فیض الباری ترجمہ فتح الباری پارہ 3،2،1
مصنف : محمد ابو الحسن سیالکوٹی
صفحات: 915
کتب حدیث میں جو مقام صحیح بخاری کو حاصل ہے کہ وہ کسی اور مجموعہ حدیث کے حصے میں نہیں آیا۔اس کتاب کی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ اب تک مختلف زبانوں میں اس کی سینکڑوں شرحیں اور حاشیے لکھے جا چکے ہیں۔زیر نظر شرح جو فیض الباری کے نام سے موسوم ہے مولانا محمد ابو الحسن سیالکوٹی کے قلم سے ہے۔مولانا سیالکوٹی ،شیخ الکل فی الکل سید نذیر حسین محدث دہلوی کے تلمیذ رشید تھے۔یہ کتاب پہلی مرتبہ 1870 میں شائع ہوئی اب اسے جدید انداز میں طبع کیا گیا ہے،جو شائقین کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔یہاں ایک بات کی وضاحت مناسب رہے گی کہ اس کتاب کے ٹائٹل پر یہ لکھا گیا ہے کہ یہ حافظ ابن حجر عسقلانی ؒ کی مشہور شرح بخاری فتح الباری کا ترجمہ ہے ۔لیکن عصی الاطلاق یہ بات امر واقعہ کے مطابق نہیں اصل میں یہ ایک مستقل شرح ہے جس میں فتح الباری کے علاوہ ارشاد الساری،کو اکب الدراری ،تیسیرالقاری،منح الباری ،توشیح اور عمدۃ القاری سمیت بعض دیگر کتب حدیث سے بھی استفادہ کیا گیا جیسا کہ اس کتاب کے صفحہ 6پر یہ تصریح موجود ہے۔لہذا اسے فتح الباری کا ترجمہ قرار دینا مناسب نہیں ہےالبتہ بعض مقامات پر فتح الباری کا لفظی ترجمہ دیا گیاہے۔بہر حال ادارہ اس عظیم الشان کتاب کو انٹرنیٹ پر پیش کر ہا ہے تاکہ ذوق علم رکھنے والے احباب اس سے مستفید ہو سکیں اور سلف کی خدمت حدیث سے امت کو روشناس کرایا جا سکے۔(یہ جلد پہلے تین پاروں پر مشتمل ہے جس میں کتاب الاذان تک کی احادیث کی شرح شامل ہے)۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
وقت پر نماز کی فضیلت | 650 | |
نماز کے وقت کو نکالنا | 653 | |
نمازی اپنے رب سے کلام کرتا ہے | 654 | |
ظہر کا وقت زوال سے ہے | 659 | |
ظہر کو عصر تک تاخیر کرنا جائز ہے | 663 | |
نماز عصر کے وقت کا بیان | 665 | |
نماز شام کے وقت کا بیان | 681 | |
وقت عشاء کا اور فضیلت | 687 | |
عشاء سے اول سونا منع ہے | 689 | |
نماز فجر کے بعد نماز پڑھنا | 699 | |
عصر کے بعد قضا پڑھنا | 704 | |
قضا کے واسطے اذان | 708 | |
عشاء کے بعد بات چیت مکروہ ہے | 714 | |
اذان کے بیان میں | ||
بعد تکبیر کے کلام ضروری جائز ہے | 758 | |
فضیلت نماز جماعت کی | 761 | |
تفصیل پچیس فضائل جماعت | 770 | |
دو آدمی سے زیادہ جماعت ہے | 770 | |
حد مریض کی جماعت کے لیے | 775 | |
بارش اور بیماری میں گھر میں نماز جائز ہے | 778 | |
علم اور بزرگی والے مستحق امامت ہیں | 785 | |
امام سے پہلے سجدے سے سر اٹھانا | 801 | |
امام قراءت ہلکی کرے | 813 | |
امام کے رونے کا کیا حکم ہے؟ | 822 | |
گناہ اس کا جو صف سیدھی نہ کرے | 827 | |
صف میں کندھے سے کندھا قدم سے قدم ملانا چاہیے | 827 | |
تنہا عورت کو صف کا حکم ہے | 829 | |
امام اور مسجد کے دائیں طرف کابیان | 830 | |
رات کی نماز کا بیان | 832 | |
رفع یدین میں کہاں تک ہاتھ اٹھائے | 840 | |
جب دو رکعتیں پڑھ کر کھڑا ہو تب بھی رفع یدین کرے | 841 | |
قرآن کی قراءت ہر حال میں امام او رمقتدیوں پر واجب ہے | 852 | |
امام کا آمین کو پکار کر کہنا | 878 | |
صف سے دورکوع کرنا | 885 | |
حدرکوع پورا کرنے کی | 890 | |
رکوع میں دعا کرنے کے بیان | 893 | |
دعائے قنوت کا بیان | 895 | |
سات ہڈیوں پر سجدہ کرنے کا بیان | 905 | |
ناک پر سجدہ کرنا کیچڑ میں اور سوائے کیچڑ کے | 908 |