عیدین کے مسائل قرآن وسنت کی روشنی میں

عیدین کے مسائل قرآن وسنت کی روشنی میں

 

مصنف : محمد فاروق رفیع

 

صفحات: 195

دین اسلام ایک مکمل ضابطہء حیات ہے ۔ جو اہل اسلام کی اعتقادات و عبادات ، خوشی و غمی  نجی ومعاشرتی زندگی میں کامل رہنمائی کرتا ہے ۔ اس لئے چاہیے تو یہ تھا کہ ہر معاملہ میں شریعت سے رہنمائی لی جاتی ۔ لیکن خوشی اور غم خاص طور پر دو ایسی چیزیں ہیں جن میں شریعت اسلامیہ کی حدود و قیود اور اسوہء رسول کی کوئی پروا نہیں کی جاتی ۔ اور ان دو معاملات میں لوگ حد سے  زیادہ  افراط کا شکار ہیں ۔ خوشی و فرحت کے لمحات کو تہذیب و ثقافت اور نجی معاملات کا نام دے کرحیا باختہ ، بے ہودہ اور شریعت سے متصادم ایسے افعال سرانجام دیے جاتے ہیں جن کی کسی  مسلمان سے امید نہیں کی جا سکتی ۔ خوشی اور غم کی کیفیت میں بھی مسلمان کا معاملہ کفار و مشرکین اور بےدین لوگوں سے یکسر مختلف ہے ۔ یہ شریعت کا پابند اور اسلامی روایات کا امین  ہے ۔ چونکہ عیدالفطر اور عیدالضحی اہل اسلام کے مذہبی تہوار اور خوشی کے دن ہیں ۔ تو خوشی کے  ان پرمسرت لمحات  میں شریعت کی پابندی ملحوظ رکھی جائے اور ان ایام میں شریعت کے احکام  اور سنت نبوی ﷺ کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان پرمسرت لمحات سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ رضائے الہی کو ملحوظ رکھا جائے ۔ انہیں چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کتاب ترتیب دی گئی ہے ۔ اس میں حتی الوسع کوشش کی گئی ہے کہ عیدین کے متعلقہ تمام مسائل کا احاطہ ہو جائے ۔
 

عناوین صفحہ نمبر
حرف اول 13
عید کا معنیٰ ومفہوم 17
عید ایک مذہبی تہوار 18
اسلام اور عید 20
عیدالفطر کی تعیین کا شرعی طریقہ 22
ہلال عید کے ثبوت کے لیے معتر گواہ 24
نیا چاند دیکھنے کی دعا 29
عیدالاضحیٰ کا دن 30
عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ اجتماعی تہوار ہیں 31
کیا ساری امت مسلمہ ایک ہی دن عید منائے گی؟ 32
دلیل نمبر 1 32
عیدین کی تیاری میں قابل التفات امور
غسل عیدین 36
غسل جمعہ پر قیاس 37
غسل عیدین کے متعلق مرفوع روایات ضعیف ہیں 38
روز عید بہترین لباس زیب تن کرنا 39
عیدالفطر کے دن نماز عید سے قبل طاق کجھوریں لینا 40
نماز عیدالفطر سے قبل کچھ کھانے کی حکمت 41
اس مسئلہ کے متعلق مروی ضعیف روایات کا بیان 43
عیدالاضحیٰ کے دن نماز عید کے بعد قربانی کا گوشت کھانا افضل ہے 45
ایک ضعیف حدیث کی وضاحت 46
عیدالاضحیٰ کی نماز سے قبل کھانا مباح ہے 47
عیدگاہ کی طرف پیدل اور سوار ہوکر دونوں طرح جانا مشروع ہے 49
عیدگاہ میں اسلحہ لے جانا ناپسندیدہ عمل ہے 51
کیا عیدگاہ میں اسلحہ لے جانا حرام ہے 53
نماز عید ، عیدگاہ میں پڑھنا مشروع ہے
دلیل نمبر 1 تا 4 56
عذر کی صورت میں مسجد میں نماز پڑھنا جائز ہے 60
تحیۃ المسجد کا اہتمام کرنا 63
حائضہ عورتیں مسجد میں داخل نہ ہوں 66
مردوں کا نماز عید کے لیےعیدگاہ جانا 69
عورتوں کا نماز عید کے لیے عیدگاہ جانا 71
مذاہب وآراء 72
راجح موقف 77
ضروری ہدایات 79
بناؤ سنگھار سے گریز کریں 80
عورتیں راستے کے وسط میں نہ چلیں 82
بچوں کا عیدین میں شریک ہونا 85
عیدگاہ جاتے ہوئے تکبیرات کا اہتمام کرنا 88
عیدالفطر کے دن تکبیرات کہنے کا حکم 90
راجح موقف 93
فقہ التفسیر 96
ضعیف روایات کی نشاندہی 98
تکبیرات کے اوقات 102
حائضہ عورتیں بھی تکبیرات کہیں گی 106
تکبیرات کے الفاظ 107
خلاصۃ التحقیق 109
نماز عیدین کا حکم 110
نماز عیدین کا مستحب وقت
نماز عیدین ایک ہی وقت پر ادا کرنا مستحب ہے 122
نماز عیدین کے لیے اذان واقامت ، نداء اور ہمہ قسم کے اعلانات غیرمشروع ہیں 124
نماز عید کے لیے اذان کا آغاز عبداللہ بن زبیر ﷜ نے کیا 128
نماز عیدین کا مسنون طریقہ 134
عیدین میں تکبیرات زائدہ کی تعداد اور محل 134
تکبیرات کا حکم 136
مسلسل تکبیرات کہنا مشروع ہے 137
عبداللہ بن مسعود ﷜ کا اثر 138
تکبیرات کے ساتھ رفع الیدین کرنا مستحب فعل ہے 140
دعائے استفتاح کب پڑھی جائے؟ 142
خلاصہ کلام 143
نماز عیدین میں کن سورتوں کی تلاوت مسنون ہے 143
خطبہ عید کے احکام وآداب
خطبہ عید نماز عید کے بعد مسنون ہے 148
عید میں ایک خطبہ مشروع ہے 153
کیا سواری پر بیٹھ کر خطبہ عید ارشاد کرنا مشروع ؟ 146
وہ روایات جن سے استدلال کیا جاتا ہے کہ جمعہ کے روز عید ہو تو نماز ظہر ترک کی جاسکتی ہے 186
نماز عید کی قضا کا بیان 190
نماز عید چھوٹنے کی صورت میں کتنی رکعت نماز ادا کی جائے 191
عیدین کے دنوں میں روزہ رکھنا حرام ہے 194
عیدین کے روزہ کی ممانعت کی حکمت 196
فہرست نامکمل

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

احکاماسلاماسلامیچاندحدیثحیاترفع الیدینروزہسنتشریعتعبداللہعیدعیدالاضحیٰعیدالفطرعیدینقرآنقربانیلباسمسئلہمسائلمسجدمسلماننظرنماز
Comments (0)
Add Comment