سائنس قرآن کے حضور میں

سائنس قرآن کے حضور میں

 

مصنف : طارق اقبال سوہدروی

 

صفحات: 426

 

قرآن پاک مذہب اسلام کاایک بڑاماخذ اور وہ کتاب ہے جس کو اس کے ماننے والے یعنی مسلمان مکمل طورپر کلام الٰہی تصورکرتے ہیں۔ مسلمان اس امر پر بھی یقین رکھتے ہیں کہ قرآن پاک تمام انسانیت کےلیے رہنمائی حاصل کرنے کا ایک عظیم سر چشمہ ہے یہ تمام تر انسانیت کورہنمائی فراہم کرتاہے اور یہ ہر ایک دور سے ہم آہنگ ہے اور جدید سائنس بھی اس کے مندرجات سے انکار نہیں کر سکتی بلکہ اس کی تائید و تصدیق کرتی ہے۔ زیر نظر کتاب جیسا کہ نام سے ظاہر ہے اسی موضوع پر ترتیب دی گئی ہے ۔ جس کے بارے میں مصنف کا کہنا ہے کہ یہ کتاب میں نے ان مسلمانوں کے لیے مرتب کی ہے جو قرآن مجید کو اپنا ضابطہ حیات قرار دیتے ہیں تاکہ ان کا ایمان مزید پختہ ہو جائے کہ سائنس نے جن حقیقتوں کو آج دریافت کیا ہے ان میں سے کئی ایک کا ذکر قرآن مجید میں کسی نہ کسی شکل میں پہلے سے ہی موجود ہے۔ کتاب کے مؤلف طارق اقبال سوہدروی ہیں جنھوں نے یہ کتاب ڈاکٹر ذاکر نائک کے اس موضوع پر لیکچرز سے متاثر ہو کر تیب دی ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
سخن مولف 1
قرآن مجید ایک زندہ معجزہ 10
قرآن مجید کس طرح جمع ہوا ایک مختصر جائزہ 18
کیا اسلام اور سائنس میں تضاد ہے 23
مسلمان سائنس دانوں کے کارنامے 30
مغرب میں سائنسی انقلاب کا زمانہ 33
مذہب اور سائنس میں تصادم کا دور 35
موجودہ حالات اور سائنس دان 36
مذہب اور سائنس کے متعلق سائنس دانوں کے تاثرات 38
باب نمبر1کائنات کیسے وجود میں آئی 45
باب نمبر2نظام شمسی 64
باب نمبر3زمین کی شکل کروی ہے 97
باب نمبر4انسان کی مرحلہ وار تخلیق 145
باب نمبر5انسان کی پیشانی 178
باب نمبر6سمندر میں میٹھے اور  تلخ پانی کا وجود 225
باب نمبر7پانی کا سائیکل 234
باب نمبر8اللہ تعالیٰ کی قدرت کا عظیم الشان شاہکار ایٹم 261
باب نمبر9شہد کی مکھی 281
باب نمبر10جانور اور پرندے بھی انسانوں کی طرح 295
باب نمبر11تم سب مل کر ایک مکھی بھی پیدا نہیں کرسکتے 321
باب نمبر12قرآن مجید میں ہامان کا ذکر اور جدید تحقیقات 331
باب نمبر13ڈارون کا نظریہ ارتقاء ایک دھوکہ ایک فریب 355
باب نمبر14قرآن میں ریاضیاتی معجزہ 400
اختتامی کلمات 406

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
11 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment