فیض الباری ترجمہ فتح الباری پارہ 18,17,16

فیض الباری ترجمہ فتح الباری پارہ 18,17,16

 

مصنف : محمد ابو الحسن سیالکوٹی

 

صفحات: 690

 

کتب حدیث میں جو مقام صحیح بخاری کو حاصل ہے کہ وہ کسی اور مجموعہ حدیث کے حصے میں نہیں آیا۔اس کتاب کی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ اب تک مختلف زبانوں میں اس کی سینکڑوں شرحیں اور حاشیے لکھے جا چکے ہیں۔زیر نظر شرح جو فیض الباری کے نام سے موسوم ہے مولانا محمد ابو الحسن سیالکوٹی کے قلم سے ہے۔مولانا سیالکوٹی ،شیخ الکل فی الکل سید نذیر حسین محدث دہلوی کے تلمیذ رشید تھے۔یہ کتاب پہلی مرتبہ 1870 میں شائع ہوئی اب اسے جدید انداز میں طبع کیا گیا ہے،جو شائقین کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔یہاں ایک بات کی وضاحت مناسب رہے گی کہ اس کتاب کے ٹائٹل پر یہ لکھا گیا ہے کہ یہ حافظ ابن حجر عسقلانی ؒ کی مشہور شرح بخاری فتح الباری کا ترجمہ ہے ۔لیکن عصی الاطلاق یہ بات امر واقعہ کے مطابق نہیں  اصل میں یہ ایک مستقل شرح ہے جس میں فتح الباری کے علاوہ ارشاد الساری،کو اکب الدراری ،تیسیرالقاری،منح الباری ،توشیح اور عمدۃ القاری سمیت بعض دیگر کتب حدیث سے بھی استفادہ کیا گیا جیسا کہ اس کتاب کے صفحہ 6پر یہ تصریح موجود ہے۔لہذا اسے فتح الباری کا ترجمہ قرار دینا مناسب نہیں ہےالبتہ بعض مقامات پر فتح الباری کا لفظی ترجمہ دیا گیاہے۔بہر حال ادارہ اس  عظیم الشان کتاب کو انٹرنیٹ پر پیش کر ہا ہے تاکہ ذوق علم رکھنے والے احباب اس سے مستفید ہو سکیں اور سلف کی خدمت حدیث سے امت کو روشناس کرایا جا سکے۔(یہ جلد بھی تین پاروں پر مشتمل ہے)۔
 

عناوین صفحہ نمبر
حجۃ الوداع کا بیان 430
جنگ تبوک کا بیان اور اسی کا نام جنگ عسرت ہے 443
کعب بن مالک کی حدیث 447
آنحضرت ﷺ کا حجر یعنی قوم ثمود کے مقام میں اترنا 463
آنحضرت ﷺ کی بیماری اور وفات کا بیان 470
آنحضرت ﷺ کے سال وفات کا بیان 499
کتاب التفسیر
فاتحہ الکتاب کی تفسیر میں جو کچھ وارد ہوا 505
غیر المغضوب علیہم کا بیان 509
سورہ البقرۃ
وعلم آدم الاسماء کلہا کی تفسیر۔آیت آمن الرسول بما انزل الیہ تک 510۔568
سورۃ آل عمران
آیت والی اعیذہا بک وذریتہا  سے آیت ربنا اتنا سمعنا منادیا ینادی فلایمان کا بیان 574۔601
سورۃ اللناء
آیت وان خفتم الا تقسطوا فی الیتامی فانکحوا یسطعونک قل اللہ یفتیکم فی الکلالۃ کی تفسیر 603۔634
سورۃ المائدۃ
آیت الیوم اکملت لکم دینکم کے بیان سےآیت وان تعذبہم عبادت کی تفسیر 636۔654
سورۃ الانعام
آیت وعندہ مفاتح الغیب کے بیان سےآیت لا ینفع نفس ایمانہا کی تفسیر 657۔663
سورۃ الأعراف
آیت انما حرم ربی الفواحش کے بیان سےآیت خذ العفو وامر بالمعروف کا بیان 668۔672
سورۃ الانفال
آیت یسئلونک عن الانفال کے بیان سےآیت لأن خفف اللہ عنکم وعلم فان فیکم ضعفا تک 674۔681

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
17 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اللہانٹرنیٹبخاریترجمہتفسیرحدیثسلفصحیح بخاریعلمنظر
Comments (0)
Add Comment