فیض الباری ترجمہ فتح الباری پارہ 30,29,28
مصنف : محمد ابو الحسن سیالکوٹی
صفحات: 832
کتب حدیث میں جو مقام صحیح بخاری کو حاصل ہے کہ وہ کسی اور مجموعہ حدیث کے حصے میں نہیں آیا۔اس کتاب کی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ اب تک مختلف زبانوں میں اس کی سینکڑوں شرحیں اور حاشیے لکھے جا چکے ہیں۔زیر نظر شرح جو فیض الباری کے نام سے موسوم ہے مولانا محمد ابو الحسن سیالکوٹی کے قلم سے ہے۔مولانا سیالکوٹی ،شیخ الکل فی الکل سید نذیر حسین محدث دہلوی کے تلمیذ رشید تھے۔یہ کتاب پہلی مرتبہ 1870 میں شائع ہوئی اب اسے جدید انداز میں طبع کیا گیا ہے،جو شائقین کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔یہاں ایک بات کی وضاحت مناسب رہے گی کہ اس کتاب کے ٹائٹل پر یہ لکھا گیا ہے کہ یہ حافظ ابن حجر عسقلانی ؒ کی مشہور شرح بخاری فتح الباری کا ترجمہ ہے ۔لیکن عصی الاطلاق یہ بات امر واقعہ کے مطابق نہیں اصل میں یہ ایک مستقل شرح ہے جس میں فتح الباری کے علاوہ ارشاد الساری،کو اکب الدراری ،تیسیرالقاری،منح الباری ،توشیح اور عمدۃ القاری سمیت بعض دیگر کتب حدیث سے بھی استفادہ کیا گیا جیسا کہ اس کتاب کے صفحہ 6پر یہ تصریح موجود ہے۔لہذا اسے فتح الباری کا ترجمہ قرار دینا مناسب نہیں ہےالبتہ بعض مقامات پر فتح الباری کا لفظی ترجمہ دیا گیاہے۔بہر حال ادارہ اس عظیم الشان کتاب کو انٹرنیٹ پر پیش کر ہا ہے تاکہ ذوق علم رکھنے والے احباب اس سے مستفید ہو سکیں اور سلف کی خدمت حدیث سے امت کو روشناس کرایا جا سکے۔(یہ جلد بھی تین پاروں پر مشتمل ہے)۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
اللہ تعالیٰ کا فرمانا آنحضرت ﷺ سے کہ تیرا کچھ اختیار نہیں | 578 | |
اللہ تعالیٰ کے اس قول کا بیان کہ آجمی بڑا جھگڑالو ہے | 579 | |
جب حاکم اجتہاد کرکے ثواب کو پہنچے یا غلطی کرے تواس کو ثواب ملنے کا بیان | 586 | |
اس شخص پر حجت قائم کرنا جس نےکہا نبی ﷺ کے احکام ظاہر تھے | 589 | |
حضرت ﷺ کا فرمانا کہ اہل کتاب سے کچھ نہ پوچھو | 602 | |
اختلاف کا مکروہ ہونا | 605 | |
اللہ تعالیٰ کا فرمانا ان کا کام آپس میں مشورے سے ہوتا ہے | 609 | |
کتاب التوحید والرد علی الجہیۃ | ||
آنحضرت ﷺ کا اپنی امت کو توحید کی طرف بلانا | 617 | |
بیان اس آیت کا کہ اللہ کو پکارو یا رحمن کو جس کو پکاروگا بہتر ہوگا | 627 | |
اللہ تعالیٰ نے فرمایا میں بہت روزی دینے والا ہوں صاحب قوت کا | 630 | |
مقلب القلوب کا بیان | 649 | |
اللہ تعالیٰ کے ننانویں نام ہیں ایک کم سو | 650 | |
اللہ تعالیٰ کی ذات وصفات واسماء کے متعلق جو کچھ احادیث میں آیا ہے | 655 | |
آسمان وزمین وغیرہ مخلوق کے پیدا کرنے کا بیان | 716 | |
مشیت اور ارداہ کا بیان | 725 | |
قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کا انبیاء وغیرہم سے کلام کرنا | 756 | |
رب تعالیٰ کا اہل جنت سے کلام کرنا | 771 | |
ذکر کرنا اللہ تعالیٰ کا ساتھ امر کے اور ذکر کرنا بندون کاساتھ دعا اورتصریح کے | 773 | |
حضرت ﷺ کا اپنے رب سے ذکر دعا کرنا | 798 | |
فاجر اور منافق کا قرآن پڑھنا اس کے گلے سے آگے نہیں بڑھتا | 820 |