عہد نبوت کے ماہ و سال

عہد نبوت کے ماہ و سال

 

مصنف : علامہ مخدوم محمد ہاشم سندھی

 

صفحات: 405

قرآن مجید نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ کو ہمارے لئے ایک کامل نمونہ قرار دیتا ہے۔اخلاق وآداب کا کونسا ایسا معیار ہے ،جو آپ ﷺ کی حیات مبارکہ سے نہ ملتا ہو۔اللہ تعالی نے نبی کریمﷺ کے ذریعہ دین اسلام کی تکمیل ہی نہیں ،بلکہ نبوت اور راہنمائی کے سلسلہ کو آپ کی ذات اقدس پر ختم کر کےنبوت کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ سیرت انسانیت کی بھی تکمیل فرما دی کہ آج کے بعد اس سے بہتر ،ارفع واعلی اور اچھے وخوبصورت نمونہ وکردار کا تصور بھی ناممکن اور محال ہے۔آپ ﷺ کی سیرت طیبہ پر متعدد زبانوں میں بے شمار کتب لکھی جا چکی ہیں،اور لکھی جا رہی ہیں،جو ان مولفین کی طرف سے آپ کے ساتھ محبت کا ایک بہترین اظہار ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ عہد نبوت کے ماہ وسال ‘‘اصل میں یہ کتاب عربی میں علامہ مخدوم محمد ھاشم سندھی کی ہے اس کو اردو قالب میں حضرت مولانا محمد یوسف لُدھیانوی نے ڈھالا ہے۔ جس میں انہوں نے نبی کریمﷺ کی سیرت طیبہ کو ماہ و سال کے اعتبار سے بیان فرمایا ہے۔اس کتاب میں آپﷺ کے دن و رات،افکار ونظریات،اخلاق و آداب، غزوات اور دیگر پہلؤوں کو مدون کیا ہے جو کہ ایک مسلمان کےلئےعمدہ اور پر سکون زندگی گزارنے کے لئے انتہائی ضروری ہیں۔ اللہ تعالی مولف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور ہمیں آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ کو اپنانے کی بھی توفیق دے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
آغاز نبوت سے ہجرت تک کے واقعات 10
پہلے مسلمان 11
سا بقون اوّلون 14
پہلی وحی اور نزول وحی  کا قصہ 19
حضرت حمزہؓ  کا قبول اسلام 22
ہجرت حبشہ 27
آپ کا دار  ارقم میں قیام 29
قریش کا مقا بلہ 34
سفر طائف 40
بیعت عقبہ 42
سفر معراج 43
عقبہ کی تیسری بیعت 50
غزوہ الابواء 57
غزوہ السویق 61
غزوہ احد 64
غزوہ خندق 67
صلح حدیبیہ 70
غزوہ خیبر 71
فتح مکہ 73
غزوہ تبوک 75
سریہ علی ؓ  بن ابی طالب 89
سریہ  غا لبؓ  سر یہ شجاعؓ 96
سریہ خالد بن سعیدؓ 115
ہجرت نبوی 118
غار ثور کو روانگی 120
مسجد قبا کی تعمیر 125
زکوۃ کی فرضیت 134
تحویل قبلہ 142
قتال کی اجازت 146
حضرت عباس ؓ کا قبول اسلام 161
فرعون امت کا قتل 163
نماز خوف 171
قنوت نازلہ 200
خندق کی کھدائی 203
جنگ خندق کا آخری دن 209
حد قذف 218
قحط سالی 221
نجاشی کا قبول اسلام 228
ظہار کا واقعہ 230
رجز 240
مقو قس کے ہدایا 246
اراضی خیبر 250
ممبر کی تیاری 261
فارسی عورت کی سربراہی 267
اہل مکہ کو امن  عام 284
امانت  اور وحی الہی 289
انصار کی فضیلت 298
سورج گرہن 302
وفود کی آمد 306
رجم کا قصہ 312
ولید عقبہ کا قصہ 315
لعان کا قصہ 317
علاقہ حجر کے وقعات 328
تبوک میں مسجد کی تعمیر 331
مو زوں پر مسح 337
حضرت علی ؓ یمن میں 351
وفد خولان 358
مرض کا آغاز 362
مرض کا شدت 366
وصال کی تاریخ 368
غسل وتدفین 370
حضرت فاطمہ ؓ  کی  وفات 371
اسود عنسی کا قتل 372
جنگ یمامہ 373

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اردواسلاماللہتبصرہحیاتدینسیرتعربیمحمد یوسفمسجدمسلمانوحی
Comments (0)
Add Comment