئی غلط ثابت نہیں کرسکا اور نہ ہی کبھی کرسکے گا۔ یہ اس کتاب کاکھلم کھلا چیلنج ہے۔زیر تبصرہ کتاب “فیہ ذکرکم” النور انٹر نیشنل کی مدیرہ محترمہ ڈاکٹر نگہت ہاشمی صاحبہ کی مضامین قرآن پر مشتمل ایک منفردتصنیف ہے جو انہوں نے اپنےادارے کے تحت خواتین کو کروائے جانے والے مختلف کورسز کے لئے تیار کی ہے۔اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ وہ سب سے پہلے رکوع کی ہیڈنگ قائم کرتی ہیں،پھر اس رکوع کا موضوع متعین کرتی ہیں ،پھر اس کے مضامین ترتیب کے ساتھ بیان کرتے ہوئے کرنے کے کام اور آخر میں اپنا جائزہ لینے کے حوالے سے چند سوالات پیش کرتی ہیں کہ اس رکوع کی روشنی میں آیا ہم درست سمت پہ جا رہے ہیں یا غلط راستے پر چل رہے ہیں۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولفہ کی اس عظیم الشان کاوش پر ان کو جزائے خیر دے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر | |
ابتدائیہ | 15 | |
بارہ 1 | ||
سورۃ الفاتحہ | ||
افتتاح | 23 | |
سورۃ البقرہ | ||
رکوع 1: قرآن ہدایت کی کتاب ہے ۔ | 26 | |
رکوع 2:قرآن کی ہدایت سے فائدہ نہ اٹھانے والے | 28 | |
رکوع 3:انسانیت کےنام رب کا پیغام | 30 | |
رکوع 4:زمین پر انسانی زندگی کا آغاز کیسے ہوا ؟ | 33 | |
رکوع 5:بنی اسرائیل سےخطاب | 36 | |
رکوع 6:یادکرو وہ وقت | 38 | |
رکوع 7:زمین میں فساد نہ پھیلاتے پھرو | 40 | |
رکوع 8: یاد کرو | 42 | |
رکوع9:خطاکاری کا پیکر | 44 | |
رکوع 10:دوسروں کو نصیحت اورخود۔۔ | 46 | |
رکوع11:عجیب ایمان ہے | 47 | |
رکوع 12:جادواور ایمان | 49 | |
رکوع13:اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے | 51 | |
رکوع 14:غلط فہمیوں کی وضاحت ، اعتراضات کا جواب | 54 | |
رکوع 15:بیت اللہ عالمی مرکز الاسلامی | 57 | |
رکوع 16:اللہ کا رنگ | 60 | |
پارہ 2 | ||
رکوع 1:قبلہ بدلا ،لیڈر بدلے | 67 | |
رکوع 2:بیت اللہ امت مسلمہ کا امتیاز ہے | 70 | |
رکوع 3:صبر اور نماز سے مدد | 72 | |
رکوع 4:اہل ایمان اللہ تعالیٰ سے شدید محبت کرتے ہیں | 75 | |
رکوع 5:حلال و حرام کے احکامات | 78 | |
رکوع 6:نیکی ، قصاص ،دیت اور وصیت | 81 | |
رکوع 7:روزے کے احکامات | 83 | |
رکوع 8:نیکی کے بڑے کام | 86 | |
رکوع 9:حج کےاحکامات اور اسلام میں پورے داخلے کاحکم | 89 | |
رکوع 10:جنت کا راستہ مشکلات سے ڈھانپ دیا گیا | 93 | |
رکوع 11:احکامات اسلام | 95 | |
رکوع 12:خاندانی زندگی کے احکامات | 98 | |
رکوع 13:طلاق کے مسائل | 100 | |
رکوع 14:خاندانی نظام کی اصلاح کے احکامات | 102 | |
رکوع 15:احکامات اور صلوۃ | 104 | |
رکوع 16:تاریخ بنی اسرائیل میں عبرت ہے | 106 | |
پارہ 3 | ||
رکوع 1:رسول ہمارے محسن | 115 | |
رکوع 2:اللہ کی راہ میں خرچ | 117 | |
رکوع 3:کائنات کے حقائق | 121 | |
رکوع 4:انفاق فی سبیل اللہ کی مثالیں او رانفاق کے آداب | 124 | |
رکوع 5:انفاق کے راستے | 127 | |
رکوع6:سود حرام ہے | 130 | |
رکوع 7:قرض کا قانون | 133 | |
رکوع 8:دین کی اصل بنیاد | 136 | |
سورۃآل عمران | ||
رکوع 9: توحیدباری تعالیٰ اور انسان کے لیے ہدایت کا انتظام | 139 | |
رکوع 10:مرغوبات دنیاسے آخرت کی مرغوب بہتر ہے | 142 | |
رکوع 11:اللہ ہی سارے اختیارات کا مالک ہے | 145 | |
رکوع 12:انبیاء کا دین ایک ہے | 147 | |
رکوع 13:حضرت عیسیٰکے حالات | 150 | |
رکوع 14:حضرت عیسیٰ اور عیسائیت کےبارے میں حقائق کی وضاحت | 163 | |
رکوع 15:اہل کتاب او رمسلمانوں کے درمیان نظریات جنگ | 155 | |
رکوع 16:اہل کتاب او راہل اسلام کےطرز عمل کی وضاحت | 157 | |
رکوع 17:اسلام کے ماسوا کوئی طریقہ زندگی قابل قبول نہیں | 160 | |
پارہ 4 | ||
رکوع 1:یہودیوں کے اعتراضات کےجوابات | 165 | |
رکوع 2:اصلاح کے لیے اسلامی اجتماعیت ناگزیر ہے | 168 | |
رکوع 3:امت مسلمہ کی ذمہ داریاں | 170 | |
رکوع 4:غزوہ احد کے حالات | 173 | |
رکوع 5:غزوہ احد پر تبصرہ | 175 | |
رکوع 6:دنیا یاآخرت | 178 | |
رکوع 7:غزوہ احد پر تبصرہ | 181 | |
رکوع 8:غلط فہمیوں کا ازالہ | 184 | |
رکوع 9:غزوہ احد پر تبصرہ | 188 | |
رکوع 10:یہود کے طرز عمل پر تنبیہہ | 191 | |
رکوع 11:امت مسلمہ کے لیے ہدایت | 193 | |
سورۃ النساء | ||
رکوع 12:خاندانی نظام کی بہتری کے لیے قوانین | 197 | |
رکوع 13:میراث کےاحکامات | 200 | |
رکوع 14:اسلامی معاشرے کے بے راہ روی سےپاک کرنے کے اقدامات | 202 | |
آخری آیات : حرام رشتے | 204 | |
پارہ 5 | ||
رکوع 1: خاندانی زندگی کی تنظیم | 209 | |
رکوع 2:اسلامی نظام زندگی آسان اور منصفانہ ہے | 211 | |
رکوع 3:محدود عائلی خاندان اور وسیع انسانی خاندان کے لئے ہدایات | 214 | |
رکوع 4:عقلی اور جسمانی نجاست کو دور کرنے کی وضاحت | 217 | |
رکوع 5:امت مسلمہ کے فرائض | 219 | |
رکوع 6:اسلامی قانون کےمطابق فیصلے کیےجائیں | 221 | |
رکوع 7:دشمن کےمقابلے کی زبانی تربیت | 223 | |
رکوع 8:اللہ تعالیٰ ہی سب کی تربیت کرنے والا ہے | 225 | |
رکوع 9:اسلام کا قانون بین الاقوام | 228 | |
رکوع 10:اسلام کا قانون بین الاقوام | 230 | |
رکوع 11:دار الاسلام میں جمع ہوجاؤ | 233 | |
رکوع 12:بیداری اور ہر وقت تیاری کاحکم | 235 | |
رکوع13:معاشرتی عدل کی تربیت | 237 | |
رکوع 14:امت مسلمہ کے کمزور پہلوؤں کی تربیت | 240 | |
رکوع 15:انسانی قیادت کے لیے امت مسلمہ کی تربیت | 242 | |
رکوع 16:عورتوں کےحقوق اور خاندانی نظام | 245 | |
رکوع 17:اسلامی نظام حیات کے اصول | 248 | |
آخری آیات : نفاق | 251 |