فتاویٰ سلفیہ

فتاویٰ سلفیہ

 

مصنف : محمد اسماعیل سلفی

 

صفحات: 192

 

دین اسلام جو اللہ رب العزت کا پسندیدہ دین ہے ۔جس کی اصلی روح قرآن اور حدیث ہیں۔ شرک و بدعات اور اوہام و خرافات اسلامی روح کے منافی ہیں۔ اسلام کی حقیقی اور اصلی روح کو برقرار رکھنے کے لئے ہر دور میں اللہ تعالیٰ نے ایسے بندے پیدا کئے، جنہوں نے نہ صرف دعوت و تبلیغ اور امر و نواہی کا فریضہ انجام دیا، بلکہ اس چشمہ صافی کی ہر طرح سے حفاظت بھی کرتے رہے۔اسلامی دعوت کے اہم عناصر میں ایک عناصر دین کے پچیدہ مسائل میں رہنمائی اور اس کی عقدہ کشائی بھی ہے۔ اس کا ایک اہم جزء فتویٰ نویسی بھی ہے۔برِّ صغیر پاک و ہند میں علمائے اہل حدیث کی علمی خدمات کے دائرہ میں ان کی فتویٰ نویسی بھی ایک اہم خدمت ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’ فتاویٰ سلفیہ‘‘ شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد اسماعیل کی ان شگفتہ و دل پذیر تحریروں کا مجموعہ ہے،جو سوال و جواب کی شکل میں جماعت کے مختلف پرچوں، خصوصا ’’الاعتصام‘‘ لاہور میں شائع ہوتے رہے ہیں۔جن کا تعلق روز مرّہ کی زندگی میں پیش آنے والے مسائل سے ہے اور ہر آدمی کے لئے اسے جاننا بہت ضروری ہے۔سلفی صاحب کی پیدائش 1895ء میں تحصیل وزیر آباد کے گاؤں ’’ ڈھونیکے ‘‘ میں ہوئی۔ 20 فروری 1968ء کو اس دنیا فانی سے رخصت ہوئے ۔ آپ بیک وقت مفسر، محدث، فقیہ، مؤرخ، ادیب اور محقق عالم دین تھے۔اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام سے نوازے۔ آمین۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر آئندہ ایڈیشن میں حسب ذیل تجاویز کو مد نظر رکھا جائے تو کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ بہت ساری جگہوں پر حوالہ جات ناقص ہیں، انھیں مکمل کیا جائے۔حوالہ جات کو فٹ

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 4
آں حضرت ﷺ کا نماز میں تصور 7
میلاد کی شرعی حیثیت 18
فتاویٰ ایک عالم دیوبند کے درس میں حضورﷺ کی تشریف آوری 22
حرمت مصاہرت 27
عدت کے دوران نکاح 31
زانی اور زانیہ کا نکاح 31
حقہ نوشی 32
عشر کی ادائیگی 34
میت کے لیے دعا کی شرعی حیثیت 35
مردہ کے کفن پر کلمہ یا عہد نامہ وغیرہ لکھنا 36
ملاقات کے وقت دست و پابوسی کی شرعی حیثیت 38
رؤیت ہلال اور مشینی آلات 42
عائلی قوانین اور جمعیت اہل حدیث 58
صحاح ستہ کے مؤلفین کے بارے میں سوال و جواب 65
اختلاف اور حدود ادب 69
نماز عیدین میں احناف کی اقتداء 75
کیا دیہات میں نماز جمعہ فرض ہے 77
داڑھی کتنی بڑی ہو 101
اہل حدیث کی اقتداء 114
حدیث ثلاثہ کذبات کی تحقیق 130
حسب اہل بیت 139
ہماری سرگزشت آئندہ تبلیغی مساعی گزشتہ 148
قابل ضبط کتابیں 171

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

احنافاسلاماسلامیاللہاہل حدیثتبصرہتبلیغحدیثخدماتدعادیندیوبندروحشرکعلمیعیدینفتاویٰفتویٰقرآنقوانینمسائلنظرنمازنماز جمعہہلال
Comments (0)
Add Comment