فتوحات شام

فتوحات شام

 

مصنف : فضل محمد یوسف زئی

 

صفحات: 314

 

شام سریانی زبان کا لفظ ہے جو حضرت نوح ﷤ کے بیٹے سام بن نوح کی طرف منسوب ہے۔ طوفان نوح کے بعد سام اسی علاقہ میں آباد ہوئے تھے۔ ۔ مبارک سرزمین پہلی جنگ عظیم تک عثمانی حکومت کی سرپرستی میں ایک ہی خطہ تھی۔ بعد میں انگریزوں اوراہل فرانس کی پالیسیوں نے اس سرزمین کو چار ملکوں (سوریا، لبنان، فلسطین اور اردن) میں تقسیم کرادیا،لیکن قرآن وسنت میں جہاں بھی ملک شام کا تذکرہ وارد ہوا ہے اس سے یہ پورا خطہ مراد ہے جو عصر حاضر کے چار ملکوں (سوریا، لبنان، فلسطین اور اردن)پر مشتمل ہے۔ قرآن کریم میں بھی ملک شام کی سرزمین کا بابرکت ہونا متعدد آیات میں مذکور ہے  اوراسی مبارک سرزمین کے متعلق نبی اکرمﷺ  کے متعدد ارشادات احادیث کی کتابوں میں محفوظ ہیں مثلاً اسی مبارک سرزمین کی طرف حضرت امام مہدی حجاز مقدس سے ہجرت فرماکر قیام فرمائیں گے اور مسلمانوں کی قیادت فرمائیں گے۔ حضرت عیسیٰ ﷤کا نزول بھی اسی علاقہ یعنی دمشق کے مشرق میں سفید مینار پر ہوگا۔ غرضیکہ یہ علاقہ قیامت سے قبل اسلام کا مضبوط قلعہ و مرکز بنے گا۔ زیر نظر کتاب’’فتوحات شام ‘‘ مولانا فضل محمد یوسف زئی (استاذ الحدیث جامعہ ٹاؤن ،کراچی) کی تصنیف ہے ۔بصریٰ واذرعات سے لے کر دمشق اور بیت المقدس  تک کےعلاقے کیسے فتح ہوے،حلب کےپاس کیا ہوا اور انطاقیہ پر کیسے چڑھائی ہوئی اور ہرقل شام سے کیسے بھاگا، سرزمین شام میں صحابہ کرام کےبڑے بڑے جہادی معرکے ، عظیم الشان فتوحات اور عجیب وغریب جنگوں کے حالات  نہایت دلکش سے اس   کتاب میں پیش کیے ہیں ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
کلمات مبارکہ 3
محترم قارئین 11
محمد بن عمر واقدی مدنی  13
آپ ﷺ کا مبارک خط ہرقل کے نام 16
شاہ مصر مقوقس کے نام آپﷺ کا والانامہ 17
شاہ فارس کسریٰ کے نام آپﷺ کا فرمان 17
شاہ ہوذہ کے نام خط میں یہ الفاظ ہیں 18
حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی تاری 18
صدیق ؓ کے خط کا متن 19
ہرقل کی تیاری 24
حضرت ربیعہ بن عامر ؓ کی کمانڈ 25
جرجیس کا رومیوں کے ساتھ مشورہ کرنا 26
ربیعہ بن عامر ؓ اور جرجیس کے مذاکرات 27
حضرت ابوبکر ؓ کا خط اہل مکہ کے نام 29
حضرت ابوبکر ؓ کا خطبہ 30
حضرت عمر بن العاص ؓ کو حضرت ابوبکر ؓ کی نصیحتیں 31
حضرت خالد بن ولید ؓ کی عراق کی طرف روانگی 33
مدینہ منورہ سے لشکر اسلام کی روانگی 33
فلسطین میں عظیم معرکہ 37
حضرت عبیدہؓ کے نام حضرت عمرو ؓ کا مکتوب 40
حضرت ابو عبیدہ ؓ کا جواب عمرو بن العاص ؓ کے نام 41
حضرت ابوبکر صدیق کا خالد بن ولید ؓ کے نام مکتوب 44
حضرت خالد بن ولید ؓ کی ارکہ پر چڑھائی 45
ارکہ والوں کے ساتھ صلح 46
شرحبیل بن حسنہ ؓ کی بصریٰ پر چڑھائی 47
حضرت خالد بن ولید ؓ کا بصریٰ پہنچنا 49
عبد الرحمن بن ابی بکر ؓ اور دریحان میں مقابلہ 52
بصریٰ میں دریحان کا ہلاک ہو جانا 53
حضرت خالدبن ولید کی دمشق کی طرف پیش قدمی 55
سیف اللہ خالد میدان میں 58
کلوس اور عزرائیل کی گفتگو 59
خالد ؓ و عزرائیل میدان میں 61
معرکہ غوط 66
شام میں مسلمانوں کی تعداد 67
وردان اور ضرار میدان میں 68
حضرت ضرار ؓ کی وردان کے مقابلہ کے لیے روانگی 70
حضرت ضرار ؓ کی گرفتاری 72
خولہ بنت ازرو ؓ کی بہادری 73
حضرت ضرار ؓ کی رہائی 76
ہرقل کا خط اوردان کے نام 78
لشکر اسلام کی اجنادین کی طرف روانگی 79
معرکہ شحورا 79
مسلمانوں کی بہادر مائیں 82
لشکر اسلام کا پھر اجنادین میں جمع ہونا 87
اجنادین میں فوجیوں کی صف بندی 88
اجنادین میں حضرت ضرارؓ کی بہادری 90
حضرت ضرار ؓ اور اصطفان کا مقابلہ 92
مسلمانوں کے سردار کو دھوکہ سے قتل کرنے کی سازش 96
وردان کا قتل بدست  حضرت ضرار ؓ 100
حضرت خالد ؓ کا صدیق ؓ کے نام خط کا مضمون 101
خالدؓ کے نام حضرت ابوبکرؓ کا خط 103
فتح دمشق میں حضرت خالد ؓ کا اپنے لشکر کو ترتیب دینا 103
اہل دمشق کا توما کو سردار بنانا 105
ام ابان ایک بہادر خاتون 108
مسلمانوں پر توما کا شبخون اور امام ابان کی بہادری 111
قلعہ دمشق میں خالد ؓ کا بزور شمشیر داخل ہونا اور ابو عبیدہ کا صلح کرنا 114
رومی لشکر کا تعاقب 119
حضرت خالد ؓ اور ہربیس کا مقابلہ 122
حضرت خالد ؓ کا خط بنام ابی بکر صدیقؓ 126
عہد فاروقی 128
حضرت عمر ؓ کا خط بنام ابو عبیدہ ؓ 129
فتح قلعہ ابو القدس 129
حصن ابو القدس کی طرف خالد بن ولیدؓ کی روانگی 134
حضرت ابو عبیدہ ؓ کا قلعہ بعلبک کیطرف روانگی 138
خالدبن ولیدؓ اور جبلہ ابن ایہم کی گفتگو 145
حضرت عبد الرحمن بن ابی بکر کا رومیوں پر حملہ کرنا 147
حضرت خالد بن ولید کا جنگ کے میدان میں جانا 148
ابو عبیدہ ؓ کا خواب 150
فتح بعلبک 152
اہل بعلبک کے نام حضرت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کا خط 154
بعلبک کے میدان میں مسلمانوں کی بہادری 157
حضرت سعید ؓ اور ہربیس کے مذاکرات 161
ہربیس کا حضرت سعید ؓ بن زید کے پاس آنا 163
ہربیس کا حضرت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں جانا 164
فتح حمص 167
حمص والوں کے نام ابوعبیدہ ؓ کا خط 168
فتح شیرزورستن 172
حضرت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کا خط 174
کارز ارحمص میں مسلمانوں کو شکست 175
خالد بو ولید ؓ اور رومی سردار کا مقابلہ 177
قلعہ حمص کے سامنے عکرمہ ؓ بن ابی جہل کی شہادت 178
مسلمانوں کی جنگی ترکیب 180
اسلام کا تاریخی معرکہ یرموک 183
مسلمانوں کا یرموک میں پڑاؤ 188
ساٹھ آدمی ساٹھ ہزار آدمیوں سے برسرپیکار 196
خالد ؓ کا اپنے ساتھیوں کی رہائی کے لیے باہان کے پاس جانا 201
یرموک میں صحابہ کا صف بستہ ہونا 205
باہان کا مسلمانوں پر اچانگ حملہ کرنا 209
یرموک کے کارزار میں مسلمانوں کی بہادری 218
بہادر قثامہ بن اشیم 208
بہادر عبد الرحمن بن معاذ بن جبل ؓ 219
حضرت عامر بن طفیل ؓ کی بہادری اور شہادت 220
بہادر جندب بن عامرؓ 221
یرموک میں شعار المسلمین 223
مسلمانوں کا پھر لڑائی کے لیے تیار ہونا 224
حضرت ذوالکلاح حمیریؓ کا ایک عجمی کافر سے مقابلہ 226
شرحبیل بن حسنہ ؓ اور والی نابلس کا مقابلہ 227
یوم التعویر اور اس کی وجہ تسمیہ 230
یرموک میں خواتین کی جنگ 231
یرموک میں حضرت خولہ ؓ کا زخمی ہونا 232
رومیوں کا ندی میں ڈوب جانا 233
باہان کا قتل ہو جانا 237
تبصرہ 240
فتح بیت المقدس 242
بیت المقدس کے تیر اندازوں کا حملہ 244
حضرت عمر ؓ کا بیت المقدس میں آنا 247
معرکہ قیساریہ اور قلعہ حلب 249
حضرت ضرارؓ کی گرفتاری 274
حضرت عمر ؓ کی کرامت 282
ختامہ مسک 307

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آیاتاحادیثاسلاماللہامام مہدیبیت المقدسخطخواتینرومیزبانصحابہصحابہ کرامفلسطینقرآنقیامتمحمد یوسفمصرنظر
Comments (0)
Add Comment