فیض الباری ترجمہ فتح الباری پارہ 9,8,7
مصنف : محمد ابو الحسن سیالکوٹی
صفحات: 865
کتب حدیث میں جو مقام صحیح بخاری کو حاصل ہے کہ وہ کسی اور مجموعہ حدیث کے حصے میں نہیں آیا۔اس کتاب کی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ اب تک مختلف زبانوں میں اس کی سینکڑوں شرحیں اور حاشیے لکھے جا چکے ہیں۔زیر نظر شرح جو فیض الباری کے نام سے موسوم ہے مولانا محمد ابو الحسن سیالکوٹی کے قلم سے ہے۔مولانا سیالکوٹی ،شیخ الکل فی الکل سید نذیر حسین محدث دہلوی کے تلمیذ رشید تھے۔یہ کتاب پہلی مرتبہ 1870 میں شائع ہوئی اب اسے جدید انداز میں طبع کیا گیا ہے،جو شائقین کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔یہاں ایک بات کی وضاحت مناسب رہے گی کہ اس کتاب کے ٹائٹل پر یہ لکھا گیا ہے کہ یہ حافظ ابن حجر عسقلانی ؒ کی مشہور شرح بخاری فتح الباری کا ترجمہ ہے ۔لیکن عصی الاطلاق یہ بات امر واقعہ کے مطابق نہیں اصل میں یہ ایک مستقل شرح ہے جس میں فتح الباری کے علاوہ ارشاد الساری،کو اکب الدراری ،تیسیرالقاری،منح الباری ،توشیح اور عمدۃ القاری سمیت بعض دیگر کتب حدیث سے بھی استفادہ کیا گیا جیسا کہ اس کتاب کے صفحہ 6پر یہ تصریح موجود ہے۔لہذا اسے فتح الباری کا ترجمہ قرار دینا مناسب نہیں ہےالبتہ بعض مقامات پر فتح الباری کا لفظی ترجمہ دیا گیاہے۔بہر حال ادارہ اس عظیم الشان کتاب کو انٹرنیٹ پر پیش کر ہا ہے تاکہ ذوق علم رکھنے والے احباب اس سے مستفید ہو سکیں اور سلف کی خدمت حدیث سے امت کو روشناس کرایا جا سکے۔(یہ جلد بھی تین پاروں پر مشتمل ہے)۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
نیک مرد کو مزدور ٹھہرانے کے بیان میں | 620 | |
جنگ میں مزدور رکھنے کے بیان میں | 626 | |
عصر کی نماز تک اجارہ کرنے کے بیان میں | 631 | |
مزدور کی مزدوری نہ دینے کے گناہ کے بیان میں | 631 | |
سینگی لگانے والے کے خراج کے بیان میں | 645 | |
زانیہ عورتوں اور لونڈی کی کمائی کے بیان میں | 647 | |
حوالہ کے بیان میں | 651 | |
کتاب الکفالۃ | ||
ابدان وغیرہ کے ساتھ قرض اور دیون میں کفالہ کرنے کے بیان میں | 658 | |
میت کے قرض کے ضامن کے پھرنے کے ناجائز ہونے کے بیان میں | 664 | |
شریک کے وکیل بننے کے بیان میں | 671 | |
عورت کا نکاح میں امام کو وکیل بنانے کے بیان میں | 681 | |
حدود میں وکیل کرنے کے بیان میں | 687 | |
ابواب الحرث | ||
کھیتی بونے اور درخت لگانے کی فضیلت کے بیان میں جب اس سے کھایا جائے | 691 | |
کھیتی کے لیے کتا رکھنے کے بیان میں | 694 | |
یہود کے ساتھ کھیتی کرنے کے بیان میں | 705 | |
غیر آباد زمین کرنے کے بیان میں | 710 | |
کسی چیز کے بونے کے بیان میں | 721 | |
کتاب المساقات | ||
پانی پلانے کے بیان میں | 723 | |
کنویں کے بارہ میں جھگڑنا اور اس میں حکم کرنے کے بیان میں | 729 | |
نہروں کے بند کرنے کے بیان میں | 730 | |
لکڑی اور گھاس کی بیع کا بیان | 741 | |
کتاب ہے جھگڑوں کے بیان میں | ||
قرض دار کے حاضر کرنے اور مسلمان اور یہودی کی خصوصیت کے بیان میں | 776 | |
فسادی کے باندھنے کے بیان میں | 784 | |
تقاضا کرنے کے بیان میں | 786 | |
کتاب ہے گری پڑی چیز کے اٹھانے کے بیان میں | ||
گری پڑی چیز کے مالک کے نشان بتانے کے وقت اس چیز کو اس کے دے دینے کا بیان | 787 | |
جانور گم ہونے کے بیان میں | 789 | |
ابواب المظالم والقصاص | ||
ظلم اور غصب کےبیان میں | 807 | |
مظلوم کےمدد کرنے کے بیان میں | 811 | |
ظالم سے بدلہ لینے کے بیان میں | 812 | |
راستے میں شراب گرانے کے بیان میں | 827 | |
بغیر اجازت مالک کے لوٹنے کے بیان میں | 840 | |
جوڑنا کھجوروں کا درمیان دوشریکوں کے یہاں تک کہ اپنے ساتھی سے اجازت لے | 855 |