فرشتوں کا تعارف اور ان کی ذمہ داریاں

فرشتوں کا تعارف اور ان کی ذمہ داریاں

 

مصنف : عمر سلیمان الاشقر

 

صفحات: 170

 

ایمانیات میں سے ایک اہم عقیدہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کےفرشتوں کو تسلیم کیا جائے۔ فرشتے اللہ تعالیٰ کی ایک وہ لطیف اور نورانی مخلوق ہیں اور عام انسان انہیں نہیں دیکھ سکتے۔۔ فرشتے اللہ تعالیٰ کا پیغام اس کے مقبول بندوں تک پہنچانے کا فریضہ سرانجام دیتے ہیں۔ لیکن بعض کم فہم لوگ فرشتوں کے خارجی وجود کا انکار کرتے ہیں اور ان قرآنی آیات کی تلاوت جن میں فرشتوں کا ذکر ہے مجرد قوتوں کے طور پر کرتے ہیں۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ایسے تصورات گمراہی پر مبنی ہیں۔ ملائکہ احکامِ الٰہی کی تعمیل کرنے والی معزز مخلوق ہے۔ ان کے وجود اور ان سے متعلقہ تفصیلات کو ماننا ایمان بالملائکہ کہلاتا ہے۔ فرشتوں کی کوئی خاص صورت نہیں، صورت اور بدن ان کے حق میں ایسا ہے کہ جیسے انسانوں کیلئے ان کا لباس، اللہ تعالیٰ نے انھیں یہ طاقت دی ہے کہ جو شکل چاہیں اختیار کر لیں۔ ہاں قرآن شریف سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ان کے بازو ہیں، اس پر ہمیں ایمان رکھنا چاہیےکیونکہ فرشتوں پر ایمان رکھنا ایمان کا حصہ ہے یعنی ارکان ایمان میں سے ہے ۔اور ایمان بالغیب کے قبیل میں سے ہے ۔ اس لیے کوئی مسلمان بھی اس عقیدہ کا انکار نہیں کرسکتا۔ملائکہ کا انکار کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’فرشتوں کا تعارف اور ان کی ذمہ داریاں ‘‘ دیار عرب کے مشہور عالم دین شیخ عمر سلیمان الاشقر ﷾ کی فرشتوں کے متعلق تحریر شدہ عربی کتاب ’’ عالم الملائکہ الابرار‘‘ کا اردو ترجمہ ہے ۔فاضل مصنف نے قرآن وحدیث کےگلشن میں غوطہ زن ہوکر ملائکہ کےبارے میں بکھرے ہوئے موتیوں کویکجا کردیا ہے ۔مترجم کتاب محترم جناب محمد حسن ظاہر ی ﷾نےاردوداں طبقہ کے لیے عربی متن کی جاندار تسہیل اور ترجمانی کرتےہوئے مبہم ومشکل تعبیرات سے اجتناب کرتے ہوئے عبارات کو بہترین اسلوب میں ڈھال دیا ہے ۔ مفتی جماعت استاذ الاساتذہ مولاناابو الحسن مبشر احمدربانی ﷾ نے اس کتاب کی نظر ثانی کی ہے اور اس میں چند ایک مقامات پر مفید اضافہ جات کیے ہیں جس سے کتاب کی افادیت مزید دوچند ہوگئی ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کے مؤلف ، مترجم ،اور کتاب کی اشاعت میں شامل تمام احباب کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ہمیں فرشتوں کی دعاؤں کاحق دار بنائے اور ان کی لعنت سے محفوظ فرمائے ۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض مؤلف 13
عرض مترجم 15
عرض ناشر 17
تعریف ملائکہ اوران پر ایمان 19
فصل اول: ملائکہ کی صفات وبساط 21
بحث نمبر 1: ملائکہ کےاوصاف خلقیہ  اوران کےملحقات 21
مقصد نمبر 1: ملائکہ کامادہ خلقت اوروقت تخلیق 21
ملائکہ کودیکھنا 23
مقصد نمبر 2: ملائکہ کی عظمت تخلیق 24
حضرت جبریل ﷤ کی تخلیقی عظمت 24
حاملین عرش کی عظمت 27
مقصد نمبر 3: ملائکہ کی اہم خلقی صفات 28
(1)  ملائکہ کےپر 28
(2)  جمال ملائکہ 29
(3)  انسان اورملائکہ کی شکل وصورت میں مماثلت 32
(4)  ملائکہ کےدرمیان جسمانی تفاوت 30
(5)  وہ نراورمادہ کی صفت سےمتصف نہیں ہوتے 31
(6)  ملائکہ خورد نوش سے مرہیں 34
(7)  انہیں اکتاہٹ وتھکاوٹ نہیں ہوتی 35
(8)  مساکین ملائکہ (فرشتوں کےرہنے کی جگہیں) 36
(9)  تعداد ملائکہ 37
(10)                      اسماء ملائکہ (فرشتوں کےنام ) 38
جبریل ومیکائیل 38
اسرافیل 39
مالک 39
رضوان 40
منکر ونکیر 40
ہاروت وماروت 40
عزرائیل 41
رقیب عتید 41
(11)ملائکہ کی وفات 41
ملائکہ کی حیاداری 44
بحث نمبر 2: ملائکہ کااختیار وتصرف 45
شکل بدلنے کی طاقت رکھنا 45
ملائکہ کی تیزروی 48
ملائکہ کاعلم 49
ملائکہ کاباہم بحث وتکرار 49
ملائکہ کاتمام معاملات میں نظم وترتیب 52
ملائکہ کی پارسائی 53
فصل ثانی :ملائکہ کی عبادت 57
ملائکہ کےمزاج پر ایک نگاہ 57
ملائکہ کی قدرومنزلت 58
ملائکہ کی عبادت کےچند نمونے 60
تسبیحات ووظائف 60
صف بندی 61
ملائکہ کاحج 63
ملائکہ کاہیت الہیٰ سےلرزہ براندام ہونا 65
فصل ثالث : ملائکہ اورانسان 67
بحث نمبر :1 ملائکہ اورآدم ﷤ 67
ملائکہ کاانسان کی پیدائش کی حکمت کےمتعلق استفسار 67
ملائکہ کاآدم ﷤ کی پیدائش کےوقت سجدہ 68
ملائکہ اورآدم ﷤ کاآمناسامنا 68
آدم ؑ کیوفات کی گھڑی ملائکہ کاانہیں غسل دینا 69
بحث نمبر 2: ملائکہ اورآدم ﷤ کی ذریت 70
مقصد نمبر 1: انسان کی پیدا کرنےمیں ملائکہ کاکردار 70
مقصد نمبر 2: ملائکہ کی بنی آدم کےلیےدربانی 72
مقصد نمبر 3: انبیاء اوررسل کی طرف اللہ تعالیٰ کےسفیر 73
جس کےپاس فرشتہ آئے لازمی نہیں کہ وہ رسول یانبی ہو 75
رسول اللہ ﷺ کےپاس وحی کیسےنازل ہوتی تھی؟ 76
جبریل ﷤ کاکام محض احکام شریعت پہنچانے پر موقوف نہیں ہے 78
جبریل ﷤ کارسول اللہ ﷺ کی امامت کرانا 78
جبرائیل ﷤ کارسول اللہﷺ کودم کرنا 80
ملائکہ کےدیگر کام 80
اللہ تعالیٰ نےملائکہ میں سے رسول  کیونکر نہیں بھیجتے؟ 80
مقصدنمبر 4: بھلائی کی باتیں بندوں کےدلوں میں ڈالنا 82
مقصد نمبر 5: ملائکہ کاانسان کےاعمال صالحہ اوراعمال سیئہ کی دستاویز تیارکرنا 86
دائیں جانب والافرشتہ نیکیاں اوربائیں جانب والابدیاں قلمبند کرتاہے 89
کیاملائکہ دل کےارادےکوتحریر کرلیتےہیں؟ 89
ایک شبہ 91
بندوں کوکارخیرکی جانب راغب کرنا 91
مقصد نمبر 6: نبی آدم کوآمازئش کرنا 93
مقصد نمبر 7: انسانوں کی مدت حیات تمام ہونےپر ملائکہ کاان کاروحیں قبض کرنا 97
جان کنی کےعالم میں مومنین کوخوشخبری دینا 99
موسیٰ ؑ نےفرشتہ موت کی آنکھ پھوڑڈالی 99
ملائکہ کی انسان کےساتھ قبر،میدان حشراورعاقبت میں تعلق داری 102
بحث نمبر 3: ملائکہ اورمومنین 102
ملائکہ کی  مؤمنین کےساتھ الفت 103
مؤمن کی راہ راست کی طرف ہدایت کرنا 103
ملائکہ کامؤمنین کےلیےدعائے خیرکرنا 104
حالت طہارت میں سونے والے کےلیے دعائے رحمت کرنا 105
لوگوں کوبھلائی کی تلقین کرنےوالے پر 106
وہ لوگ  جونماز باجماعت اداکرنےکے انتظار میں بیٹھتےہیں 106
پہلی صف کی عظمت ورفعت 108
صف کو ملانے والوں کےلیے ملائکہ کادعائے رحمت کرنا 109
نماز کےبعد اپنی جگہ پر بیٹھنےوالوں کےلیےملائکہ کادعائے رحمت کرنا 109
نمازفجر اورعصر باجماعت اداکرنے والوں کےلیے ملائکہ کادعائے رحمت کرنا 109
جولوگ صفوں کےدرمیان کشادگی کوپر کرتےہیں 110
جولوگ سحری کھاتےہیں 11
جومریض کی بیمار پرسی کرتےہیں 112
کیاملائکہ کی دعائے رحمت کاہم پر اثر ہوتاہے 112
ملائکہ کامؤمنین کی دعا پر آمین کہنا 113
مریض اورمیت کےپاس کہی جانےوالی بات پرملائکہ کاآمین کہنا 114
ملائکہ کامومنین کےلیے دعائے مغفرت کرنا 114
مجالس علم اورحلقہ ذکر میں ملائکہ کی حاضری اوراہل مجلس کواپنے پروں سےگھیرنا 116
ملائکہ کاجمعہ میں حاضر ہونےوالوں کےنام درج کرنا 118
ملائکہ کانیکو کاربندوں کی کھوج لگانا 119
جب مومن قرآن پڑھتاہے توملائکہ نازل ہوتےہیں 120
ملائکہ رسول اللہﷺ تک آپ کی امت کاسلام پہنچاتےہیں 122
ملائکہ کامومنین کوخوشخبری سنانا 122
خواب میں ملائکہ کودیکھنا 124
ملائکہ مومنین کےشانہ باشانہ لڑتےہیں اوررزم حق وباطل میں ان کوثابت قدم رکھتےہیں 125
رسول اللہ ﷺ کی حفاظت کرنا 129
نیک بندوں کی حمایت ونصرت کرنااوران کےرنج والم کوزائل کرنا 130
ملائکہ کاصالحین کےجنازے میں حاضر ہونا 132
ملائکہ کاشہید پر اپنے پروں سےسایہ افگن ہونا 133
وہ ملائکہ جوتابوت لےکرآئے 133
دجال سےمکہ ومدینہ کادفاع کرنا 134
حضرت عیسٰی ﷤ کادوملائکہ کےہمراہ اترنا 136
ملائکہ ملک شام کواپنےپروں سےڈھانپے ہوئےہیں 136
ملائکہ کی موافقت میں کتنا اجروثواب ہے 137
مقصد نمبر 2: ملائکہ کی تکریم کےلیے مومن کی ذمہ داریاں 138
ملائکہ کونہ اذیت دینا 138
گناہوں سےگوشہ گیری اختیار کنا 140
ملائکہ اس چیز سےتکلیف محسوس کرتےہیں جس نےنبی آدم تکلیف محسوس کرتےہیں 141
دوران نماز دائیں طرف تھوکنے کی ممانعت 142
بحث نمبر 4: ملائکہ کاکفاراوربدکاروں کےساتھ معاملہ 144
کفارپر عذاب اتارنا 144
قوم لوط کو ہلاک کرنا 145
کفارپرلعنت 147
ملائکہ کی اس عورت پر لعنت جواپنےخاوند کاکہنا نہ مانے 148
ملائکہ کی اس پر لعنت جواپنے بھائی کی طرف لوہے سےاشارہ کرے 148
ملائکہ کی لعنت اس پر جواصحاب رسول اللہ ﷺ پر وشنام طرازی کرے 149
ملائکہ کی لعنت ان لوگوں پرجوحکم الہیٰ کےنفاذ میں رکاوٹ بنتےہیں 150
ملائکہ کی لعنت اس پر جوبدعتی کوپناہ دے 150
مدینہ پر ظلم کرنےوالوں اورانہیں ڈرانے والوں پر 151
باپ یامالک کی بجائے کسی اورکی طرف  نسبت کرنےوالے پر 152
مسلمان کی پناہ دہی توڑنے والے پر 152
تین قسم کےلوگوں کےلیے حضرت جبریل ﷤ کی بددعا 153
کفارکاملائکہ کودیکھنے کامطالبہ 154
فصل رابع :ملائکہ اوردیگر کائنات 155
ملائکہ کوہ 155
وہ ملائکہ جوبارش نباتات اوررزق پر متعین ہیں 157
فصل خامس : ملائکہ اورانسانوں کےدرمیان فضل وشرف کامقابلہ 161
اس مسئلہ میں اقوال 163
محل نزاع 163
ان لوگو ں کی حجت جوصالح بندوں کوملائکہ سےافضل گردانتےہیں 164
اس مسئلہ میں محققا نہ قول 186

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آیاتاحکاماردواردو ترجمہاسلاماسلامیاللہامامتانبیاءانسانتبصرہترجمہتعلیماتحقحکمتحیاتدعادینشریعتطہارتعربعربیعلمقرآنمسئلہمسلمانموتنظرنمازوحی
Comments (0)
Add Comment