فیض الباری ترجمہ فتح الباری پارہ 15,14,13

فیض الباری ترجمہ فتح الباری پارہ 15,14,13

 

مصنف : محمد ابو الحسن سیالکوٹی

 

صفحات: 685

 

کتب حدیث میں جو مقام صحیح بخاری کو حاصل ہے کہ وہ کسی اور مجموعہ حدیث کے حصے میں نہیں آیا۔اس کتاب کی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ اب تک مختلف زبانوں میں اس کی سینکڑوں شرحیں اور حاشیے لکھے جا چکے ہیں۔زیر نظر شرح جو فیض الباری کے نام سے موسوم ہے مولانا محمد ابو الحسن سیالکوٹی کے قلم سے ہے۔مولانا سیالکوٹی ،شیخ الکل فی الکل سید نذیر حسین محدث دہلوی کے تلمیذ رشید تھے۔یہ کتاب پہلی مرتبہ 1870 میں شائع ہوئی اب اسے جدید انداز میں طبع کیا گیا ہے،جو شائقین کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔یہاں ایک بات کی وضاحت مناسب رہے گی کہ اس کتاب کے ٹائٹل پر یہ لکھا گیا ہے کہ یہ حافظ ابن حجر عسقلانی ؒ کی مشہور شرح بخاری فتح الباری کا ترجمہ ہے ۔لیکن عصی الاطلاق یہ بات امر واقعہ کے مطابق نہیں  اصل میں یہ ایک مستقل شرح ہے جس میں فتح الباری کے علاوہ ارشاد الساری،کو اکب الدراری ،تیسیرالقاری،منح الباری ،توشیح اور عمدۃ القاری سمیت بعض دیگر کتب حدیث سے بھی استفادہ کیا گیا جیسا کہ اس کتاب کے صفحہ 6پر یہ تصریح موجود ہے۔لہذا اسے فتح الباری کا ترجمہ قرار دینا مناسب نہیں ہےالبتہ بعض مقامات پر فتح الباری کا لفظی ترجمہ دیا گیاہے۔بہر حال ادارہ اس  عظیم الشان کتاب کو انٹرنیٹ پر پیش کر ہا ہے تاکہ ذوق علم رکھنے والے احباب اس سے مستفید ہو سکیں اور سلف کی خدمت حدیث سے امت کو روشناس کرایا جا سکے۔(یہ جلد بھی تین پاروں پر مشتمل ہے)۔
 

عناوین صفحہ نمبر
مناقب انصار 512
قول آنحضر ت ﷺ کہ اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں بھی انصار سے ایک مرد ہوتا 514
برادری گرداننے مہاجر اور انصار کو 515
محبت انصار کی 517
تابعدار انصار اور آزاد کردہ غلام کے بیان میں 519
انصار کے گھروں کی فضیلت 519
دعا انصار اور مہاجرین کو 522
سعد بن معاذ ؓکے مناقب 527
بیان بنا کعبہ شریفہ 551
بیان ایام جاہلیت 553
حضرت ﷺ کے پیغمبر ہونے کا بیان 567
چاند کے پھٹ جانے کا بیان 584
حبشہ یک ہجرت کا بیان 589
نجاشی بادشاہ حبشہ کے فوت ہونے کا بیان 594
ابو طالب کے قصہ کا بیان 597
معراج کا بیان 603
باب ہے بیان میں تاریخ کے 663
کیفیت برادری کروانے کے حضرت ﷺ کی اپنے اصحاب کے اندر 671
باب بلا ترجمہ 673
آنحضرت ﷺ کے پاس یہود کا آنا جب آپ ﷺ مدینے تشریف لائے 675
سلمان فارسی ؓکے اسلام لانے کابیان 678

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
17 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اسلامانٹرنیٹبخاریپیغمبرتاریخترجمہحدیثسلفصحیح بخاریعلمفارسینظریہود
Comments (0)
Add Comment