فضائل الجہاد ( جدید ایڈیشن )

فضائل الجہاد ( جدید ایڈیشن )

 

مصنف : ابی عبد الصبور عبد الغفور دامنی

 

صفحات: 217

 

جہاد فی سبیل اللہ ، اللہ کو محبوب ترین اعمال میں سے ایک ہے اور اللہ تعالی نے بیش بہا انعامات جہاد فی سبیل مین شریک ایمان والوں کے لئے رکھے ہیں۔تاریخ شاہد ہے کہ جب تک مسلمانوں میں جہاد جاری رہا اس وقت تک اسلام کاغلبہ کفار پر پوری آب و تاب سے قائم تھا جونہی مسلمانوں نےاپنی بداعمالیوں اور تعیش پرستی کی وجہ سے جہاد فی سبیل اللہ کو چھوڑ دیا تو ذلت و مسکنت ان کا مقدر بن گئی۔ اور آج عالم اسلام کی حالت زار سے یہ معلوم کیا جاسکتا ہے کہ وہ کس قدر ذلت و رسوائی کا شکار ہے۔کفار ملت واحد بن کر بھیڑیوں کی طرح اہل اسلام پر ہر طرف سےجھپٹ رہے ہیں اور اُمت مسلمہ دشمن اسلام کے لگائے ہوئے گھاؤ سے گھائل جسم لئے ہوئے سسکیاں لے رہی ہے۔یقیناً جہاد جسےنبیؐ نے اسلام کی چوٹی کہا ہے جب تک اس علم کو تھاما نہیں جاتا ۔مسلمانوں کے ذلت و رسوائی اور مسکنت کے ادوار ختم نہیں ہوسکتے۔ بلاشبہ اللہ کے کلمے کو قائم کرنے کے لیے جہاد فی القتال کی جو اہمیت ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے حضور اکرم ﷺ نے جہاد فی السیف یعنی جہاد فی القتل کی ناصرف ترغیب دی ہے بلکہ اس کے لیے بڑی زبردست خوشخبریاں بھی سنائیں ہیں اور قرآن میں جابجا مسلمانوں کو کفار کے ساتھ فیصلہ کن لڑائی کے لیے جہاد القتل کا ناصرف حکم دیا گیا ہے بلکہ اس سے پہلو تہی کرنے والوں کو سخت تنبیہات بھی کی گئیں ہیں اور شہدا کی جو اہمیت اور منازل ہمیں قرآن و حدیث سے ملتی ہیں وہ بلاشبہ قابل توجہ و قابل تقلید ہیں۔ اسی طرح جہاد کے شامل شہدا میں سے ان کے درجات بھی بڑے بلند فرمائے گئے ہیں جو جہاد سے متعلق کاموں یعنی مسلمانوں کے علاقوں، مسلمانوں ان کے مال اور ان کے اسباب اور ان کے گھروں کی بھی نگرانی و حفاظت پر معمور ہوں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ فضائل جہاد‘‘ابی عبد الصبور عبد الغفور دامنی کی ہے ۔جس میں جہاد کی فصیلت میں چالیس احادیث ذکر کی گئی ہیں، جو اصح الکتب بعد کتاب اللہ، صحیح بخاری اور پھر صحیح مسلم سے لی گئی ہیں۔اور ہر ایک حدیث سے حاصل ہونے والے فوائد اور نکات کو بھی ذکر کیا ہے۔نیز اجادیث کے ذکر سے قبل، موضوع کی مناسبت سے چند قرآنی آیات سے کتاب کا آغاز کیا گیا ہے۔جہاد کی فضیلت، اہمیت اور فرضیت کےبارے میں یہ کتاب بہت اہمیت کی حامل ہے۔امید ہے یہ کتاب علمی ثقاہت کے قابل اعتبار اور منفرد حیثیت اختیار کرے گی۔ اللہ ذوالجلال صاحب کتاب کے لئے صدقہ جاریہ بنائے ۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
تقدیم ازفضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصررحمانی 11
عرض مولف 14
وجہ تالیف 14
ذکربعض آیات الجہاد فی سبیل اللہ 18
جہادمیں اخلاص نیت ضروری ہے 27
چندفوائدمستنبطہ 29
جہادفی سبیل اللہ افضل اعمال میں سےہے 31
چندفوائدمستنبطہ 33
دین کی سربلندی کےلیےصبح کو وقت دینایاشام کایہ دنیاومافیہاسےبہتر ہے 35
تشریح 37
بہترین انسان وہ ہےجواپنی جان ومال سےاللہ کی راہ مین جہادکرتاہے 39
تشریح 41
اللہ کی راہ میں ایک سرحدپرپہردینادنیامافیہاسےبہتر ہے 43
تشریح 45
مجاہدقبرکےعذاب سےمحفوظ ہورہےگا 47
تشریح 49
میدان جہادمیں زخمی ہونےوالامجاہداپنےانہی زخموں کےساتھ میدان محشرمیں پیش ہوگاجواسےمیدان جہادمیں لگےتھے 51
چندفوائد مستنبطہ 54
جہادفی سبیل اللہ کےبرابرکوعمل نہیں 57
تشریح 60
جس نےکسی مجاہدکوجہادکےلیے تیارکیاوہ بھی جہادمیں شامل ہے 61
فوائدومسائل 63
مسلمان ہونےکےبعدسوائےجہادکےکسی اورعمل کاموقعہ نہیں ملاتوبھی آخرت کی کامیابی یقینی ہے 65
تشریح 67
مجاہدہی وہ شخص ہےجوکہ جنت میں جانےکےبعددنیامیں آنےکی تمناکرےگا 69
تشریح 71
اللہ تعالیٰ نےسوددرجےجنت میں مجاہکےلیے تیار کےیہں 73
تشریح 76
میدان جہادکےگردآلودقدموں کوآگ نہیں چھوئےگی 77
تشریح 79
مجاہدکےگھوڑےکاپیشاب اورلیدروزقیامت اس کےمیزان میں شمارہوں گے 82
تشریح 83
نامعلوم تیرلگنےسےشہیدجنت الفرودوس کارہی بنا 85
تشریح 87
دوقسم کےشہیدو ں کےجنت میں جانےسےاللہ تعالی کوہنسی آتی ہے 89
تشریح 91
اللہ کی راہ میں ایک مخلوم کےبدلےمیں سات سواونٹنیاں ملیں گی 93
تشریح 95
شہادت کےشوق میں مجادنےکھجوریں پھینک دی؍ 97
فوائد مستنبطہ 101
شہداءفی سبیل اللہ کاجنت میں اپنی بلندوبالامنازل دیکھ کرپھردنیامیں آنےکی تمناکرنا 103
فوائدمستنبطہ 106
اگرکسی نےصدق دل سےاللہ تعالیٰ سےشہادت کی تمناکی اس نےشہادت کادرجہ پالیااگرچہخ اسےموت بسترمرگ پرآئی 107
فوائد مستنبطہ 109
مجاہدفی سبیل اللہ کےلیے جنت میں سودرجے 111
فوائد 113
کافراس قاتل جہنم میں اکٹھے نہیں ہوسکتے 115
تشریح 117
جنت تلواروں کی سایہ کےنیچے ہے 119
تشریح 122
رسول اللہﷺ کادفاع کرتےہوئے سات مجاہدشہیدہوگئے 123
فوائد مستنبطہ 126
جہادفی سبیل اللہ میں رسول اللہﷺ کےچہرہ نورکازخمی ہونا 127
تشریح وفوائد 130
ایمان کےبغیرجہادبےکارہے 131
فوائدمستنبطہ 134
قرضہ کےسوامجاہدکےتمام گناہ معاف کردیئے جاتےہیں 137
تشریح وفوائد 140
راہ جہادمیں روزہ رکھنےوالےمجاہدکاچہرہ قیامت کےدن جہنم  کی آگ سےسترسال کی مسافت تک دورکردیاجائیگا 143
فوائدمستنبطہ 145
مجاہدکاگھوڑابھی اس کےلیے باعث اجروثواب ہے 147
فوائد مستنبطہ 151
اللہ تعالیٰ کامجاہدکےبدن کومشرکین کےہاتھوں کےلگانےسےمحفوظ رکھنا 153
فوائد مستنبطہ 161
جنگ بدرمیں شریک فرشتےدوسرے فرشتوں سے فضل ہیں 163
فوائد 165
مجاہدکی یقین دہانی سےرسول اللہﷺ کاچہرہ مبارک پرخوشی کےآثارکانظرآنا 167
تشریح 169
اللہ کی راہ میں شہادت سےافضل کوئی عمل نہیں 171
فوائد 173
مجاہدکےلیے شہیدہونایاغازی بننادونوں چیزیں فائدمندہیں 175
فوائدمستنبطہ 178
قول رسول اللہﷺ پریقین کامل رکھتےہوئےایک صحابی شہیدہوئے 189
فوائد مستنبطہ 191
شوق شہادت میں اللہ کی راہ میں ٹکڑے ٹکڑےہوجانا 193
فوائدمستنبطہ 197
غزوہ موتہ میں جعفربن ابی طالب﷜ کےجسم پرسامنےحصے نوےسے زائدزخم پائےگئے 199
فوائد مستنبطہ 202
مخلص معذورکوگھربیٹھےجنگ میں شریک مجاہدکےجتناثواب ملتاہے 203
تشریح 205
جہادفی سبیل اللہ ان جملہ اعمال خیہ میں سےہےجوقیامت کےدن انسان کےلیے سبب نجات بنیں گے 207
فوائدمستنبطہ 209
مولف کی تالیفات 211
مصاردومراجع 213

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آخرتآیاتاحادیثاسلاماللہانسانبخاریتبصرہجہادحدیثروزہشہادتصحیح بخاریصحیح مسلمعبداللہعلمعلمیفضائلقرآنقیامت
Comments (0)
Add Comment