فیض الباری ترجمہ فتح الباری پارہ 6،5،4
مصنف : محمد ابو الحسن سیالکوٹی
صفحات: 850
کتب حدیث میں جو مقام صحیح بخاری کو حاصل ہے کہ وہ کسی اور مجموعہ حدیث کے حصے میں نہیں آیا۔اس کتاب کی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ اب تک مختلف زبانوں میں اس کی سینکڑوں شرحیں اور حاشیے لکھے جا چکے ہیں۔زیر نظر شرح جو فیض الباری کے نام سے موسوم ہے مولانا محمد ابو الحسن سیالکوٹی کے قلم سے ہے۔مولانا سیالکوٹی ،شیخ الکل فی الکل سید نذیر حسین محدث دہلوی کے تلمیذ رشید تھے۔یہ کتاب پہلی مرتبہ 1870 میں شائع ہوئی اب اسے جدید انداز میں طبع کیا گیا ہے،جو شائقین کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔یہاں ایک بات کی وضاحت مناسب رہے گی کہ اس کتاب کے ٹائٹل پر یہ لکھا گیا ہے کہ یہ حافظ ابن حجر عسقلانی ؒ کی مشہور شرح بخاری فتح الباری کا ترجمہ ہے ۔لیکن عصی الاطلاق یہ بات امر واقعہ کے مطابق نہیں اصل میں یہ ایک مستقل شرح ہے جس میں فتح الباری کے علاوہ ارشاد الساری،کو اکب الدراری ،تیسیرالقاری،منح الباری ،توشیح اور عمدۃ القاری سمیت بعض دیگر کتب حدیث سے بھی استفادہ کیا گیا جیسا کہ اس کتاب کے صفحہ 6پر یہ تصریح موجود ہے۔لہذا اسے فتح الباری کا ترجمہ قرار دینا مناسب نہیں ہےالبتہ بعض مقامات پر فتح الباری کا لفظی ترجمہ دیا گیاہے۔بہر حال ادارہ اس عظیم الشان کتاب کو انٹرنیٹ پر پیش کر ہا ہے تاکہ ذوق علم رکھنے والے احباب اس سے مستفید ہو سکیں اور سلف کی خدمت حدیث سے امت کو روشناس کرایا جا سکے۔(یہ جلد تین پاروں پر مشتمل ہے جس میں کتاب الحج تک کی احادیث کی شرح شامل ہے)۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
کافروں کی اولاد کا بیان | 618 | |
سوموار کے دن مرنے کی فضیلت | 624 | |
اچانک مرجانے کا بیان | 625 | |
حضرت ﷺ اور ابوبکر ؓاور عمر ؓکی قبر کا بیان | 626 | |
مردوں کو برا کہنا درست نہیں | 631 | |
کتاب الزکاۃ | ||
زکوۃ کے واجب ہونے کے بیان میں | 633 | |
زکوۃ دینے پر بیعت کرنے کا بیان | 638 | |
زکوۃ کے نہ دینے والے کے گناہ کا بیان | 638 | |
ظاہر کر کے زکوۃ کرنے کا بیان | 655 | |
مالدار کو خیرات دینے کا بیان | 656 | |
نہیں کامل صدقہ مگر جو کہ مالداری سے ہو | 660 | |
دے کر احسان جتانے والے کا بیان | 662 | |
صدقہ میں جلدی کرنے کا بیان | 663 | |
ہر مسلمان پر صدقہ ہے | 672 | |
کتاب الحج | ||
حج کے واجب ہونے اوراس کی فضیلت کا بیان | 738 | |
اونٹ کے پالان پر حج کرنے کا بیان | 740 | |
مقبول حج کی فضیلت کا بیان | 741 | |
احرام باندھنے کی جگہوں کا بیان | 742 | |
مکے والے حج اور عمرے کا احرام کس جگہ سے باندھیں | 744 | |
مدینے والوں کے احرام باندھنے کی جگہ کا بیان | 746 | |
نجدوالے کس جگہ سے احرام باندھیں؟ | 747 | |
مبارک نالے کا بیان | 750 | |
لبیک کہنے کا بیان | 762 | |
قبلے کی طرف منہ کر کے لبیک کہنا | 764 | |
حج کرنے والے تین قسم پر ہیں | 772 | |
زمین حرم کی فضیلت | 790 | |
مکے کے گھروں کا وارث کرنا اور بیچنا درست ہے | 791 | |
پیغمبر ﷺ مکے میں کس جگہ اترے؟ | 793 | |
کعبے کے لباس کے خرچ کرنے کا بیان | 797 | |
حجر اسود کا بیان | 801 | |
کعبے کے اندر نماز پڑھنے کا بیان | 803 | |
پہلے طواف کے حجر اسود کو چومے | 806 | |
حجر اسود کے چومنے کا بیان | 810 | |
طواف میں کلام کرنا درست ہے | 815 | |
حاجیوں کو پانی پلانا مستحب ہے | 824 | |
چاہ زمزم کابیان | 826 | |
قارن کے طواف کا بیان | 827 | |
صفا مروہ کے بیچ دوڑنا واجب ہے | 831 | |
صفا مروہ کے دوڑنے کابیان | 834 | |
آٹھویں ذی الحجہ کو ظہر کی نماز کہاں پڑھے؟ | 841 |