فتاویٰ حصاریہ ومقالات علمیہ جلد 4
مصنف : عبد القادر حصاروی
صفحات: 690
اسلام میں فتویٰ نویسی کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنا کہ بذات خود اسلام فتویٰ سے مراد پیش آمدہ مسائل اور مشکلات سےمتعلق دلائل کی روشنی میں شریعت کا وہ حکم ہے جو کسی سائل کےجواب میں کوئی عالم دین اور احکام شریعت کے اندر بصیرت رکھنے والا شخص بیان کرے فتویٰ پوچھنے اور فتویٰ دینے کاسلسلہ رسول ﷺکےمبارک دور سے چلا آرہا ہے برصغیر پاک وہند میں قرآن کی تفاسیر شروح حدیث، حواشی وتراجم کےساتھ فتویٰ نویسی میں بھی علمائے اہل کی کاوشیں لائق تحسین ہیں تقریبا چالیس کے قریب علمائے حدیث کے فتاوی ٰ کتابی صورت میں شائع ہو چکے ہیں زیر نظر فتاوی حصاریہ بھی اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔ الحمد للہ تقریبا 20 فتاوی ٰ جات کتا ب وسنت ویب سائٹ پر موجود ہیں۔مولاناعبدالقادر حصاروی اپنے علم اورتحقیق کے اعتبار سے اونچے مقام ومرتبے کے حامل عالم دین تھے انہوں نے مختلف دینی موضوعات پر بہت کچھ لکھا۔ ان کے مقالات وفتاویٰ بڑے مفصل اور تحقیقی ہوتے تھے اہل حدیث رسائل وجرائد مولانا حصاری کے فتاویٰ اور مقالات سےبھر ے پڑے ہیں بزرگ عالم دین مولانا محمد یوسف راجوالوی نے مولانا محمد ابراہیم خلیل﷾ سےمولانا حصاری کا فتاوی مرتب کروایا اور مولانا حصاروی کے نواسے پروفیسر ڈاکٹر عبد الرؤف ظفر﷾ نے اسے طباعت سے آراستہ کیا ہے اللہ تعالی مولاناکے حصاری کےدرجات بلند فرمائے اور فتاوی کے مرتبین اور ناشرین کی کاوشوں کو قبول فرمائے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
قرآن سے متعلقہ مسائل | ||
کیا نماز میں زبان سے نیت کے الفاظ پڑھنا جائز ہے ؟ | 8 | |
مدرک رکوع مدرک رکعت نہیں | 10 | |
مولوی عبداللہ کا رکوع کی رکعت میں ہیر پھیر | 23 | |
رکوع سے ملنے سے رکعت نہیں ہوتی | 29 | |
نماز میں جہری و سری دونوں ( طرح ) بسملہ پڑھنا جائز ہے | 36 | |
سورہ فاتحہ کی فضیلت اور مقلدین میں اس کی بے قدری | 41 | |
نماز میں ترتیب قرآن | 55 | |
نماز میں سورتوں کے تعین کا مسئلہ | 58 | |
رکوع کے مسائل | ||
نماز میں رکوع کے بعد ہاتھ باندھنا خلاف سنت ہے | 65 | |
مذاکرہ علمیہ بابت ارسال الیدین بعد الرکوع | 68 | |
درود شریف کے متعلقات | ||
قعد اولیٰ میں تشہد کے بعد درود پڑھنے کا مسئلہ | 73 | |
برھان حصاری بجواب تعاقب قاری | 76 | |
مسائل ثلاثہ میں تحقیق | 113 | |
نماز میں درود ’’ دوران قرات‘‘ | 120 | |
دفع مصیبت کے لیے درود پڑھانا | 126 | |
مستند اور صحیح درود سلام کون سا ہے؟ | 127 | |
سہو کا بیان | ||
سہو کے سجدے کب کئے جائیں | 134 | |
بھول کر پانچ رکعت نماز | 138 | |
کیا قعدہ اولیٰ میں بھول کر حرکت کرنے سے سجدہ سہو لازم ہے | 139 | |
دعا بعد الفریضہ | ||
نماز کے بعد دعا | 147 | |
تسبیح مروجہ پر ذکراللہ کرنے کا جواز | 157 | |
رکعات نماز وغیرہ پر مشتمل سوالات کے جوابات | 161 | |
نماز عشاء سے پہلے چار رکعت سنت ثابت نہیں؟ | 175 | |
جمعہ کے مسائل | ||
ابن مسعود ؓاور حنیفہ کا تقابل | 181 | |
مسئلہ اقامت جمعہ | 183 | |
اہل دیہات پر جمعہ | 185 | |
مستورات پر نماز جمعۃ المبارک | 224 | |
خطبہ جمعہ میں ادائیگی نماز | 229 | |
خطبہ سے پہلے منبر پر سلام کہنا | 237 | |
نماز احتیاطی | ||
احناف اور احتیاط الظہر | 244 | |
نماز میں احتیاطی | 248 | |
نماز قصر کے مسائل | ||
نماز قصر کے لیے کتنی مسافت شرط ہے | 265 | |
تعاقب پر فتویٰ قصر درسسرال | 269 | |
سفری نماز کی حضر میں ادائیگی | 276 | |
وتر کے مسائل | ||
ایک رکعت نماز شرع میں پائی جاتی ہے | 297 | |
تین رکعت وتر دو تشہد کے ساتھ پڑھنا ثابت نہیں | 305 | |
مسئلہ قضاء وتر کی تحقیق | 313 | |
نماز وتر پڑھنے کی کیفیت | 328 | |
قیام رمضان | 333 | |
ماہ رمضان المبارک کا قیام | 336 | |
تہجد اورتراویح ایک ہی نماز ہے | 347 | |
مسئلہ تراویح اور بزرگان احناف | 353 | |
مسئلہ تراویح پر مناظرہ | 406 | |
تحقیق مسائل تعاقب پر فتویٰ تراویح | 442 | |
مسئلہ تراویح و امامت نابالغ | 463 | |
جنازہ کے مسائل | 534 | |
تلقین میت | 534 | |
نماز جنازہ کے لیے منادی کا حکم | 536 | |
کیا مستورات گھروں میں نماز جنازہ پڑھ سکتی ہیں؟ | 553 | |
نماز جنازہ میں سورۃ فاتحہ پڑھنے کی تحقیق | 556 | |
جنازہ بالجہر کے بارہ میں | 591 | |
نماز جنازہ میں آمین آمین کہنا | 594 | |
قبروں پر اذان کہنا | 638 |