فتاوی ثنائیہ مدنیہ جلد1
مصنف : حافظ ثناء اللہ مدنی
صفحات: 890
شرعی احکام و مسائل سے متعلقہ استفسارات کا کتاب و سنت کی روشنی میں جواب دینا،فتوی کہلاتا ہے۔اردو زبان میں فتاویٰ پر بے شمار کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں۔زیر نظر فتاویٰ حضرۃ الاستاذ شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ خاں مدنی حفظہ اللہ کے قلم سے ہے۔آپ جماعت اہل حدیث کے اکابر مفتیوں میں شمار ہوتےہیں اور مجتہد زماں علامہ حافظ عبداللہ صاحب محدث روپڑی ؒ کے تلامذہ میں نمایاں مقام کے حامل ہیں۔آپ کے یہ فتاویٰ الاعتصام ،محدث میں شائع ہوتے رہے ہیں ،جنہیں کتابی صورت میں یکجا کر دیا گیا ہے۔تقریباً نوصد(900)صفحات پر مشتمل یہ عظیم الشان فتاوی کی پہلی جلد ہے ،جلد ہی مزید مجلدات بھی منظر عام پر آجائیں گی۔ان فتاویٰ کی امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں براہ راست کتاب و سنت سے استدلال کیا گیا ہے نیز فتوی دیتے ہوئے فقہ الواقع اور مقاصد شریعت کو بھی ملحوظ رکھا گیا ہے ،جس سے ان میں اعتدال و توازن کی جھلک واضح نظر آتی ہے بلا شبہ یہ عصر حاضر میں منہج اہل حدیث پر سب سے مستند فتاویٰ ہے۔اس جلد میں زیادہ تر ’عقائد‘سے متعلقہ فتوے ہیں تاہم دیگر فقہی مسائل بھی موجود ہیں،جن سے عوام و خواص یکساں مستفید ہو سکتے ہیں۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
کتاب العقائد | 67 | |
سخن ناشر | 69 | |
ابتدائیہ | 71 | |
عرض مرتب | 73 | |
امت مسلمہ کا اعزاز و امتیاز | 73 | |
وحی ورسالت کی ضرورت و اہمیت | 95 | |
اصول افتاء کی نشاندہی | 106 | |
فتوی ٰ کے اصلاحی و معاشرتی فوائد | 136 | |
نااہل لوگوں کے فتاویٰ کے معاشرتی ودینی نقصانات | 141 | |
نااہل مفتیوں کے فتاویٰ سے علمی ودینی نقصانات | 143 | |
مستفتی اور استفتاء | 148 | |
الافتاء | 157 | |
برصغیر کی چار اہم کتب فتاویٰ | 173 | |
بسم اللہ کی جگہ کچھ اور پڑھنا یا لکھنا | 181 | |
اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات | 183 | |
بیت اللہ شریف اور مساجد سے متعلقہ مسائل | 191 | |
قرآن مجید اور اسکے متعلقات | 203 | |
دعوت تبلیغ اور اسلام | 215 | |
دعا،اذکار اور أورادو وظائف | 225 | |
ملائکہ ،جنات اور شیاطین | 233 | |
قیامت،حساب و کتاب اور جنت الفردوس وغیرہ | 239 | |
شریعت،قضاء اور تقدیر وغیرہ | 253 | |
سیرت و شمائل و فضائل رسول اللہ ﷺ اور دیگر انبیاء کرام ؓ | 259 | |
العلم و العلماء | 289 | |
حدیث اور اصول حدیث | 293 | |
کتب احادیث اور ان کے متعلقات | 417 | |
بعض آیات اور احادیث کی تطبیق و توضیح | 421 | |
الأدیان والفرق اور عقائد وغیرہ | 427 | |
کفر،شرک و مشرکین | 509 | |
منکرین حدیث و سنت | 517 | |
تصاویر و تماثیل وغیرہ | 533 | |
حلال و حرام اور ان کے متعلقات | 545 | |
دم ،جادو،تعویذات اور توہمات و خیالات | 577 | |
انسانوں اور اشیاء کے نام متعین کرنے کی شرعی حیثیت | 589 | |
انسانی جسم و اعضاء سے متعلقہ مسائل | 595 | |
بدعات و رسومات | 597 | |
دور حاضر کے جدید مسائل اور ان کا شرعی حکم | 631 | |
قبروں اور قبرستان سے متعلقہ مسائل | 725 | |
تاریخی حالات و واقعات | 761 | |
حکومت،سیاست،قیادت و سیادت اور حکمران | 771 | |
معاشرتی و دیگر آداب | 779 | |
حقوق العباد اور معاشرتی برائیاں وغیرہ | 835 | |
نکاح اور اس کے متعلقات | 849 | |
جہاد وقتال | 853 | |
ناچ ،گانا،آلات موسیقی اور ان کے متعلقات | 855 | |
مسکرات و نشہ آور اشیاء اور ان کا شرعی حکم | 859 | |
گناہ ،جرائم اور ان کے متعلقات | 863 | |
متعلقات خواب اور تعبیر الرؤیا | 881 | |
موت اور اس کے متعلقات | 885 |