فیض الباری ترجمہ فتح الباری پارہ 27,26,25
مصنف : محمد ابو الحسن سیالکوٹی
صفحات: 855
کتب حدیث میں جو مقام صحیح بخاری کو حاصل ہے کہ وہ کسی اور مجموعہ حدیث کے حصے میں نہیں آیا۔اس کتاب کی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ اب تک مختلف زبانوں میں اس کی سینکڑوں شرحیں اور حاشیے لکھے جا چکے ہیں۔زیر نظر شرح جو فیض الباری کے نام سے موسوم ہے مولانا محمد ابو الحسن سیالکوٹی کے قلم سے ہے۔مولانا سیالکوٹی ،شیخ الکل فی الکل سید نذیر حسین محدث دہلوی کے تلمیذ رشید تھے۔یہ کتاب پہلی مرتبہ 1870 میں شائع ہوئی اب اسے جدید انداز میں طبع کیا گیا ہے،جو شائقین کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔یہاں ایک بات کی وضاحت مناسب رہے گی کہ اس کتاب کے ٹائٹل پر یہ لکھا گیا ہے کہ یہ حافظ ابن حجر عسقلانی ؒ کی مشہور شرح بخاری فتح الباری کا ترجمہ ہے ۔لیکن عصی الاطلاق یہ بات امر واقعہ کے مطابق نہیں اصل میں یہ ایک مستقل شرح ہے جس میں فتح الباری کے علاوہ ارشاد الساری،کو اکب الدراری ،تیسیرالقاری،منح الباری ،توشیح اور عمدۃ القاری سمیت بعض دیگر کتب حدیث سے بھی استفادہ کیا گیا جیسا کہ اس کتاب کے صفحہ 6پر یہ تصریح موجود ہے۔لہذا اسے فتح الباری کا ترجمہ قرار دینا مناسب نہیں ہےالبتہ بعض مقامات پر فتح الباری کا لفظی ترجمہ دیا گیاہے۔بہر حال ادارہ اس عظیم الشان کتاب کو انٹرنیٹ پر پیش کر ہا ہے تاکہ ذوق علم رکھنے والے احباب اس سے مستفید ہو سکیں اور سلف کی خدمت حدیث سے امت کو روشناس کرایا جا سکے۔(یہ جلد بھی تین پاروں پر مشتمل ہے)۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
نفخ صور کا بیان | 520 | |
اللہ تعالیٰ زمین کو مٹھی میں کرے گا | 526 | |
آدمیوں کا حشر کس طرح ہوگا؟ | 531 | |
قیامت کے دن قصاص کے واقع ہونے کا بیان | 550 | |
ستر ہزار آدمی بلا حساب جنت میں داخل ہوں گے | 562 | |
بہشت اور دوزخ کی صفت | 571 | |
حوض کوثر کا بیان | 614 | |
کتاب القدر | ||
بیان اس امر کا کہ قلم اللہ تعالی کے علم پر خشک ہو گیاہے | 637 | |
لا حول کا بیان | 647 | |
معصوم وہ ہے جس کو اللہ بچائے | 648 | |
بدبختی اور بری تقدیر کے ملنے سے پناہ مانگنے کا بیان | 659 | |
کتاب الایمان والنذور | ||
حضرت ﷺ کے قول وایم اللہ کا بیان | 667 | |
اس امر کا بیان کہ اپنے باپوں کی قسمیں نہ کھانی چاہیے | 679 | |
اسلام کے سوا ئے کسی اور ملت کی قسم کھانا | 688 | |
بھولے بسرے قسم توڑبیٹھے تو اس پر کفارہ واجب ہے یا نہیں؟ | 700 | |
قسم میں نیت کرنے کا بیان | 725 | |
جب نذر اورتوبہ کے طور پر اپنا مال ہدیہ بھیجے تو اس کا کیا حکم ہے؟ | 726 | |
جب حرام کرے طعام کو | 728 | |
طاعت اور عبادت کی نذر ماننا | 736 | |
جو شخص مرجائے اور اس پر نذر ہو تو کیا کیا جائے؟ | 739 | |
قسموں کے کفاروں کا بیان | 749 | |
قسموں میں استثناء کرنے کا بیان | 760 | |
قسم توڑنے سے پہلے اور پیچھے کفارہ دینا | 764 | |
کتاب الفرائض | ||
علم میراث کا سیکھنا | 771 | |
میراث بیٹے کی اپنے باپ اور اپنی ماں سے | 778 | |
بیٹوں کی میراث | 781 | |
پوتے کی میراث کا بیان جب میت کا بیٹا نہ ہو | 783 | |
میراث پوتے کی بیٹے کے ساتھ | 784 | |
میراث عورت کی ساتھ اولاد کے | 789 | |
بھائیوں اور بہنوں کی میراث کابیان | 791 | |
لعان کرنے والی عورت کی میراث کا بیان | 796 | |
لڑکا صاحب فراش کا ہے | 798 | |
سائبہ کی میراث کا بیان | 804 | |
حق ولاء سے عورتوں کو کیا میراث ملتی ہے؟ | 810 | |
قیدی می میراث کا بیان | 812 | |
باپ کے سوا کسی اور سے نسب کا رشتہ کرنا | 816 | |
جب عورت بیٹے کا دعویٰ کرے | 817 | |
قیافہ شناس کا بیان | 818 | |
کتاب الحدود | ||
جو ڈرایا جاتاہے حدود سے | 820 | |
زنا اور شراب خوری کی حد | 820 | |
چھڑیوں اور جوتوں سے مارنا | 825 | |
چوری کے وقت چور کا کیا حال ہوتاہے؟ | 834 | |
نام لیے بغیر چور کو لعنت کرنا جائز ہے | 834 | |
حدوں کا قائم کرنا اور اللہ تعالیٰ کی حرمتوں کا بدلہ لینا | 837 | |
شریف اور کمینہ پر حد کا قائم کرنا | 838 | |
جب حاکم کے پاس حد کا مرافعہ ہو چکے تو سفارش کرنی مکروہ ہے | 838 | |
چور کی توبہ کا بیان | 848 |