فتح مکہ
مصنف : محمد احمد باشمیل
صفحات: 360
غزوات سے متعلق تاریخی کتب میں بہت سا مواد موجود ہے لیکن ان غزوات کے اسباب وعلل اور دیگر متعلقہ واقعات کو الگ کتابی شکل میں پیش کرنا یقیناً ایک مبارک کام ہے۔ علامہ محمد احمد باشمیل صاحب نے غزوات سے متعلق جو سلسلہ شروع کیا ہے یہ اس سلسلے کی آٹھویں کڑی ہے۔ اس سے قبل آپ غزوہ بدر، احد، احزاب، بنی قریظہ، صلح حدیبیہ، غزوہ خیبر اور غزوہ موتہ پر قیمتی معلومات فراہم کر چکے ہیں۔ ان کتب کو عوام و خواص سند قبولیت عطا کر چکے ہیں۔ اس کتاب کا موضوع فتح مکہ ہے جس کا معاملہ بڑا حیرت انگیز ہے اس لیے کہ یہ فتح بغیر جنگ کے ہوئی ہے اور یہ عظیم ترین قائد نبی کریم ﷺ کی دور اندیشی کا پختہ پھل ہے۔ یقیناً اس غزوے کا مطالعہ مسلمانوں کے ایمان کی تازگی کا باعث ہو گا۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
پیش لفظ | 25 | |
تقدیم | 25 | |
عرض مولف | 35 | |
فصل اول غزوہ موتہ اور فتح مکہ کے درمیان ہونے والے فوجی،سیاسی اور قانونی واقعات کا مختصر بیان | 47 | |
فصل دوم اجمالی خاکہ | 89 | |
فصل سوم اجمالی خاکہ | 127 | |
فتح مکہ کا تجزیہ | 345 |