فتاوی علمائے حدیث – جلد9

فتاوی علمائے حدیث – جلد9

 

مصنف : علی محمد سعیدی خانیوال

 

صفحات: 396

 

علماے اہل حدیث کو یہ شرف حاصل ہے کہ انھوں نے برصغیر پاک و ہند میں قرآن و حدیث پر مبنی دلائل پر فتویٰ نویسی کو رواج بخشاورنہ عام طور پر فقہی حوالوں پر مبنی فتووں کا رواج تھالیکن المیہ یہ ہوا کہ ان حضرات علما نے ان کا کوئی خاص ریکارڈ نہیں رکھااس طرح سے بہت سی علمی و قیمتی تحریریں دستبرد زمانہ کی نظر ہو گئیں۔ آج ہمارے اسلاف کے جو علمی نوادرات مہیا ہیں وہ اس کے مقابلے میں بہت کم ہیں جو ان کے قلم سے نکلے۔ زیر نظر کتاب ’فتاوی علمائے حدیث‘ بھی انہی نوادرات کا ایک حسین مجموعہ ہے جس میں درجن سے زائد فتاوٰی جات کو یکجا صورت میں پیش کیا گیا ہے۔ مولانا ابو الحسنات علی محمد سعیدی مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انھوں نے ان بکھرے ہوئے جواہر پاروں کو ایک لڑی میں پرونے کی مخلصانہ کوشش کی ہے۔ مولانا نے جن فتاووں کو جمع کرنے کی کوشش کی ہے وہ یہ ہیں : فتاوی عزیزیہ، فتاوی نذیریہ، فتاوی شیخ حسین عرب، فتاوی غزنویہ، مجموعہ فتاوٰی نواب صدیق حسن خاں، فتاوٰی ثنائیہ، فتاوٰی ستاریہ، فتاوٰی مولانا عبدالجبار عمر پوری، فتاوٰی دلیل الطالب، فتاوٰی تنظیم اہل حدیث، فتاوٰی الاعتصام، فتاوٰی اہل حدیث سوہدرہ، فتاوٰی اہل حدیث دہلی، فتاوٰی ترجمان اہل حدیث دہلی، فتاوٰی گزٹ اہل حدیث دہلی، فتاوٰی محدث دہلی، فتاوٰی دین فطرت اور فتاوٰی صحیفہ اہل حدیث کراچی۔

 

عناوین صفحہ نمبر
فہرست مضامین

[فتاویٰ علمائے حدیث،كتاب الایمان[حصہ اوّل]]  (  جلدنہم)

کتاب الایمان والعقائد 15
بعض علماء کا خیال ہے کہ الصلوٰۃ والسلام علیک یارسول اللہ حضورؐ کے روضہ پر پڑھنا جائز ہے اور یہاں بدعت ہے۔ 15
بعض حنفی جمعرات کو رات کے وقت حلقہ باندھ کر ذکر کرتے ہیں۔ الخ 15
کیا فرماتے ہیں علماء کرام از روئے شریعت مندرجہ ذیل مسائل میں: 15
کیا یا بدوح اللہ کا نام ہے اور اس کا وظیفہ کرنا جائز ہے یا نہیں؟ 23
کیا فرماتے ہیں علماء حدیث بوقت ذکر لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ کو ساتھ ملانا چاہئے یا نہ ۔ الخ 23
حضورؐ کوحاضر و ناظر جان کر الصلوٰۃ والسلام علیک یارسول اللہ کا ورد کرنا جائز ہے یا نہ؟ 29
باب نُور 30
کیا رسول اللہ ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے اپنے نور سے پیدا کیا ہے۔ الخ 30
قرآن کریم میں موسیٰ﷤ کے ذکر میں یہ ارشاد ہے فلما اتاھا 50
یہاں ہم لوگوں سے سنتے ہیں کہ حضورﷺ اللہ کے نور سے پیدا ہوئے ہیں۔ 52
اوّل ما خلق اللہ نوری کیا یہ حدیث صحیح ہے؟ 58
کیا مصنف عبدالرزاق کی  یہ حدیث صحیح ہے یا جابر اوّل ما خلق اللہ نور نبیک من نورہ۔ 59
کیا حضرت آدم﷤ نے حضورﷺ کے وسیلہ سے دعا مانگی تھی؟ 59
لولاک لما خلقت الا فلاک حدیث صحیح ہے یا نہیں؟ 60
باب حاضر و ناظر 61
یہ عقیدہ رکھنا کہ سرورکائناتؐ‎ حالت برزخ میں ہمارے اقوال و احوال سے واقف ہیں۔ الخ 61
مندرجہ ذیل مسائل میں علماء حنفیہ کا شرک شکن فتویٰ 65
سوال اُٹھتے بیٹھتے یارسول اللہ، یااللہ و رسول مدد کہنے کے متعلق حنفی مذہب کے علماء کا شرک شکن فتویٰ۔ 66
میلاد النبیؐ کے سلسلے میں ایک علمی اور تحقیقی بحث۔ 67
مندرجہ ذیل مسائل میں حنفی علماء کرام کا متفقہ فتویٰ 74
کیا فرماتے ہیں علماء محققین اہل سنت والجماعت کہ نفس ایمان میں کمی و بیشی ہوتی ہے یا نہیں؟ 78
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ قرآن مجید اگر پہاڑ پر نازل ہوتا تو پہاڑ خوف سے شق ہوجاتا۔ 98
کیا فرماتے ہیں علماء محققین کہ حضورؐ کو معراج جسمانیہوا تھا یا روحانی؟ 102
خداوند تعالیٰ نے سب سے پہلے کون سی چیز پیدا کی تھی۔ الخ 103
کیا حضرت آدم﷤ نبی نہیں تھے صرف ابوالبشر تھے؟ 103
کیا  جو پھل حضرت مریم ﷤ کے پاس آئے تھے وہ جنت سے آئے تھے یا کسی اور جگہ سے  الخ۔ 104
ولادت مسیح﷤ الخ۔ 105
کیا رسول اللہﷺ کا سایہ تھا یا نہیں؟ 113
کیا رسول اللہ ﷺ کو معراج جسمانی ہوا تھا یا روحانی؟ 113
مسئلہ تقدیر کی کیا اصلیت ہے کسب اور خلق میں کیا فرق ہے؟ 114
بعض عقیدت مند میلاالنبیؐ پر بیت اللہ، روضۃ النبیؐ، مسجد نبویؐ وغیرہ کے ماڈل بناتے ہیں۔ الخ 115
کیا فرماتے ہیں علماء دین ، نیکی او ربدی کا خالق کون ہے اور دیگرمسائل۔ 116
ہم نے نہ نبیؐ کو اپنی آنکھوں سے دیکھا نہ اس کے معجزات کو دیکھا۔ الخ 121
کیا ہاروت و ماروت فرشتے تھے یا شیطان؟ 122
جب اللہ تعالیٰ ستار غفار ہے تو پھر قہار کیوں ہے۔ الخ 122
کیا اولیاء انبیاء کی اولادیں  اپنے بزرگوں کی برکت سے بخشی جائیں گی؟ 124
کیا سفارش کرنا اسلام میں بالکل ناجائز ہے؟ 125
کیا انبیاء زندہ ہیں۔ الخ 125
کیا غلام نبی، غلام رسول، غلام محمد وغیرہ نام رکھنا جائز ہے؟ 126
کیا غلام رسول، غلام الٰہی اور مولا بخش جیسے نام رکھنا جائز ہے؟ 126
جو شخص فرقہ ضالہ مرزایہ کو اسلام پر سمجھتا ہو اس کے بارہ میں شریعت کا کیا فیصلہ ہے؟ 127
بعض تعویذات میں لفظ یا بدوح لکھا ہوتا ہے۔ الخ 129
جب انسان کی تقدیر پیدائش سے پہلے ہی لکھی جاچکی ہے تو پھر انسان مختار کیسے ہوا۔ الخ 130
چاند۔ سورج۔ ستارے کیا چیز ہیں؟ 131
سوشلزم اور اشتراکیت کے حامیوں کے بارہ میں کیا حکم ہے۔ الخ 131
اسلام کے علاوہ کوئی دوسرا نظام نافذ کیا گیاتو یہ خدا اور رسول سے غداری ہوگی۔ 135
سب سے پہلے وحی الٰہی کب او رکس مقام پر نازل ہوئی۔ الخ 136
آنحضورﷺ کی پیدائش ووفات مع اختلاف مذاہب دیگران 138
جنات کے متعلق مندرجہ ذیل سوالات۔ 138
کچھ لوگ ایسے ہیں جو آنحضرتﷺ کو وہابی کہتے ہیں کیا ایسا کہنا جائز ہے؟ 139
زید کہتا ہے کہ تارک نماز روزہ خارج از اسلام ہے کیا صحیح ہے؟ 139
کیا مسلمان ہونے کے لیے حنفی ، شافعی وغیرہ ہونا شرط ہے؟ 140
جو شخص کتاب و سنت کے مطابق نماز ادا کرے اور کسی امام کامقلد نہ ہو بلکہ کتاب و سنت کے مطابق ہر امام کو تسلیم کرے تو ایسا شخص سنت جماعت ہے یا نہیں؟ 140
ایک شخص ہمیشہ سے تارک نماز، حج، زکوٰۃ رہا لیکن فوت ہونے کے وقت کلمہ لا الٰہ الا اللہ اس کی زبان پر جاری تھا۔ 142
توسل از غیر اللہ کیسا ہے۔الخ 144
مسئلہ تقدیر کی اصلیت دو چیزیں ہیں۔ الخ 144
عذاب قبر ایک خیالی اور موہومی چیز معلوم ہوتی ہے۔ الخ 146
کیا آدم﷤ بوجہ خطا کرنے کے آسمان سے اُتارے گئے تھے یا زمین پر کسی باغ میں تھے؟ 147
میلاد النبیؐ او رحضرت مجدد الف ثانی سرہندی کا فتویٰ 148
خدا کی عبادت افضل ہے یا مخلوق کی خدمت۔ 149
مرنے کے بعد انسان کی روح کہاں رہتی ہے۔ الخ 150
ایک امام پیروں فقیروں سے مرادیں مانگتا ہے۔ الخ 150
کیا کسی پاندے سے کتاب کھلوا کر کوئی بات دریافت کرنا جائز ہے؟ 151
مُردہ زندہ ہونا۔الخ 151
کیا جادو کا اثر ہوجاتا ہے؟ 151
ایک مولوی صاحب نے یہ مسئلہ بیان کیا کہ نبیﷺ ایک دفعہ اونٹنی پر سوار تھے۔ الخ 152
حضرت علیؓ بچپن میں مسلمان ہوئے تھے یا پیدائشی مسلمان تھے؟ 152
کیا یہ صحیح ہے کہ نبیﷺ کابچپن میں سینہ چاک ہوا تھا؟ 153
کیا یہ صحیح ہے کہ ایک شخص نے آنحضرتﷺ کے پاس عرض کیا تھا کہ میرے حق میں دعا کریں اللہ تعالیٰ فرزند عطا کرے۔ 153
کیا پاکستان کی موجودہ حکومت مسلمان ہے۔ الخ 153
کیا مشہور انبیاء کرام کی اس وقت قبریں ہیں۔ الخ 153
کیا قد کے بارہ میں کوئی حدیث ہے۔الخ 154
کیا عیسائی کے ہاتھ کا پکا ہوا کھانا مسلمان کھا سکتا ہے یا نہیں؟ 154
تعویذ لکھنا ، گلے ڈالنا یا پلانا حضورﷺ سے ثابت ہے۔ الخ 155
کیا بوقت دعاء انبیاء ؑ اور اولیاء کرام و بزرگان دین کا واسطہ دینا جائز ہے یا نہیں۔الخ 155
دیو بندی کا جواب۔ 155
حضرت العلام روپڑی مرحوم کا جواب 156
کیا فرماتے ہیں علماء دین ان مسائل میں الخ 158
سوائے خدا کے آنحضرتﷺ یا کسی نبی اور ولی کے لیے علم غیب ہے یا نہیں الخ۔ 165
کسی نبیؐ یا ولی کو مشکل کشائی کے لیے  پکارنا درست ہے یا نہیں؟ 166
شیخ عبدالقادر جیلانی  کی گیارہویں وغیرہ کہنا۔ الخ 167
یا شیخ عبدالقادر جیلانی شیئا اللہ ۔ الخ 167
کیا کوئی شخص یارسول  یا یاعلی کہے، اس خیال سے کہ شاید ان کو میرے حال کی خبر ہو۔ 178
زید موافق طریقہ سلف نسبت شیخ عبدالقادر۔ الخ 185
جو کوئی حاکم حقیقی کو ساتھ حاکم مجازی کے تشبیہ دے۔ 189
قبر میں سوال کے وقت رسول اللہ ﷺ کا مُردے کے پاس تشریف لانا ثابت ہے یا نہیں؟ 194
مغرب کے بعد گیارہ قدم عراق کی طرف جانا الخ۔ 194
ضرب الاقدام نحو العراق یعنی عراق کی طرف گیارہ قدم چلنا۔ الخ 200
کیا فرماتے ہیں علماء دین ان مسائل میں ۔ الخ 203
کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ میں آنحضرتﷺ کی قبر کے علاوہ یارسول اللہ کہنا کیسا ہے۔ الخ 212
عمرو کہتا ہے کہ غیب کا علم اللہ تعالیٰ ہی کو مخصوص ہے۔ الخ 213
جو شخص اللہ کو واحد اور محمدﷺ سے رسول پر حق جانے۔ الخ 213
مولانا محمد اسماعیل شہید و مولوی خرم علی ۔ الخ 214
صاحب تقویۃ الایمان آنحضرت ﷺ کو بڑا بھائی کہتا ہے۔الخ 230
کیا فرماتے ہیں علماء دین کہ کتاب تقویۃ الایمان اور نصیحت المسلمین جن میں شرک کی بُرائی ہے دونوں کیسی کتابیں ہیں؟ 250
صاحب بتذکیر الاخوان نے ایک باب کے حاشیہ پر عوارف المعارف کے حوالہ سے یہ عبارت کی نقل کی ہے۔ الخ 256
حنفی علماء کرام کا فتویٰ بابت تقویۃ الایمان 261
کیا فرماتے ہیں علماء دین ان مسائل میں۔ 264
اہانتہ الانبیاء۔ الخ 267
یا شیخ عبدالقادر و خواجہ سلیمان وغیرہ کا ورد کرنا جائز ہے؟ 272
زید کہتا ہے  اللہ تعالیٰ کو قدرت نہیں کہ مثل آنحضرتﷺ کے پیدا کرسکے۔ 273
جو شخص اللہ تعالیٰ کے خاص بندوں سے عداوت رکھے اس کا کیا حکم ہے؟ 273
کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ میں کہ نبیﷺ سے مدد چاہنا جائز ہے یا نہیں۔ الخ 274
حدیث ان اللہ خلق سبع ارضین کی تحقیق۔ 275
سب سے بڑا گناہ کون سا ہے؟ 276
زید کسی بزرگ کی قبر پر جاکر یہ التجا کرتا ہے۔ الخ 277
ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا میں ہر فرد و بشر کسی نہ کسی دُکھ درد میں مبتلا ہے۔ الخ 277
ضلع سیالکوٹ میں ایک پورن کا کنواں ہے۔ الخ 280
قبروں پر چڑھاوا چڑھائی چیزیں کھانا جائز ہے یا نہیں؟ 281
ایک صاحب کہتے ہیں جب کفار سے حضرت بلال کو بے حد اذیت پہنچی تو آپؓ یارسول اللہﷺ کہتے کیا یہ صحیح ہے؟ 281
راقم کا نام پیدائشی والدین نے غلام نبی رکھا ہے۔ الخ 281
الاولیاء لا یموت قول مہمل ہے کسی جاہل کا قول ہے 282
جو شخص ہمارے نبی محمد مصطفیٰﷺ کی ذات سے کچھ ذرہ بھی بُغض رکھے۔ الخ 283
ایک شخص اہل علم شروع سے دین محمدی میں تھا۔ الخ 286
قرب و معیت وغیرہ جو صفات باری تعالیٰ ہیں آیا یہ بالذات ہیں یا بالعلم ہیں؟ 287
ایک شخص کا دعویٰ ہے کہ عیسیٰ مسیح موعود۔ 290
ایک شخص حالت نزع میں بے زبان  انگریزی مضمون  شہادت و کلمہ طیبہ ادا  کررہا ہے۔ الخ 291
ایک شخص کہتا ہے کہ آنحضرتﷺ نے سورہ زُلزل کے معنی غلط سمجھے ۔ الخ 291
کیا فرماتے ہیں علماء دین سوالات مندرجہ ذیل میں۔ الخ 293
اعتقاد کے متفرق مسائل 297
اعمال صالحہ ایمان کا عین ہیں یا اس کے اجزا۔ الخ 297
اصل ایمان میں کمی زیادتی ہوتی ہے یا کمال ایمان میں۔ الخ 297
ایمان کی تعریف 299
حدیث من قال لا الٰہ الا اللہ کا کیا معنی ہے؟ 311
ڈرانا نہ ڈرانا برابر ہے تو کافروں کو و عظ بیکار ہے؟ 312
حدیث کل مولود یولد علی الفطرۃ 315
طاعون سے موت طبعی واقعہ ہوتی ہے یا نہیں 318
کسب اور خلق میں کیا فرق ہے؟ 320
جب جن او رانسان  عبادت کے لیے پیدا کئے گئے تو اس کے خلاف کیوں؟ 320
کی دو شخص عمر او رجرم میں برابر ہوں تو ان کی سزا میں کیوں فرق ہے؟ 321
موحد غیر مسلم عابد زاہد او رمسلمان بدکردار ہر دو کے ساتھ خدا کا کیا برتاؤ ہوگا۔ 322
گناہ کی زندگی محدود اور سزا لامحدود۔ 323
نو مسلم کا کسی وجہ سے اسلام کا اظہار نہ کرنا۔ 324
مسئلہ وحدۃ الوجود اور وحدۃ الشہود 325
شیاطین کا جکڑے جانا او رستاروں کا ٹوٹنا کیسا ہے؟ 331
استخارہ او رالہام 332
مباہلہ 332
کیا فریق کاذب کے تمام مباہلین کی ہلاکت ضروری ہے یا بعض کی؟ 333
سمعلونا کا دم۔ 333
خدا کا مخلوق کی قسم کھانا۔ 334
نیکی کا معیار۔ 334
عرش کو کتنے فرشتوں نے اٹھایا ہوا ہے۔ 335
لوح محفوظ کون سے آسمان پر ہے؟ 335
چھوٹے معصوم بچوں کو تکلیف کی وجہ ۔ 336
حبوط آدم۔ 338
حضرت آدم﷤ کا حضرت داؤد|﷤ کو زندگی کا  کچھ حصہ دے کر انکار کرنا یہ جھوٹ تھا یا نہیں؟ 338
خدا کی عبادت اور مخلوق کی خدمت دونوں میں کون سی افضل؟ 339
کیا صحابہؓ کرام حوض کوثر سے روکے جائیں گے۔ 341
حضرت عیسیٰ﷤ کون سا کلمہ پڑھیں گے؟ 345
نیکی اور بدی کا خالق۔ 346
جب ہر نفس کو موت ہے تو جنت  دوزخ کس کے لئے؟ 347
جب اللہ تعالیٰ ہر شئ پر قادر ہے تو بندہ کو ہدایت کیوں نہ ہوئی؟ 347
ابلیس جن ہے یا فرشتہ؟ 348
خالق غالب یا مخلوق؟ 349
جب ہر شئے تسبیح کرتی ہے تو پھر کافر کون؟ 349
آفتاب کا کیچڑ کے چشمہ میں غروب اور شیطان کے سینگوں میں طلوع ہونا۔ 349
کیا رسول اللہ ﷺ پر جادو ہوا؟ 352
اسماء الٰہی کی حقیت۔ 356
اولیاء الرحمٰن او راولیاء الشیطان میں فرق۔ 356
کیا رسول اللہ ﷺ نے خدا کو دیکھا ہے؟ 360
کیا حضورﷺ جو چاہیں کرسکتے ہیں؟ 362
رسول اللہ ﷺ کا بسترے سے گم ہونا۔ 362
مرزائی، رافضی، چکڑالوی وغیرہ کافر ہیں یا نہیں؟ 363
کیا فرماتے ہیں علماء دین مسائل ذیل میں۔ الخ 365
کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ میں اسلام تفاسخ ہے یا نہیں؟ 379
خدا حاضر و ناظر ہے تو وحی کہاں سے آتی ہے؟ 384
حاضرو ناظر ہے۔ 384
انبیاء اولیاء سے بعد وفات فیوضات روحانی ؟ 386
کچا حمل 386
کیا روح پاک ہے یا پلید؟ 387
آنحضرتﷺ کے نور کی پیدائش۔ 388
اتقوا فرأسۃ المؤمن کا مطلب؟ 389

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
15 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اسلافاسلاماشتراکیتاقوالاللہانبیاءانساناہل حدیثاولیاءبدعتپاکستانتقدیرحدیثحضرت بلالحقخدادعادلائلدینروحروزہزبانسلفسنتشرکشریعتشہادتعبدالقادر جیلانیعلمعلماءعلمیعیسائیغالبفتویٰقرآنمجدد الف ثانیمذاہبمذہبمسئلہمسائلمسجدمسلمانمضامینمعراجموتنظرنمازہاروت و ماروتوحیوظیفہ
Comments (0)
Add Comment