فتاوی علمائے حدیث – جلد 5
مصنف : علی محمد سعیدی خانیوال
صفحات: 461
علماے اہل حدیث کو یہ شرف حاصل ہے کہ انھوں نے برصغیر پاک و ہند میں قرآن و حدیث پر مبنی دلائل پر فتویٰ نویسی کو رواج بخشاورنہ عام طور پر فقہی حوالوں پر مبنی فتووں کا رواج تھالیکن المیہ یہ ہوا کہ ان حضرات علما نے ان کا کوئی خاص ریکارڈ نہیں رکھااس طرح سے بہت سی علمی و قیمتی تحریریں دستبرد زمانہ کی نظر ہو گئیں۔ آج ہمارے اسلاف کے جو علمی نوادرات مہیا ہیں وہ اس کے مقابلے میں بہت کم ہیں جو ان کے قلم سے نکلے۔ زیر نظر کتاب ’فتاوی علمائے حدیث‘ بھی انہی نوادرات کا ایک حسین مجموعہ ہے جس میں درجن سے زائد فتاوٰی جات کو یکجا صورت میں پیش کیا گیا ہے۔ مولانا ابو الحسنات علی محمد سعیدی مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انھوں نے ان بکھرے ہوئے جواہر پاروں کو ایک لڑی میں پرونے کی مخلصانہ کوشش کی ہے۔ مولانا نے جن فتاووں کو جمع کرنے کی کوشش کی ہے وہ یہ ہیں : فتاوی عزیزیہ، فتاوی نذیریہ، فتاوی شیخ حسین عرب، فتاوی غزنویہ، مجموعہ فتاوٰی نواب صدیق حسن خاں، فتاوٰی ثنائیہ، فتاوٰی ستاریہ، فتاوٰی مولانا عبدالجبار عمر پوری، فتاوٰی دلیل الطالب، فتاوٰی تنظیم اہل حدیث، فتاوٰی الاعتصام، فتاوٰی اہل حدیث سوہدرہ، فتاوٰی اہل حدیث دہلی، فتاوٰی ترجمان اہل حدیث دہلی، فتاوٰی گزٹ اہل حدیث دہلی، فتاوٰی محدث دہلی، فتاوٰی دین فطرت اور فتاوٰی صحیفہ اہل حدیث کراچی۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
فہرست مضامین
[فتاویٰ علمائے حدیث، کتاب الجنائز] ( جلد پنجم) |
||
باب التمنی للموت | 37 | |
کیا موت کی تمنی کرنا کیسا ہے؟ | 37 | |
موت کی دعا کرنا | 39 | |
باب المحتضر | 41 | |
ملک الموت کو طمانچہ مارنا۔الخ | 42 | |
باب الغسل والکفن والدفن | 43 | |
کیا کفن کے لیے کپڑا تیار رکھنا سنت ہے؟ | 43 | |
کیا اولیاء اللہ کا کفن دفن اور غُسل جبرائیل کرتے ہیں؟ | 43 | |
عورت کے جنازہ پر کفن کے علاوہ پردہ کے طور پر چادر ڈالنا کیسا ہے؟ | 44 | |
مال زکوٰۃ سے میت کی تجہیز و تکفین جائز ہے یا نہیں؟ | 44 | |
کسی کے منہ میں مصنوعی دانت لگے ہوں تو غسل کے وقت نکالنے چاہیے یا اسی طرح کفن دفن کیا جائے؟ | 45 | |
کفن کے لیے سفید کپڑا نہ ملے تو رنگ دار کپڑے میں کفن دفن جائز ہے؟ | 46 | |
میت کے زیر ناف پڑ ھ جائیں، تو کیا حکم ہے؟ | 46 | |
والدہ کی میت کو بیٹا غسل دے سکتا ہے یا نہیں؟ | 47 | |
کیا عورت خاوند کو غسل دے سکتی ہے یا نہیں؟ | 47 | |
میت کے دفن کرنے میں جلدی کی جائے یا دیر؟ | 48 | |
شوہر اپنی بیوی کو یا بیوی اپنے خاوند کو بلا عذر غسل دے سکتے ہیں یا نہیں؟ | 49 | |
مرد اور عورت کے کفن میں کتنی چادریں ہونی چاہیے؟ | 49 | |
کیا میت پر پاؤں کی طر ف سے مٹی ڈالنا گناہ ہے؟ | 50 | |
مرد اپنی بیوی کو قبر میں اتار سکتا ہے؟ | 50 | |
بعد دفن میت کون سی دعا پڑھی جائے؟ | 50 | |
کیا میت کو غسل دینے والے پر خود بھی واجب غسل ہے؟ | 51 | |
مردے کے گھڑے کو دفن کرنا مع کپڑوں کے جائز ہے یا نہیں؟ | 51 | |
دو تین مردوں کو ایک قبر میں دفن کرنا جائز ہے یا نہیں؟ | 51 | |
عورت کے لیے تہہ بند ، چادر، لفافہ، کُرتہ وغیرہ الخ؟ | 51 | |
مومن اور کافر آگ میں جل گئے اور شناخت نہیں ملتی کفن دفن کیسے کیا جائے؟ | 52 | |
جوبچہ مردہ پیدا ہوا، اس کے غسل کفن اور نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟ | 52 | |
میت کو بوقت غسل تین بار اٹھا کر بٹھلانا اور کلوخ کرانا کیسا ہے؟ | 52 | |
میت کو عمامہ پہنانا کیسا ہے؟ | 52 | |
شیعہ اور دیگر اہل بدعت کا جنازہ پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟ | 52 | |
بچہ بھی معصوم اور شہید بھی گناہوں سے پاک ہوتا ہے، بچہ کو غسل دے کر جنازہ کیا جاتا ہے اور شہید کا نہ غسل او رنہ جنازہ یہ کیوں فرق ہے؟ | 54 | |
ولد زنا کے جنازہ کا کیا حکم ہے؟ | 54 | |
قبرستان میں جنازہ پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟ | 55 | |
اہل میت کے مکان پر کئی روز تک گوشت نہ آنے دینا کیسا ہے؟ | 55 | |
اسقاط میت کا کیا حکم ہے؟ | 56 | |
میت کے وارثوں کا چار روز کے بعد دریا پر جانا الخ؟ | 57 | |
میت کو دفن کرکے قبرستان سے باہر آکر دعا کرنا کیسا ہے؟ | 58 | |
اگر میت کو حائضہ غسل دے تو جائز ہے یا نہیں؟ | 59 | |
کفن پر تین بند باندھنے او رکھولنے کی صورت اور وقت کیا ہے؟ | 59 | |
باب الجنائز | ||
دفعہ فتنہ کے لیے مشرک کا جنازہ جائز ہے یا نہیں؟ | 87 | |
کیا قبل از دفن دوبارہ جنازہ پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟ | 88 | |
تکرار جنازہ شافعی مذہب میں جائز ہے، کیا حنفی مذہب میں بھی جائز ہے؟ | 88 | |
کیا ایسے تارک الصولٰۃ کا جنازہ پڑھنا جائز ہے، جو کبھی کبھی نماز پڑھتا ہے او رکبھی نہیں پڑھتا؟ | 89 | |
کیا تین دن کے بعد غائبانہ جنازہ جائز ہے یا نہیں؟ | 91 | |
میت مقروض کا قرض ورثہ میں سے کون کون اور کتنا کتنا ادا کریں؟ | 92 | |
بدکار بے نماز کا جنازہ جائز ہے یا نہیں الخ؟ | 93 | |
کیا سارق، قرض دار، ڈاکو، رہزن وغیرہ کا جنازہ پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟ | 93 | |
کیا عورت کے جنازہ میں تابوت بنانا ثابت ہے یا نہیں؟ | 96 | |
کیا نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ اور دیگر سورت کا بآواز بلند پڑھنا ثابت ہے یا نہیں؟ | 102 | |
نماز جنازہ کے بعد فاتحہ پڑھنا اور تیسرے دن قل کی رسم وغیرہ ادا کرنا ثابت ہے یا نہیں؟ | 107 | |
کیا بے نماز کا جنازہ جائز ہے یا نہیں؟ | 120 | |
تکبیرات جنازہ میں رفع یدین؟ | 121 | |
نماز جنازہ کی چاروں تکبیروں میں رفع یدین ثابت ہے یا نہیں؟ | 122 | |
اگر ایک ہی وقت میں مرد و عورت کے جنازے جمع ہوجائیں تو سب کے لیے ایک جنازہ کافی ہوگا یا نہیں؟ | 123 | |
مقروض کی نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟ | 123 | |
جنازہ اٹھاتے وقت باری باری بآواز بلند کلمہ شہادت پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟ | 132 | |
ہندہ بدکار ن ےآخر مرض میں توبہ کی ، کیا ا س کا جنازہ جائز ہے یا نہیں؟ | 132 | |
خود کشی کرنے والے کا جنازہ جائز ہے یا نہیں؟ | 135 | |
ایک شخص اپنی برادری سے ناراض ہے، وہ جنازہ میں شریک نہیں ہوتا، اس کا کیا حکم ہے؟ | 136 | |
بھوک ہڑتال سے مرنے والے کا کیا حکم ہے؟ | 137 | |
شیعہ حضرات کے پیچھے نماز جائز ہے؟ | 137 | |
اگر چار جنازے جمع ہوجائیں تو کیا ایک ہی دفعہ جنازہ کافی ہے یا متعدد؟ | 137 | |
جنازہ حضورﷺ کا کتب شیعہ سے ثبوت؟ | 138 | |
کیا نبی ؑ کا جنازہ صرف نو آدمیوں نے پڑھا تھا؟ | 140 | |
جنازہ کی نماز میں میت کے لیے دعا؟ | 141 | |
نماز جنازہ کا مسنون طریقہ؟ | 142 | |
کیا نماز جنازہ آواز بلند سے پڑھنی جائز ہے یا نہیں؟ | 151 | |
جو شخص کبھی کبھی نماز یا جمعہ پڑھے ، اس کا جنازہ پڑھنا کیسا ہے؟ | 152 | |
نماز جنازہ میں مقتدی آمین کہیں یا نہ؟ | 153 | |
نماز جنازہ کے لیے الصلوٰۃ الجنازۃ فرض الکفایۃ کہنا ثابت ہے یا نہیں؟ | 153 | |
نماز جنازہ ایک دفعہ ہوچکی دوبارہ نماز جنازہ جائز ہے یا نہیں؟ | 153 | |
جنازہ غائبانہ کا ثبوت او رکتنے دن تک؟ | 154 | |
کیا نماز جنازہ پڑھنے کے بعد وضو باطل ہوجاتا ہے یا نہیں؟ | 155 | |
جس جنازہ پر پھولوں کی چادر ڈالی ہو، اس کے جنازہ پر حاضر ہونا جائز ہے؟ | 155 | |
کیا حضورﷺ قبروں اور جنازئں پر پھولوں کی کلی ڈالا کرتے تھے؟ | 156 | |
جنازے کو بے وضو غسل دے سکتا ہے یا نہیں؟ | 156 | |
جنازہ میں ہر تکبیر کے ساتھ ہاتھ اٹھانا جائز ہے یا نہیں؟ | 157 | |
نماز جنازہ میں بلند آواز سے قرأت اور دعا درست ہے یا نہیں؟ | 158 | |
جنازہ پڑھ کر دفن کرنے سے پہلے دعا مانگنی جائز ہے یا نہیں؟ | 160 | |
نماز جنازہ کے واسطے وارث سے اجازت لینی شرط ہے یا نہیں؟ | 160 | |
کیا جنازہ تیز چلنے میں میت کو تکلیف ہوتی ہے یا نہیں؟ | 161 | |
نماز جنازہ مسجد کے صحن میں پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟ | 161 | |
عصر کی جماعت تیار ہے جنازہ آیا پہلے جنازہ پڑھے یا نماز عصر؟ | 162 | |
جنازہ غائبانہ الخ؟ | 162 | |
خود کشی کرنے والے کی نماز جنازہ؟ | 163 | |
خُسرے کے جنازہ کا حکم؟ | 166 | |
مُردہ بچہ کے جنازہ کا حکم؟ | 167 | |
تکبیر جنازہ کے ساتھ رفع الیدین؟ | 171 | |
نماز جنازہ بلند آواز پڑھنا؟ | 171 | |
غائبانہ جنازہ؟ | 172 | |
متعدد مرتبہ جنازہ؟ | 174 | |
مسجد میں نماز جنازہ؟ | 180 | |
جنازہ غائبانہ کے متعلق شرعی فیصلہ؟ | 180 | |
باب القرأۃ علی الجنازۃ | 182 | |
جنازہ میں سورہ فاتحہ اور نمازوں کی طرح فرض ہے؟ | 183 | |
جنازہ میں قرأۃ بالجہر ثابت ہے یا نہیں؟ | 184 | |
جنازہ میں امام اور مقتدی دونوں کو فاتحہ پڑھنی چاہیے یا نہیں؟ | 185 | |
جنازہ بالسِّر کے بارہ میں کیا حکم ہے؟ | 185 | |
میت کو قبرستان لے جاتے ہوئے سر آگے ہو یا پاؤں؟ | 187 | |
اگر جنازہ کی پوری نماز نہ ملے تو نماز کس طرح پوری کرے؟ | 188 | |
بے نماز ساور فاسق و فاجر کے جنازے کی نماز الخ؟ | 188 | |
جنازہ درود شریف کا فرض ہے یا نہیں؟ | 189 | |
جنازہ کی دعاؤں میں آمین؟ | 191 | |
مروّجہ طریق پر میت کے لیے ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا؟ | 194 | |
تنقیدی جائزہ | 197 | |
بعد نماز جنازہ ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا وغیرہ؟ | 203 | |
دعا کے بعد نماز جنازہ شرعاً کیا حکم رکھتی ہے؟ | 204 | |
تکبیرات نماز جنازہ میں رفع الیدین کرنا؟ | 205 | |
فاتحہ بعد جنازہ محققین علماء احناف کی نظر میں؟ | 205 | |
نماز جنازہ کا مسنون طریقہ کیا ہے؟ | 208 | |
جنازہ پر پھولوں کی چادر پڑی ہو۔ الخ؟ | 213 | |
جنازہ وغیرہ نمازوں میں زبانی نیت؟ | 214 | |
نماز جنازہ کے بعد چارپائی اٹھانے سے قبل دعا بدعت ہے یا نہیں؟ | 218 | |
جنازہ کے بعد دعا کے متعلق فقہائے حنفیہ کے فتاویٰ جات؟ | 220 | |
میت کی فوت شدہ نمازوں کا کیا حکم ہے؟ | 223 | |
کیا نماز جنازہ مسجد میں جائز ہے؟ | 225 | |
نماز جنازہ کا صحیح نقشہ کیا ہے؟ | 235 | |
سیلاب میں بہتی ہوئی لاش ہندو یا مسلمان کا امتیاز نہ ہو تو نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟ | 235 | |
دس سال کے لڑکے کے جنازہ پر کون سی دعا پڑھنی چاہیے؟ | 236 | |
جنازہ سے فارغ ہوکر میت کے لیے دعا کرنی ثابت ہے یا نہیں؟ | 237 | |
جنازہ غائبانہ او رمولانا مودودی صاحب | 238 | |
احکام میت کے۔، | 239 | |
باب القبر | ||
عذاب موت دفع کرنے کے لیے کوئی عمل ارشاد ہو؟ | 248 | |
میت قبر میں رکھنے سے پہلے کوئی سورت پڑھنی جائز ہے یا نہیں؟ | 248 | |
عذاب قبر سے بچنے کے لیے کیا پڑھنا چاہیے؟ | 248 | |
قبر یا تعزیہ پر جو شیرینی وغیرہ لے جاتے ہیں، آنجناب کے نزدیک صحیح کیا ہے؟ | 249 | |
کیلنڈر پر کسی مزار یا قبر کی تصویر ہو تو اسے لٹکانا کیسا ہے؟ | 249 | |
قبر کا طواف کرنا کفر ہے یا نہیں؟ | 249 | |
قبر میں سوال و جواب کیا ہوتے ہیں؟ | 249 | |
کیا میت کو لحد میں چت لٹانا چاہئے یا داہنی کروٹ الخ؟ | 250 | |
کیا مسلمانوں کے قبرستان میںکھیتی کرنی یا باغ لگانا جائز ہے یا نہیں؟ | 250 | |
قبرستان لے جاتے ہوئے میت کے پاؤں کس طرف ہونے چاہیے؟ | 251 | |
کیا مرنے کے بعد کوڑھی قبر میں گلتا سڑتا نہیں ہے؟ | 251 | |
جمعہ کے دن مرنے والے کے پاس منکر و نکیر نہیں آتے؟ | 252 | |
قبروں پر پھول چڑھانے کے بارہ میں؟ | 252 | |
میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر کھڑے ہوکر دعا کرنا ثابت ہے؟ | 254 | |
میت کی لحد کو پکی اینٹوں یا آگ سے پکے ہوئے برتنوں سے بند کرنا جائز ہے یا نہیں؟ | 255 | |
میت کو ایک جگہ سے نکال کر دوسری جگہ دفن کرنا جائز ہے یا نہیں؟ | 255 | |
قبر اگر گر جائے تو او رمٹی ڈال کر درست کرنا جائز ہے یا نہیں؟ | 256 | |
خسف شدہ بستی بصورت ٹیلہ یا ادچان کو قبرستان بنانا جائز ہے یا نہیں؟ | 256 | |
کیا مزار پر نذر و نیاز چڑھانا اور قبر پر قرآن مجید پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟ | 256 | |
کیا قبر میں سوال و جواب کے وقت آنحضورﷺ کا وجود مبارک سامنے آتا ہے؟ | 259 | |
قبر میں میت کو کرم وغیرہ یا بیرونی جانو رکھا جائیں تو میت کو ایذا پہنچتی ہے یا نہیں؟ | 274 | |
شہید کی لاش کو قبر میں مٹی یا دیمک وغیرہ کھاتی ہے یا نہیں؟ | 275 | |
شہید کی زندگی کی کیا نوعیت ہے؟ | 275 | |
کیا رسول اللہ ﷺ قبر شریف میں درود خود سنتے ہیں یا نہیں؟ | 276 | |
میت کو دفن کرتے وقت مٹی پر قل ہواللہ احد پڑھنا یا اینٹ پر کلمہ شریف لکھنا اور دفن کے بعد قبر پر اذان کہنا کیسا ہے؟ | 276 | |
قبر پر میت کا نام اور تاریخ وفات لکھنا کیسا ہے؟ | 276 | |
قبروں پر عرس کرنا، جھنڈا کھڑا کرنا،گلی کوچوں میں باجے بجانا کیسا ہے؟ | 277 | |
اونچے چبوتر جنوبی طرف بے شمار قبریں ہیں الخ؟ | 278 | |
میت کو قبر میں رکھ کر منکر نکیر کے سوال جواب بتانا جائز ہے یا نہیں؟ | 279 | |
قبرستان میں جوتا یا کھڑاؤں پہن کر چلنا کیسا ہے؟ | 279 | |
اگر کسی قبر میں مردہ کی ہڈی پائی جائے تو کیا کرے؟ | 280 | |
قبر پر ہاتھ اٹھا کر مردہ کے لیے دعا مانگنی جائز ہے یا نہیں؟ | 280 | |
مردے کو تابوت میں بند کرکے ایک جگہ سے دوسری جگہ دفن کرنا جائز ہے یا نہیں؟ | 280 | |
کوئی وصیت کرجائے کہ میری لاش کو لکڑی کے تابوت میں بند کرکے قبر میں رکھنا؟ | 281 | |
زیارت قبور کی ترکیب کیا ہے؟ | 281 | |
کیا قبرستان میں جوتا اُتار کر چلنا سنت ہے؟ | 281 | |
قبرستان میں دعائے مغفرت کا کیا حکم ہے؟ | 281 | |
زیارت قبور پر تعاقب؟ | 282 | |
قبر کی زیارت کو کس طرح جانا چاہیے؟ | 283 | |
قبر پر سبز شاخ یا سبز ٹہنی نصب کرنی جائز ہے یا نہیں؟ | 283 | |
حاجیوں پر زیارت قبر نبوی کا حرام یا مکروہ ہونا؟ | 283 | |
قبر پر مٹی ڈالتے وقت دعا کا پڑھنا الخ؟ | 284 | |
زیارت قبور کے وقت سورہ اخلاص وغیرہ پڑھ کر قبر میں رکھنا الخ؟ | ||
ڈھیلے مٹی پر سورہ اخلاص وغیرہ پڑھپ کر قبر میں رکھنا الخ؟ | ||
اذان قبر پر بعد دفن میت کے درست ہے یا نہیں؟ | 293 | |
بلند ہونا قبر کا ایک بالشت یا چار انگشت جائز ہے یا نہیں؟ | 294 | |
قبر کابوسہ لینا جائز ہے یا حرام | 295 | |
قبر کا طواف کرنا کیسا ہے؟ | 295 | |
مشکوٰۃ شریف کے باب الکرامات میں ابوالجوزاء سے روایت ہے الخ؟ | 296 | |
عورت مومنہ کو زیارت قبور مطابق سنت رخصت ہے یا نہیں؟ | 297 | |
جسے کوئی شخص پاک مقام تصور کرتا ہے وہاں اپنے مردے دفن کرنا کیسا ہے؟ | 302 | |
قبرپرستی کی ابتداء | 303 | |
زیارت قبور | 304 | |
قبر کو سجدہ کرنا کیا حکم رکھتا ہے؟ | 343 |