فیض الباری ترجمہ فتح الباری پارہ 12,11,10

فیض الباری ترجمہ فتح الباری پارہ 12,11,10

 

مصنف : محمد ابو الحسن سیالکوٹی

 

صفحات: 730

 

کتب حدیث میں جو مقام صحیح بخاری کو حاصل ہے کہ وہ کسی اور مجموعہ حدیث کے حصے میں نہیں آیا۔اس کتاب کی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ اب تک مختلف زبانوں میں اس کی سینکڑوں شرحیں اور حاشیے لکھے جا چکے ہیں۔زیر نظر شرح جو فیض الباری کے نام سے موسوم ہے مولانا محمد ابو الحسن سیالکوٹی کے قلم سے ہے۔مولانا سیالکوٹی ،شیخ الکل فی الکل سید نذیر حسین محدث دہلوی کے تلمیذ رشید تھے۔یہ کتاب پہلی مرتبہ 1870 میں شائع ہوئی اب اسے جدید انداز میں طبع کیا گیا ہے،جو شائقین کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔یہاں ایک بات کی وضاحت مناسب رہے گی کہ اس کتاب کے ٹائٹل پر یہ لکھا گیا ہے کہ یہ حافظ ابن حجر عسقلانی ؒ کی مشہور شرح بخاری فتح الباری کا ترجمہ ہے ۔لیکن عصی الاطلاق یہ بات امر واقعہ کے مطابق نہیں  اصل میں یہ ایک مستقل شرح ہے جس میں فتح الباری کے علاوہ ارشاد الساری،کو اکب الدراری ،تیسیرالقاری،منح الباری ،توشیح اور عمدۃ القاری سمیت بعض دیگر کتب حدیث سے بھی استفادہ کیا گیا جیسا کہ اس کتاب کے صفحہ 6پر یہ تصریح موجود ہے۔لہذا اسے فتح الباری کا ترجمہ قرار دینا مناسب نہیں ہےالبتہ بعض مقامات پر فتح الباری کا لفظی ترجمہ دیا گیاہے۔بہر حال ادارہ اس  عظیم الشان کتاب کو انٹرنیٹ پر پیش کر ہا ہے تاکہ ذوق علم رکھنے والے احباب اس سے مستفید ہو سکیں اور سلف کی خدمت حدیث سے امت کو روشناس کرایا جا سکے۔(یہ جلد بھی تین پاروں پر مشتمل ہے)۔
 

عناوین صفحہ نمبر
رمضان میں سفر کرنا درست ہے 504
بادشاہ کی اطاعت مقدار طاقت کے واجب ہے 510
حضرت ﷺ کے جھنڈے کے بیان میں 520
جہاد میں سفر کا خرچ اٹھانا 527
عورت کو اس کے بھائی کے پیچھے سوار کرنا 528
رکاب پکڑنے کے بیان میں 530
تنہا چلنے کا بیان 538
ماں باپ کی اجازت سے جہاد کرنا 540
جاسوس کے بیان میں 544
لڑائی میں لڑکوں کو مارنے کا بیان 551
لڑائی میں عورتوں کو مارنے کا حکم 552
اللہ کے عذاب کے ساتھ عذاب نہ کیا جائے 552
لڑائی میں جھوٹ بولنے کا حکم 565
مشرکین سے فدیہ لینے کا بیان 580
ایلچیوں کو انعام دینے کا بیان 583
حضرت ﷺ  کا یہودیوں سے کہنا کہ اسلام لاؤ تاکہ سلامت رہو 589
دشمن پر غالب ہو کر تین دن ان کے میدان میں ٹھہرنا 597
غنیمت میں خیانت کرنے کا بیان 602
فتح کی خوشخبری دینے کا بیان 606
غازیوں کے استقبال کا بیان 610
جہاد سے لوٹتے وقت کیا کہنا چاہیے 610
جب سفر سے آئے تو نماز پڑھے 612
خمس کے فرض کے بیان میں
خمس کا ادا کرنا دین میں سے ہےیعنی دین کا ایک شعبہ ہے 627
حضرت ﷺ کی بیبیوں کے گھروں کا بیان 628
اس امت کے لیے غنیمتوں کے حلال ہونے کا بیان 641
غنیمت اس شخص کے لیے ہے جو لڑائی میں شریک ہو 646
جو شخص کہتا ہے کہ خمس مسلمان کے لیے ہے اس کی دلیل کا بیان 658
حضرت کا قیدیوں پر احسان کرنا بغیر خمس نکالنے کے 668
دلیل اس امر کی کہ خمس حضور ﷺ کےلیے ہے 669
اسلاب میں خمس نہ نکالنے کا بیان 671
جو کھانے کی چیز دار حرب میں غازی کو ملے 685
کتاب ہے جزیہ کے بیان میں
بیان جزیہ اور ترک لڑائی کا ذمیوں اورحربیوں سے 668
جس شخص نے معاہد کو بے گناہ مار ڈالا اس کے گناہ کا بیان 700
یہودیوں کا عرب کے جزیرہ سے نکال دینے  کا بیان 700
عورتوں کو پناہ دینے کا بیان 704
مسلمانوں کا عہد اور ذمہ ایک ہے 705
غدر سے ڈرانے کا بیان 711
عہد کے واپس کرنے کی کیفیت کا بیان 712
تین دن یا کسی وقت مقرر پر صلح کرنے کا بیان 717
وقت مقرر کے بغیر لڑائی ترک کرنا جائز ہے 718
مشرکین کے مردوں کا کنویں میں ڈالنےاور ان کا مول لینے کے بیان میں 718
نیک ا ور بد کے ساتھ غدر کرنے کے گناہ کا بیان 719

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
18 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اسلامانٹرنیٹبخاریترجمہجہادحدیثدینسفرسلفصحیح بخاریعربعلمغالبمسلماننظرنماز
Comments (0)
Add Comment