فضائل اعمال ( بھواروی )
مصنف : محمد طیب محمد خطاب بھواروی
صفحات: 171
انسانی طبیعت کا یہ خاصہ ہےکہ وہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ نفع حاصل کرنا چاہتی ہے ۔اور شریعتِ اسلامیہ میں دینی احکام ومسائل پر عمل کی تاکید کے ساتھ ساتھ ان اعمال کی فضیلت وثواب بیان کرتے ہوئے انسانی نفوس کو ان پر عمل کرنے کے لیے انگیخت کیا گیا ہے ۔یہ اعمال انسانی زندگی کے کسی بھی گوشہ سے تعلق رکھتے ہوں خواہ مالی معاملات ہوں، روحانی یا زندگی کے تعبدی معاملات مثلاً نماز، روزہ، حج زکوٰۃ ودیگر عباداتی امو ر۔انسانی طبیعت کےرجحان کے مطابق انسان ہمیشہ یہ طمع ولالچ کرتا ہے کہ کم سےکم عمل کرکے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ ثواب حاصل کرے، تھوڑے وقت میں تھوڑے عمل سےاپنے خالق ومالک کو خوب خوش کرے اوراس کی رضا حاصل کر کے جنتوں کا پروانہ تھامے اوردل بہار بہشتوں کا مالک بن جائے۔ تھوڑے وقت میں چھوٹے اعمال جوبہت بڑے ثواب کا عث بنتے ہیں بڑی فضیلتوں کے حامل ہوتے ہیں انسان ان کو ڈھونڈتا پھرتا ہے ۔کیونکہ کسی عمل کی فضیلت،اجر و ثواب اورآخرت میں بلند مقام دیکھ کر انسانی طبیعت جلد اس کی طرف راغب ہوجاتی ہے اوران پر عمل کرنا آسان معلوم ہوتا ہے دین اسلام میں کئی ایسے چھوٹے چھوٹے اعمال بتائے گئے ہیں جن کا اجروثواب اعمال کی نسبت بہت زیادہ ہوتا ہے۔ مختلف اہل علم نے ایسے اعمال پر مشتمل کتب بھی مرتب کی ہیں ۔زیرِ تبصرہ کتاب بھی اعمال کے فضائل پر مشتمل ہے۔ اس میں تین سو اسی احادیث صحیحہ کو بیان کیا گیا ہے جو مختلف موضوعات پر دلائل ہیں۔اس میں صحت حدیث کے التزام ‘ حدیث کے اخیر میں حوالے کے ساتھ حدیث نمبر درج ہے۔ اور احادیث کے متن کو بیان نہیں کیا گیا اور علامہ البانی کے حکم کو قول فیصل تسلیم کیا گیا ہے۔ یہ کتاب’’ فضائل اعمال ‘‘ محمد طیب محمد خطاب بھواروی کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
تعارف کتاب ازقلم مترجم | 13 |
اخلاص عمل کی فضیلت | 15 |
کتاب وسنت پر عمل پیراررہنے کی فضیلت | 19 |
نیک کام میں پہل کرنےکی فضیلت | 20 |
علم حصول علم اوراہل علم کی فضیلت | 21 |
تبلیغ حدیث اوراشاعت علم کی فضیلت | 26 |
نیک کام کی طرف رہنمائی کرنےکی فضیلت | 26 |
بحث مباحثہ اورجھوٹ چھوڑنے کی فضیلت | 27 |
(پیشاب وپاخانہ کےوقت )قبلہ کی طرف منھ پیٹھ نہ کرنےکی فضیلت | 28 |
وضوکی فضیلت | 28 |
وضو کی حفاظت اوراس کی تجدید کی فضیلت | 31 |
مسواک کی فضیلت | 32 |
وضو کےبعد دعاپڑھنے کی فضیلت | 32 |
وضو کےبعد دورکعت پڑھنےکی فضیلت | 33 |
اذان اورصف اول کی فضیلت | 34 |
موذن کاجواب دینےاوراذان کےبعد دعاپڑھنےکی فضیلت | 35 |
کنواں کھودنےاورمسجدبنانےکی فضیلت | 37 |
نمازباجماعت اورمسجدوں کی طرف جانےکی فضیلت | 37 |
مسجد کےساتھ وابستگی اوراس میں بیٹھنے رہنےکی فضیلت | 38 |
پنج وقتہ نمازوں کی فضیلت | 40 |
کثرت وسجود کی فضیلت | 41 |
اول وقت میں نماز پڑھنےکی فضیلت | 43 |
نماز باجماعت کی فضیلت | 44 |
کثرت جماعت کی فضیلت | 45 |
میدان میں نماز اداکرنےکی فضیلت | 45 |
عشاءاورفجرکی نماز باجماعت اداکرنےکی فضیلت | 46 |
نفل نماز گھروں میں پڑھنے کی فضیت | 47 |
ایک نماز کےبعد دوسری نماز کے انتظار کی فضیلت | 48 |
صبح اورعصرکی نماز پر محافظت کی فضیلت | 49 |
فجراورعصر کی نماز پر محافظت کی فضیلت | 49 |
نمازفجر اورمغرب کےبعد ذکر کرنےکی فضیلت | 51 |
صف اول کی فضیلت | 52 |
صفوں کو ملانے اورخالی جگہ کوپر کرنےکی فضیلت | 52 |
امام کےپیچھے آمین کہنےکی فضیلت | 53 |
نماز میں ’’ربنا ولک الحمد ‘‘کہنےکی فضیلت | 53 |
نمازمیں پڑھی جانےوالی کوسمجھنےکی فضیلت | 54 |
دن رات میں بارہ رکعت موکدہ سنتوں پر محافظت کی فضیلت | 55 |
فجر سےپہلے دورکعت پڑھنےکی فضیلت | 56 |
ظہرسےپہلے اوراس کےبعد نماز پڑھنےکی فضیلت | 56 |
عصرسےپہلے نمازپڑھنےکی فضیلت | 56 |
نماز وتر کی فضیلت | 57 |
انسان کابحالت طہارت قیام کی نیت سےسونے کی فضیلت | 57 |
بسترپر لیٹتےوقت دعائیں پڑھنےکی فضیلت | 58 |
رات کو بیدار ہونے کےوقت ذکر ودعا کی فضیلت | 60 |
قیام اللیل کی فضیلت | 61 |
صبح وشام کی دعاؤں کی فضیلت | 65 |
دوگنےثواب والے ذکر کی فضیلت | 70 |
بازرا میں’’لاالہ الااللہ ‘‘کہنےکی فضیلت | 70 |
مجلس سےاٹھنےکےوقت دعا کی فضیلت | 71 |
’’لاحول ولاقوۃ الاباللہ ‘‘کی فضیلت | 71 |
آنحضرت ﷺکی ذات گرامی پردرود شریف بھیجنے کی فضیلت | 72 |
نماز چاشت کی فضیلت | 72 |
جمعہ کابیان | 75 |
نماز جمعہ اوراس کےلیےجانے کی فضیلت | 75 |
جمعہ کےلیے جلد (مسجد جانے)کی فضیلت | 76 |
جمعہ کی رات اوردن میں سورہ کہف پڑھنے کی فضیلت | 76 |
روزے کابیان | 77 |
مطلق روزے کی فضیلت | 77 |
رمضان کےروزے تراویح اورخصوصاشب قدر میں قیام کی فضیلت | 79 |
شش عید ی روزے کی فضیلت | 82 |
جوشخص عرفہ میں نہ ہو ا سکےلیے عرفہ کےدن کی روزےکی فضیلت | 83 |
اللہ کےمہینے محرم الحرام کےروزے کی فضیلت | 83 |
یوم عشوراء کےروزے کی فضیلت | 83 |
شعبان کےروزے کی فضیلت | 84 |
ہرماہ تین دن کےروزوں کی فضیت | 84 |
سوموار اورجمعرات کےروزے کی فضیلت | 85 |
صوم داودی کی فضیلت | 85 |
سحری کھانے کی فضیلت | 86 |
روزہ دارکوروزہ افطار کرانےکی فضیلت | 86 |
عشرہ ذی الحجہ کی فضیلت | 87 |
حج کابیان | 88 |
فضائل حج عمرہ | 88 |
تلبیہ (لبیک کہنے)کی فضیلت | 89 |
وقوف عرفہ کی فضیلت | 89 |
حجراسود کو چومنےاوررکن یمانی کوہاتھ لگانے کی فضیلت | 90 |
طواف کرنےکی فضیلت | 91 |
مزدلفہ میں حاجیوں کوکیاملتاہے | 91 |
رمضان میں عمرہ کی فضیلت | 92 |
حج وعمرہ میں سرمنڈانےکی فضیلت | 62 |
آب زمزم کی فضیلت | 93 |
مساجد ثلاثہ اوران میں نماز پڑھنے کی فضیلت | 93 |
مسجد قبامیں نماز کی فضیلت | 94 |
معاملات کابیان | 95 |
مزدوری کی فضیلت | 95 |
خریدوفروخت میں برکت کاتذکرہ جب بائع اورمشتری دونوں سچ بولیں اورحقیقت کوواضح کردیں | 95 |
بہترین ادائیگی کی فضیلت | 96 |
فسخ بیع کی فضیلت | 96 |
خرید وفروخت میں نرمی کرنےکی فضیلت | 97 |
غلہ ناپنے کی فضیلت | 97 |
صبح سویرے کام کرنےکی فضیلت | 97 |
بکری اوردیگر جانوروں کورکھنے پالنے کی فضیلت | 98 |
غلام آزاد کرنےکی فضیلت | 98 |
مصنف قاضی کی فضیلت | 99 |
فضائل قرآن | 99 |
قرآن پڑھنےاورپڑھانےکی فضیلت | 99 |
ماہرقرآن کی فضیلت | 100 |
اہل قرآن کی فضیلت | 101 |
قرآن پاک پڑھنےکی فضیلت | 101 |
سورۃ فاتجہ کی فضیلت | 103 |
سورۃ بقرہ کی فضیلت اورآیۃ الکرسی کی فضیلت | 104 |
سورہ بقرہ کی آخری دوآیتوں کی فضیلت | 105 |
سورہ بقرہ اورآل عمران کی فضیلت | 106 |
سورہ کہف کی فضیلت | 108 |
مسحجات کی فضیلت | 109 |
سورہ ملک کی فضیلت | 109 |
سورہ اخلاص اورکافرون کی فضیلت | 109 |
معوذتین کی فضیلت | 112 |
والدین کےساتھ حسن سلوک اوراطاعت وفرمانبرداری کی فضیلت | 112 |
صلہ رحمی کی فضیلت | 113 |
اہل عیال پر خرچ کرنےکی فضیلت | 114 |
اس آدمی کی فضیلت جس کےپاس دو لڑکیاں یادوبہنیں ہوں پھر وہ ان کےبارےمیں صبر | 114 |
بیوہ عورتوں اورمسکینوں کےلیے محنت کرنےکی فضیلت | 115 |
یتیم کی کفالت اوراس پر خرچ کرنےکی فضیلت | 115 |
رضائے الہی کی خاطر اپنےمسلمان بھائی کی زیارت کرنےکی فضیلت | 116 |
مسلمانوں کی ضرورتوں کو پوراکرنےکی فضیلت | 116 |
بیمارکی مزاج پرسی کی فضیلت | 117 |
بیمارکےپاس اس کےلیے دعا کرنےکی فضیلت | 118 |
حسن خلق کی فضیلت | 118 |
حیاکی فضیلت | 119 |
سچائی کی فضیلت | 119 |
تواضع وانکساری کی فضیلت | 120 |
حلم ودرگذر ارغصہ پرقابو پانےکی فضیلت | 121 |
ظالم اورقصوروار کومعاف کرنےکی فضیلت | 121 |
کمزوروں پرشفقت اورحمدلی کی فضیلت | 122 |
تمام امو رومعاملات میں نرمی برتنے کی فضیلت | 123 |
مسلمان کی پردہ پوشی کی فضلیت | 123 |
لوگوں کےدرمیان مصالحت کرانےکی فضیلت | 123 |
مسلمان بھائی کی غیبت کی تردید اوراس کی عزت کی مدافعت | 154 |
حب فی اللہ کی فضیلت | 154 |
سلام کی فضیلت | 125 |
مصافحہ کی فضیلت | 126 |
خندہ پیشانی اورنیک برتاؤ کرنےکی فضیلت | 126 |
خوش کلامی کی فضیلت | 127 |
امربالمعروف ونہی عن المنکر کی فضیلت | 127 |
مضائب پر صبر کی فضیلت | 128 |
بیماری وپریشانی کی فضیلت | 130 |
تکلیف دہ چیز کو راستہ سےہٹا دینے کی فضیلت | 131 |
چھپکلی مارنےکی فضیلت | 131 |
اللہ تعالیٰ کےڈر سےشرگاہ کی حفاظت کرنےکی فضیلت | 132 |
اللہ تعالیٰ کےمحارم سےنگاہ نیچی رکھنے کی فضیلت | 133 |
اسلام میں بال کی سفید ی کی فضیلت | 134 |
زبان کی حفاظت کی فضیلت | 134 |
توبہ کی فضیلت | 135 |
برائی کےبعد نیکی کرنےکی فضیلت | 138 |
محتاجگی ،محتاجوں اورکمزوروں کی فضیلت | 138 |
دنیاسے بےرغبتی اورآخرت کی طرف رغبت کی فضیلت | 139 |
اللہ سےامید ورجاءاورحسن ظن کی فضیلت | 140 |
خوف وخشیت الہیٰ کی فضیلت | 141 |
اللہ تعالیٰ کی خشیت سےورنے کی فضیلت | 142 |
جنازے کابیان | 143 |
میت کو نہلانے اورکفنانے کی فضیلت | 143 |
نماز جنازہ اورجنازوں کےساتھ چلنےکی فضیلت | 144 |
اس شخص کی فضیلت جس کی اولاد بچپن میں فوت ہوجائے | 144 |
سقط کی فضیلت | 144 |
مصیبت کےوقت ’’انااللہ وناالیہ رجعون‘‘کہنےکی فضیلت | 146 |
مصیبت زدہ کو تعزیت وتسلی دینےکی فضیلت | 147 |
بینائی ختم ہونےپر صبر وشکر کااجر | 147 |
صدقات کابیان | 148 |
زکوۃ اداکرنےکی فضیلت | 148 |
حلال کمائی سےصدقہ کرنےکی فضیلت | 148 |
صدقہ کو چھپاکردینےکی فضیلت | 150 |
استغناء کےباوجود صدقہ کرنےکی فضیلت | 150 |
خرچ کرنےکی فضیلت | 151 |
عورت کااپنےشوہر کےمال سےصدقہ کرنےکی فضیلت | 152 |
دودھ والی جانور دینےکی فضیلت | 152 |
درخت لگانےاورکھیتی کرنےکی فضیلت | 153 |
پانی صدقہ کرنےکی فضیلت | 153 |
نکاح کی فضیلت | 154 |
شوہر کی اطاعت وفرمانبرداری کی فضیلت | 155 |
جہاد کابیان | 155 |
اللہ کی راہ میں صبح یاشام کوچلنےکی فضیلت | 155 |
جہادفی سبیل اللہ کی فضیلت | 156 |
اللہ کی راہ میں پہرہ دینےکی فضیلت | 158 |
اللہ کے راستہ میں خرچ کرنےکی فضیلت | 159 |